النصرہ محاذ کی خاتون کو گولی مارنے کی ویڈیو جاری

حلب۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں القاعدہ سے ملحقہ تنظیم النصرہ محاذ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا عمل نہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ النصرہ کے جنگجوئوں نے ایک ہفتے کے دوران تین خواتین کو سفاکانہ انداز میں گولی مار دی۔ ادلب کے نواحی علاقے ’خفسرجہ ‘کی ایک خاتون کو مبینہ طور پر ’جسم فروشی‘ کے الزام می

حادثہ کا شکار ایر ایشیا طیارہ کی ایر فرانس کو ہونے والے حادثہ کے بعد گونج

جکارتہ ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایر ایشیا کی پرواز کیو زیڈ 8501 کی حد سے زیادہ تیز رفتار سے اوپر اٹھنے، اس کے بعد رفتار ختم ہوجانے اور سمندر کے ایک مقام پر گر کر حادثہ کا شکار ہوجانے کی گونج ایر فرانس کے جیٹ طیارے کے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد سنائی دی کیونکہ دونوں حادثوں میں کئی باتیں ملی جلتی ہیں۔ انڈونیشیاء وزیر ٹرانسپورٹ اگنیشیس ج

صدر یمن قصر صدارت میں حوثی باغیوں کے یرغمال

صنعاء ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کرنے کے بعد حوثی باغیوں نے اب صدر مملکت کو قصر صدارت میں یرغمال بنالیا ہے ۔ ان کے قریبی ساتھیوں نے کہا کہ صدر عابد ربوع منصور ہادی اپنی قیامگاہ سے باہر نہیں جاسکتے۔ ان کے محافظین کو باغیوں نے برطرف کر کے آج ان کی جگہ اپنے جنگجوؤں کو تعینات کردیا ہے۔ ان کے ایک قریبی ساتھی

اروند کجریوال اور کرن بیدی کے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے جس کے ساتھ مجوزہ اسمبلی انتخابا کی مہم میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ دہلی کے سابق چیف منسٹر نے کل الیکشن آفس پہنچنے میں تاخیر کی وجہ سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کو ملتوی کردیا تھا ۔ تاہم کجریوال آج صبح 11.00 بجے ا

نئی دہلی کی 71 فلک بوس عمارتیں عوام کیلئے بند

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ سال کی یوم جمہوریہ پریڈ کیلئے راج پتھ کے قریب واقع 71 فلک بوس عمارتیں صیانتی محکموں نے جزوی یا مکمل طور پر بند کردی ہیں۔ صدر امریکہ بارک اوباما یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں ۔ قبل ازیں صرف 45 عمارتیں بند کی گئی تھیں۔ اس بار نشستوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اسی مناسبت سے پاس جاری

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا 23 فروری کوآغاز

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 23 فروری کو شروع ہوگا جبکہ عام بجٹ 28 فروری کو پیش کیا جائے گا ۔ اجلاس کے دوران حکومت حالیہ جاری کردہ 6 آرڈیننس کو قانون سازی میں تبدیل کرنے کی کوشش کرے گی ۔ پارلیمنٹ کی خصوصی نشست ہفتہ کو تعطیل کے باوجود منعقد ہوگی۔ وزیر فینانس ارونجیٹلی عام بجٹ پیش کریں گے۔ قبل ازیں 26 فروری کو ر

ہند ۔ پاک سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ

جموں ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں میں بین الاقوامی سرحد سے متصل بارڈر آؤٹ پوسٹس (سرحدی چوکیوں) پر پاکستانی رینجرس نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی پھر ایک مرتبہ خلاف ورزی کی ہے ۔ تاہم بارڈر سیکوریٹی فورس نے بھی موثر جواب دیا ہے ۔ بی ایس ایف کے ا یک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جموں کے ارینا سیکٹر میں گزشتہ شب سے پاکست

گورنر جموں و کشمیر کی شدید مالی بحران کے پیش نظر مرکز سے مدد طلبی

جموں ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں و کشمیر این این ووہرا نے آج کہا کہ ریاست کو سنگین مالی بحران کا سامنا ہے اور انہوں نے مرکز سے عاجلانہ بنیادوں پر مدد طلب کی ہے۔ راج بھون کے ترجمان نے کہا کہ ریاستی منصوبہ بندی و مالیاتی معتمد کے ساتھ کئی مرحلہ کی بات چیت کے بعد گورنر نے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہو

سوہا علی خان کی 25 جنوری کو شادی

ممبئی ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکارہ سوہا علی خاں نے بتایا کہ ان کی شادی کنال کھیمو کے ساتھ25 جنوری کو انتہائی سادگی سے مکان پر منعقد ہوگی لیکن اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے دیدہ زیب لباس کا انتخاب کرلیا ہے ۔ سوہا علی خاں کی منگنی 31 سالہ کنال کے ساتھ گذشتہ سال پیرس میں انجام پائی تھی ۔ اس جوڑے نے سال 2009 میں فلم 99 میں کام کیا

ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسروں کی بی جے پی میں شمولیت

لکھنو ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش کے سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر برج لال نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر پارٹی کے ریاستی انچارج اوم ماتھر اور سینئیر قائدین موجود تھے ۔ بحیثیت آئی پی ایس آفیسر انہوں نے مجرموں کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں کی اور آہنی پنجہ سے کچل دیا ۔ اب وہ نریندر مودی کی زیر قیادت کام کرنا چا

