مودی کے دورہ ارونا چل پردیش پر چین کا احتجاج، ہندوستانی سفیر کی طلبی

بیجنگ ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین نے آج ہندوستانی سفیر کو طلب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے کل دورہ اروناچل پردیش پر احتجاج کیا ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنوہا کے بموجب نائب وزیر خارجہ لیوژیمن نے ہندوستانی سفیر اشوک کانتا کو طلب کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا اور کہا کہ اس دورہ سے چین کی علاقائی سالمیت ، حقوق اور مفادات متا

جوا کھیلتے ہوئے آٹھ افراد گرفتار

شمس آباد۔/21فبروری، ( سیاست نیوز) شمس آباد رورل پولیس اور زونل ٹاسک فورس نے جوا کھیلنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔پی رمیش، پانڈو، رمیش، یادیا، وینکنا، اندرا سینا، نرسمہا اور پنٹیا تمام ساکن نناجپور کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 3860روپئے اور آٹھ سیل فونس ضبط کرلئے۔ شمس آباد رورل سب انسپکٹر محمد خلیل پاشاہ نے کارروائی کی۔

پارلیمنٹ بجٹ سیشن کا کل آغاز، ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا پیر سے آغاز ہورہا ہے۔ اپوزیشن کے سخت موقف کو دیکھتے ہوئے امکان غالب ہے کہ یہ بجٹ سیشن ہنگامہ خیز رہے گا۔ نریندر مودی کے لئے آرڈیننس کی تبدیلی کے ساتھ 6 بلوں کی منظوری یقینا ایک مشکل مرحلہ ہوگا کیوں کہ ایوان بالا میں حکومت کو اپوزیشن کے سخت احتجاج و اعتراض کا سامنا ہے۔ دہلی میں

انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( دکن نیوز ) : سید عظمت اللہ بخاری چشتی القادری ولد جناب سید نور الدین علی شاہ بخاری مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ابوبکر صدیقؓ فتح شاہ نگر میں ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز اتوار بعد عصر مسجد حضرت ابوبکر صدیقؓ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9391045437 پر ربط کریں ۔۔

لڑکی مسلم نوجوان کیساتھ بھاگنے پر لڑکے کی فیملی کو زدوکوب

بجنور ، 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم فیملی پر حملے کے بعد ضلع بجنور کے ایک گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ واقعہ دھامپور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں جمعہ کو پیش آیا۔ بتایا گیا کہ اس فیملی کا ایک ممبر کسی ہندو لڑکی کے ساتھ 31 جنوری کو فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس لڑکی کا جمعرات کو جموں و کشمیر میں پتہ چلا لیا لیکن وہ نوجوان ہنوز فرار ہے۔ اس طر

کارپوریٹ جاسوسی: گرفتار ایکزیکٹیوز پولیس تحویل میں

نئی دہلی ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حساس کارپوریٹ جاسوسی معاملہ کی تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے دہلی پولیس نے آج کہا کہ ’ قومی مفادات کو فراموش کردیا گیا تھا ‘ اور 12 گرفتار افراد بشمول 5کارپوریٹ ایکزیکٹیوز کے خلاف سرکاری رازدارانہ ایکٹ نافذ کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ پانچ کارپوریٹ ایکزیکٹیوز کو آج تین دن کے لیے پولیس تحویل میں دیا گی

سوائن فلو سے ملک بھر میں مزید 31 اموات

نئی دہلی ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سوائن فلو پر ہنوز قابو نہ پایا جاسکا اور ملک بھر میں آج اس وبائی مرض سے 31 افراد فوت ہوگئے جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد تقریبا 13 ہزار ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت نے آج کہا کہ ادویات کی کوئی قلت نہیں اور ہاسپٹلس اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔ سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد 12,963 رہی اور 20 فروری تک

دہلی میں پولیس پر سنگباری کا واقعہ

نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی دہلی کے بوراری پولیس اسٹیشن میں کل پولیس کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ میں عام آدمی پارٹی کے 2 ارکان اسمبلی اور ان کے حامیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا۔ جس میں سے 6 حامیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اگرچیکہ ارکان اسمبلی سنجیو جھا (بوراری) اور اکھلیش پتی

