پناہ گزین قرار دینا شمال مشرقی عوام کی توہین: گوگوئی
گوہاٹی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ویژن دستاویز میں شمال مشرقی عوام کو ’’پناہ گزین ‘‘ قرار دینے پر بی جے پی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ناقابل معافی توہین ہے۔ گوگوئی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دہلی میں رہنے والے شمال مشرقی عوام کو تارکین وطن کہنا صرف ایک غلطی نہیں بلکہ ان