دہلی میں سوائن فلو کے 61 نئے واقعات

نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو کے دہلی کے مختلف علاقوں سے کم از کم 61 نئے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے صورتحال کا جائزہ لیا جو H1N1 انفلوانزا شہر میں پھیل جانے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ ڈائرکٹر صحت خدمات حکومت دہلی ڈاکٹر ایس کے شرما نے کہا کہ آج 277 طبی معائنے کئے گئے جن میں 61 معائنوں کے نتائج مجھ پر حاصل ہوئے۔ سوائن فلو کے دہلی میں جملہ واقعات کی تعداد 571 ہوگئی ہے۔ 5 اموات بھی واقع ہوچکی ہیں۔ ڈائرکٹر نے کہا کہ 25 نامزد ہاسپٹلوں میں تیاریوں، ادویہ کی دستیابی اور احتیاطی اقدامات جیسے حفاظتی پٹیاں وغیرہ کا جائزہ لیا گیا اور تمام تیاریاں قابل اطمینان پائی گئیں۔

فضاء میں مبینہ بدسلوکی کا مقابلہ کرنے والی خاتون
بھوبنیشور ؍ نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فضا میں ایک 32 سالہ خاتون کے ساتھ ایک 60 سالہ تاجر نے مبینہ طور پر انڈیگو فلائیٹ میں بدسلوکی کی جبکہ دیگر مسافر صدمہ کی حالت میں یہ واقعہ دیکھ رہے تھے۔ ارکان عملہ اور متاثرہ خاتون کی چیخ و پکار کیمرہ نے فلمبند کرلی۔ یہ شخص نئی دہلی سے بھوبنیشور جارہا تھا اسے خاتون کی شکایت پر بھوبنیشور میں گرفتار کلیا گیا۔ فون پر واقعہ کی شکایت درج کی گئی اور ویڈیو جھلکی یوٹیوب پر پیش کردی گئی۔ اس ویڈیو ٹیم میں سوشل میڈیا سائیٹس نے بھی شرکت داری کی ۔ اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جو 27 جنوری کے بدسلوکی کے واقعہ میں لوث ہے ۔ تاہم پولیس نے نوٹس حوالہ کرنے کے بعد تاجر کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ خاتون جھارکھنڈ کی متوطن ہے ۔ اس نے الزام عائد کیا کہ اس شخص نے دو نشستوں کی درمیانی خلا سے اسے پیچھے سے نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی تھی۔