کجریوال‘ کانگریس کے خلاف آر ایس ایس منصوبہ کا حصہ : ڈگ وجئے سنگھ

نئی دہلی ۔15فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی کامیابی کو کانگریس نے آج نیا موڑ دینے کی کوشش کی ہے اور اس پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ اروند کجریوال بھی ’’ کانگریس مکت بھارت‘‘ ( کانگریس سے پاک ہندوستان) سے متعلق آر ایس ایس کے بڑے منصوبہ کا حصہ ہیں ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’

بجٹ سے قبل مزید اصلاحات ، وزیراعظم کا وعدہ

پونے ۔ /15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے عام بجٹ کی پیشکشی سے قبل سرمایہ داروں کو تیقن دیا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کردیئے جائیں گے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی ۔ ملک میں قابل اور ہنر مند نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ یہ نوجوان بیرونی کمپنیوں کیلئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوسکتے

امریکہ میں مسلم طلباء کے قتل کے خلاف سعودی عرب ،قطر میں احتجاج

ریاض؍دوحہ ۔ /15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں تین مسلم طلباء کے قتل پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب اور قطر میں سینکڑوں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ قطر کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے مارچ نکالتے ہوئے اس گھناؤنے دہشت گرد کارروائی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ دوحہ قطر میں شمالی کیرولینا کے مسلم طلباء کے ارکان خاندان سے اظ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی۔15فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق گذشتہ چھ ماہ سے جاری رجحان میں اچانک تبدیلی کے ساتھ فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 82پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 61پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اس تازہ ترین اضافہ پر آج آدھی رات سے عمل ہوگا ۔ اگست 2014ء کے بعد ایندھن کی قیمت میں پہلا اضافہ ہے جو بین الاقوامی مار

ہندوستانی ٹیم کی کامیابی ، پاکستان میں ٹی وی سیٹس نذرآتش

کراچی ۔ /15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی کامیابی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے پاکستانیوں نے اپنے اپنے ٹی وی سیٹس کو آگ لگادی ۔ کراچی میں اپنی ناراضگی دکھاتے ہوئے کرکٹ کے شایقین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ۔پاکستانی چیانلوں نے بتایا کہ عوام برہمی کے عالم میں سڑکوں پر نکل کر نعرے لگارہے ہیں اور ٹی وی سیٹس کو نذرآ

اسلام امن و سلامتی کا مذہب، دعوت و تبلیغ کی تلقین

مدن پلی۔/15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر مدن پلی میں دو روزہ تبلیغی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں شہر اور اطراف کے بندگان خدا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہر کی وقف زمین جو حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ نے انعام میں جامع مسجد کو دی تھی اور غیروں کے قبضہ میں تھی اور حال ہی میں اس کو حاصل کرکے تعمیراتی کام چل رہا ہے، وہاں پر یہ اجتماع منعقد ہوا۔

مالدیپ کے وزیر خارجہ کی دہلی آمد

نئی دہلی۔15فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے اج مالدیپ کے اپنے ہم منصب دھونیہ مامون سے ملاقات کی ۔انہوں نے اس جزیرہ نما ملک کے ترقیاتی پراجکٹوں کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مالدیپ کے امکانی ایجنڈہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔محترمہ مامون جو خانگی دورہ پر یہاںپہنچی ہیں ‘ شریمتی سشما سوراج سے ملاقات کے دوران ب

’بہار کی تبدیلیوںمیں مودی کا کوئی رول نہیں‘

حیدرآباد۔15فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں جاری سیاسی بحران کے پس پردہ وزیراعظم نریندر مودی کے ملوث ہونے جے ڈی ( یو) لیڈر نتیش کمار کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ جے ڈی ( یو) کے داخلی جھگڑوں کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے یہاں