دیما پور واقعہ ‘ متوفی پر عصمت ریزی کا الزام غلط

کوہیما 16 مارچ ( پی ٹی آئی ) گورنر ناگالینڈ پی بی اچاریہ نے آج کہا کہ 5 مارچ کو دیما پور میں ایک قیدی کو باہر نکال کر ہلاک کردئے جانے کا جو واقعہ پیش آیا تھا اس کے پس پردہ محرک در اصل ریاست میں بنگلہ دیشیوں اور بیرونی افراد کے داخلہ کے خلاف اشتعال تھا ۔ اچاریہ نے راج بھون میں آج شام ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مذہب کا ک

راہول گاندھی کی جاسوسی کی تردید: ارون جیٹلی

نئی دہلی۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کانگریس کے ان الزامات کی تردید کردی کہ راہول گاندھی کی جاسوسی کی جارہی ہے ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ صرف شخصی کوائف شفاف انداز میں حاصل کئے جارہے ہیں اور قبل ازیں 526 اہم شخصیات بشمول صدر کانگریس سونیا گاندھی اور سابق وزرائے اعظم کے بارے میں بھی ایسی کارروائی ہوچکی ہے ۔ اپوزیش

وزیر اعظم کے تیقنات کے باوجود شر انگیزیوں کا سلسلہ جاری

نئی دہلی۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا کے ارکان پارلیمنٹ نے آج اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے حملوں پر قابو پانے کیلئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور بنگال میں 70سالہ بوڑھی نن کی عصمت ریزی اور ہریانہ میں ایک گرجا گھر کے انہدام کا حوالہ دیا ۔ حکومت نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی بہرحال برقرار رکھی جانی چاہیئے ۔ سی پی آئی کے ڈی راجہ نے ایوا

افضل گرو کے مسئلہ پر جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ کا امکان

جموں 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کے اولین اسمبلی اجلاس کا چہارشنبہ کو آغاز ہونے والا ہے اور اس میں خود اقتدار کی حصہ دار جماعتوں میں ٹکراؤ کا امکان ہے ۔ اس بار یہ ٹکراؤ افضل گرو کی باقیات ان کے افراد خاندان کو حوالے کرنے کے مطالبہ پر ٹکراؤ ہوسکتا ہے ۔ علیحدگی پسند لیڈر مسرت عالم کی رہائی کے مسئلہ پ

حصول اراضیات بل کے خلاف آج اپوزیشن کا متحدہ مارچ

نئی دہلی 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وسیع تر اپوزیشن اتحاد کا پیام دینے کی کوشش کرتے ہوئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کم از کم دس جماعتوں کے قائدین کے ساتھ کل پارلیمنٹ ہاوز سے راشٹرپتی بھون تک کل مارچ میں حصہ لیں گے تاکہ صدر جمہوریہ کو حصول اراضیات بل کے خلاف ایک یادداشت پیش کی جاسکے ۔ اس مارچ کیلئے جنتادل ی

ترقی کے ثمرات سے مذہب یا ذات پات کی بنیاد پر کسی کو محروم نہ کیا جائے

نئی دہلی 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اجتماعی ترقی کیلئے ہندوستان کو خواتین کیلئے حالات سازگار کرنے اور اپنی ’ دختران ‘ کیلئے احساس تحفظ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ کسی کو بھی اجتماعی ترقی کے عمل سے ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر الگ نہیں کیا جانا چاہئے ۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لگارڈے نے آج یہ بات کہی ۔ لگارڈے ہندوستان کے دو ر

عمران کو 50 ہزار روپئے جرمانہ

کراچی 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے اپوزیشن لیڈر عمران خان پر آج 50,000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ایک عدالت نے 5 بلین روپئے کے ہتک عزت مقدمہ میں بیان ریکارڈ نہ کروانے پر یہ جرمانہ کیا ہے ۔ عمران خان کے خلاف یہ مقدمہ متحدہ قومی تحریک نے دائر کیا ہے اور کہا کہ عمران خان نے تحریک کے سربراہ کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ سندھ

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 مارچ (راست) جناب سید مہدی حسن ابن جناب سید سبط اکبر مرحوم کا 14 مارچ کو بعمر 33 سال حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ کوہ مولا علی کے دامن میں تدفین 15 مارچ کو عمل میں آئی۔ 17 مارچ سہ شنبہ مرحوم کی مجلس زیارت عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں 4 بجے عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9346420213 پر ربط کریں۔