بدمعاشوں کی فائرنگ میں سماج وادی پارٹی لیڈر شدید زخمی

متھرا ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع کے چھٹا ٹاون میں نند گاؤں روڈ پر مقامی سماج وادی پارٹی لیڈر کو موٹر سیکل پر سوار 3 بدمعاشوں نے گولی مار دی ۔ یہ واقعہ کل شام اس وقت پیش آیا جب مقامی ایس پی لیڈر مہاویر سنگھ یادو ونشی نندگاؤں روڈ پر ایک موٹر گیاریج میں اپنی موٹر کار کی ریپرنگ کروا رہے تھے ۔ انہیں شدید زخمی حالت میں آگرہ کے ایک خانگ

گوا میں پرومود متالک کے دورہ کیلئے اجازت کی طلبی

پناجی ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیم شری رام سینا کے صدر پرمودمتالک جن کے گوا میں داخلہ پر پابندی ہے ۔ ریاستی انتظامیہ سے فروری میں ریاست کے 10 روزہ دورہ کی اجازت طلب کی ہے ۔ متنازعہ بیانات دینے کے لیے مشہور پرمودمتالک کو نقص امن کے اندیشہ سے ریاستی حکومت نے گوا میں ان کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ تاز

حولدار عبدالحمید کو مہارانا پرتاپ شوریہ پرسکار

تھانے ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوم جمہوریہ کے موقع پر پرم ویر چکرا ایوارڈ یافتہ عبدالحمید کو ایک اور اعزاز مہارانا پرتاپ شوریہ پراسکار پیش کیا جائے گا ۔ شہید عبدالحمید نے 1965 ء کی ہند۔پاک جنگ میں اپنی جان نچھاور کردی تھی اور انہیں 25 جنوری کو منعقدہ راشٹریہ کوی سمیلن (مشاعرہ) میں مہارانا پرتاپ شوریہ پراسکار عطا کیا جائے گا ۔ کوی سمی

کیرالا کے دو شہری گرفتار 35 کروڑ کی ہیروئین برآمد

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے دو شہریوں کو دس کیلو سے زیادہ ہیروئین برآمد ہونے پر جس کی مالیت 35 کروڑ روپئے ہے، دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مبینہ طورپر اس گرفتاری سے بین قومی منشیات سنڈیکیٹ کا جس کا تعلق دبئی سے ہے، انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے منشیات کی اسمگلنگ کی اطلاعات مل رہی تھیں۔

شاہ رخ خاں کے پرستاروں کی تعداد 11 ملین سے زائد

ممبئی ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خاں کے پرستاروں کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی ہے ۔ اس طرح وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بعد دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں جن کے پرستاروں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ فلم ہیپی نیو ایر کے ہیرو 49 سالہ شاہ رخ خاں جنوری 2010 میں ٹوئیٹر اکاونٹ

انتخابی وعدوں سے انحراف پر عوام میں مایوسی

لکھنو ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے چیف منسٹر ہریش راوت نے آج کہا کہ بی جے پی فی ا لحال ہنی مون کے دور سے گزر رہی ہے اور پار ٹی کی اصل آزمائش سال 2017 ء میں اترپردیش اسمبلی انتخابات میں دیکھی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی ہنی مون کا دور گزر جائے گا عوام کے ذہنوں میں سینکڑوں سوالات ابھریں گے۔ اگر بی جے پی مسائل کا حل نکالنے می

آسٹریلین اوپن:فیڈرر مرے اور دیمتروف تیسرے راؤنڈ میں شامل

ملبورن۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ماریا شارا پوا آج ناکامی کے دہانے پر پہونچنے کے باوجود خود کو بچا لیا اور آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں اپنے ہلی ملک کی الیگزینڈرا پانوا کو 6-1، 4-6، 7-5 سے شکست دیتے ہوئے پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران اینڈی مرے نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملبورن کی دشوارکن صورتِ حال کو اپنی مہارت سے آس

حیدرآباد ریسلنگ چمپین شپ بارکس گراؤنڈ پر پیر اور منگل کو کشتیوں کے مقابلے

حیدرآباد۔ 21 جنوری (پریس نوٹ) جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر سماج سیوک ویلفیر اسوسی ایشن کے زیراہتمام 26 اور 27 جنوری کو بارکس گراؤنڈ پر حیدرآباد ریسلنگ چمپین شپ مقابلے منعقد ہوں گے۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے تمام و ائم شالاؤں اور اکھاڑوں کے پہلوان کشتیوں کے مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹورنمنٹ کمیٹی کے چیرمین عبداللہ بن محمد بامعس، سیکریٹ

آسٹریلین اوپن :ہندوستان کو دو اہم کامیابیاں

ملبورن۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن ٹینس گرینڈ سلام میں آج ہندوستان کو دو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ لینڈر پیس اور ثانیہ مرزا بالترتیب مردوں اور خواتین کے ڈبلز میں پہنچ گئے۔ ثانیہ اور ان کی چینی تائپی سے تعلق رکھنے والی ساتھی کھلاڑی سو۔ وی ہسیہ نے ماریا ایریگوین اور روینا اوپرینڈی پر مشتمل ارجنٹائن اور سوئس کھلاڑیوں کی جو

ہاکی لیگ: ٹورنمنٹ کا آج سے آغاز

بھوبنیشور۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہیرو ہاکی انڈیا لیگ (ہل) ماضی میں اپنے دو سیزن میں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد پورے جوش و خروش کیساتھ تیسرے سیزن کیلئے تیار ہوچکی ہے جس میں کالنگا اسٹیڈیم میں کل سے شروع ہونے والے میچ میں میزبان کالنگا لانسرز اور پہلی مرتبہ کھیلنے والی ٹیم رانچی ریز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے نوجوان اور ب