کرن بیدی بھی ریڈیو پروگرام ’ دل کی بات ‘ پیش کرینگی
نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام ’ دل کی بات ‘ سے متاثر ہوتے ہوئے دہلی میں بی جے پی وزارت اعلی امیدوار کرن بیدی نے بھی آج کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار پر آجاتی ہیں تو وہ دہلی کے عوام سے جڑنے کیلئے ریڈیو پروگرام ’ دل کی بات شروع کرینگی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر مہینے میں ایک بار یہ پروگرام منعقد کرینگی ت