مراٹھا مندر میں فلم ڈی ڈی ایل جے کی دوبارہ نمائش

ممبئی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فلمساز کمپنی یش راج فلمز اور تھیٹر مراٹھا مندر نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ شہرہ آفاق فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ 1009 ہفتے تک چلانے کے بعد اس کی نمائش بند کردی جائے لیکن اب دونوں نے یہ مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ فلمی نمائش جاری رکھی جائے۔ شاہ رُخ خان اور کاجول کی اس فلم کا آخری شو 19 فروری کو رکھا گیا تھا لی

پارٹی سے بڑا کوئی نہیں:مکل رائے

کولکتہ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر ترنمول کانگریس لیڈر مکل رائے نے آج چیف منسٹر ممتا بنرجی کے ساتھ ان کے تعلقات میں دراڑ کی قیاس آرائیوں کے دوران کہاکہ پارٹی کسی بھی شخصیت سے زیادہ مقدم ہے۔ مسٹر مکل رائے نے جوکہ ٹی ایم سی آل انڈیا سکریٹری کے عہدہ پر برقرار ہیں، پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کا تذکرہ کئے بغیر کہاکہ پارٹی کسی بھی شخصیت

کسی ایرے غیرے کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینا مناسب نہیں: گورنر یو پی

لکھنو 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر اترپردیش رام نائیک نے جو ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سماج وادی پارٹی حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے آرہے ہیں، آج کہاکہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔ ریاستی یونیورسٹی نے چیف منسٹر اکھلیش یادو کو ایک اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کرنے کا منصوبہ بنایا

جموں و کشمیر میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت سے اتفاق

نئی دہلی ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ڈی پی کے ساتھ جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت کا حصہ ہوگی ۔ پی ڈی پی سربراہ مفتی محمد سعید چھ سال کے لیے چیف منسٹر ہوں گے لیکن دو جماعتوں کے مابین اتحاد کے لیے جو ایجنڈہ تیار کیا گیا اس میں بی جے پی کی سمت جھکاؤ زیادہ ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مفتی محمد سعید کو پوری میعاد کے

لالو پرساد یادو کی دختر کی شادی، تلک تقریب میں وزیراعظم مودی شریک

سیفائی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پوترے بھتیجے کی شادی تقریب سے قبل تلک رسم میں شرکت کی۔ اترپردیش میں منعقدہ اس تقریب میں ایک لاکھ مہمان مدعو تھے۔ مین پوری کے رکن پارلیمنٹ تیج پرتاب سنگھ یادو کی شادی سابق چیف منسٹرس لالو پرساد یادو اور

داعش نے اسٹوڈیو میں ویڈیو تیار کیا

واشنگٹن ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : داعش کے ہاتھوں لیبیا میں 21 عیسائیوں کی ہلاکت کے بارے میں جاری کردہ ویڈیو کے تعلق سے ماہرین نے شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ فاکس نیوز کے مطابق ماہرین نے پانچ منٹ کی اس ویڈیو کا بغور مشاہدہ کیا جس میں 21 مصری عیسائیوں کو لیبیا میں ساحل سمندر مارچ کرتے دکھایا گیا اور سیاہ لباس میں ملبوس داعش کے ارکان پھر ا

دونوں پیروں سے محروم نوجوان شیخ یوسف کو 1.5 لاکھ روپئے کی امداد

حیدرآباد ۔ 21 فبروری ۔ ادارہ سیاست نے میرے نوجوان معذور بیٹے کی مدد کرتے ہوئے ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ اس کیلئے میں سب سے پہلے اللہ عزوجل کے دربار میں شکر بجا لاتا ہوں کہ اس نے اپنے بندوں کے دلوں میں ہمارے لئے رحم و ہمدردی پیدا کی۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں اور جناب خداداد خانصاحب نے بروقت ہماری مالی مدد کرتے ہوئے ایسا احسان کی