دہلی میں 2 ماہ کے دوران 290 عصمت ریزی کے واقعات
نئی دہلی ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی میں جاریہ سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران 290 عصمت ریزی کیس درج کئے گئے ۔ حکومت نے آج راجیہ سبھا میں یہ اطلاع دی ۔ قومی دارالحکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے بتایا کہ جاریہ سال جنوری اور فروری کے دوران عصمت ریز