حدیث شریف

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ایسے بندے کو دوست رکھتا ہے، جو متقی ہو، اس کا نفس مطمئن ہو اور وہ گوشہ نشین ہو‘‘۔ (مسلم)

قران

جو اللہ کی راہ ہے وہ اللہ جو مالک ہے ہر اس چیز کا جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، خوب سن لو! سب کاموں کا انجام اللہ تعالی کی طرف ہی ہے۔ (سورۃ الشوریٰ۔۵۳)

حدیث

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(قیامت کے دن) اعمال (خدائے بزرگ و برترکے حضور) آئیں گے۔ پس (سب سے پہلے) نماز پیش ہوگی اور عرض کرے گی کہ اے پروردگار! میں نماز ہوں۔ اللہ تعالی فرمائے گا: ’’بے شک تو بھلائی ہے‘‘۔ پھر صدقہ یعنی زکوۃ پیش ہوگی اور عرض کرے گی کہ اے پروردگار!

سلام اس پر کہ جس نے زخم کھاکر پھول برسایا

انسان کی زندگی خوشی و غم، دکھ درد، فرحت و انبساط کا امتزاج ہے۔ حالات ہر وقت یکساں نہیں رہتے، انسان کبھی خوش رہتا ہے اور کبھی غیظ و غضب میں ہوتا ہے۔ باہمی ربط و ارتباط میں کبھی اونچ نیچ ہو جاتی ہے۔ عیش و طیش دونوں صورتوں میں یاد الہی اور خوف خداوندی کو ملحوظ رکھنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے اور بالعموم آزمائش کی گھڑیوں میں انسان کے قدم لڑکھڑا

اُمت پر بُرائی کو روکنے کی ذمہ داری

ہم مسلمانوں کے سر پر ’’خیراُمت‘‘ کا تاج اس لئے رکھا گیا ہے کہ ہم کو فریضہ تبلیغ و اصلاح ادا کرنا ہے۔ اب اگر ہم یہ فریضہ ادا نہیں کرتے تو ہم اس تاج کے مستحق بھی نہیں ہوسکتے اور نہ یہ تاج ہمارے سر پر زیب دیتا ہے۔ یہ تاج فخر و غرور اور بڑائی و تکبر کے اظہار کے لئے نہیں۔ قرآن پاک میں ارشاد ربانی ہے: ’’اس شخص کی بات سے اچھی بات اور کس کی ہو

شیخ الاسلام مولانا محمد انواراﷲ فاروقی نوراﷲ مرقدہ

شیخ الاسلام حضر ت مولانا محمد انوار اللہ فاروقی نور اللہ مرقدہ {بانی جامعہ} کے احسانات بالعموم مسلمانان ہند اور بالخصوص مسلمانان دکن پر بہت زیادہ ہیں۔آپ نے دنیا میں ایسے وقت آنکھ کھولی جب پورا دکن لہو ولعب، کھیل تماشوں، عیش وعشرت او رجہالت کی تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا۔ دکن کو جہالت کے اس غار سے نکالنے اور معاشرے کی اصلاح کرنے کا کا

مرتد ہوکر غیر مسلم سے شادی کے بعد اسلام قبول کرنا

حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، صدر مفتی جامعہ نظامیہ

سوال : ہندہ نے ہندو مذہب قبول کرکے غیر مسلم سے شادی کرلی تھی ۔ کچھ عرصہ بعد وہ ایک حیدرآباد کے عالم دین کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلی اور اس کا غیر مسلم شوہر اپنے مذہب پر قائم ہے۔ ایسی صورت میں ہندہ کا اسلام قبول کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں اور کیا غیر مسلم سے اسکا نکاح ٹوٹ گیا ؟

کثرتِ اولاد رحمت، نہ کہ زحمت

مفتی سید صادق محی الدین فہیمؔ

خالق کائنات نے حضرت سیدنا آدم علیہ السلام وحوا علیہاالسلام سے انسانوں کا سلسلہ جاری فرمایا، اللہ تعالیٰ کا ارشادہے: اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیداکیا اور اسی سے ان کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورت پھیلائے۔ (۴؍۱)

حضرت عثمان غنی کی تواضع و انکساری

مولانا غلام رسول سعیدی

ایک دفعہ حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پچاس درہم قرض لیا۔ کچھ دنوں بعد جب واپس دینے کے لئے آئے تو حضرت عثمان غنی نے لینے سے انکار کردیا اور فرمایا کہ ’’یہ تمہاری مروت کا صلہ ہے‘‘۔ (تاریخ طبری،ج۳،صفحہ۱۳۹)

بواسیر کا آسان مجرب علاج

محترم محمد رضی الدین معظم

٭ نماز فجر کی سنت میں پہلی رکعت میں سورۂ قدر اور دوسری رکعت میں سورۂ فیل پڑھنے کی عادت ڈالیں، عمر بھر بواسیر اور پیچش سے محفوظ رہیں گے۔
٭ روزانہ ۱۷ بار سورۂ دہر کی آیات ۲۹ تا ۳۱ پڑھ کر اپنے آپ پر دَم کریں۔

قرآن، نصیحت کے لئے آسان ہے

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے، پس کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا‘‘ (سورۂ فجر۔۴۰) اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے اور جس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے خود لی ہے۔ قرآن مجید نہایت آسان اور واضح کتاب ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے، جس میں کوئی شک نہیں۔ قرآن کری

قرآن مجید اور دَورِ حاضر کے مسلمان

عصر حاضر کے مسلمانوں کا حال ایسا ہے، جیسا کہ کمینوں کے دسترخوان پر ایک یتیم کا ہوتا ہے۔ صاحبانِ عقل سے مخفی نہیں ہے کہ آج پوری طاغوتی طاقتیں ہمیں سطح ارض سے محو کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ باری تعالیٰ سے قطع تعلق، دین سے دُوری اور احکامِ قرآنی سے بے اعتنائی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ’’اللہ تعالی

بارک اوباما کے دورہ سے قبل امریکی آفیسرس کی ہندوستان آمد

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہندوستان سے قبل امریکہ کے ’’کتے بردار آفیسرس‘‘ کی ایک ٹیم نئی دہلی پہونچ گئی ہے۔ یہ ٹیم بارک اوباما کے دورہ کے مقامات پر صاف صفائی کے انتظامات کے علاوہ سبوتاج کرنے والی سرگرمیوں کا پتہ چلائے گی۔ ان کے ہمراہ بو سونگھنے والے چالاک کتوں کا جتھہ لایا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا

مودی حکومت آنے کے بعد ’’رشوت‘‘ کا زیرلب بھی تذکرہ نہیں

ڈاؤس 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) رشوت ستانی کے خاتمہ کیلئے کئے گئے اقدامات میں کامیابی ملنے کا پرزور اعلان کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہاکہ مرکز میں نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے لفظ ’’کرپشن‘‘ کا زیرلب بھی تذکرہ نہیں ہورہا ہے۔ کرپشن نہ صرف تجارت کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ اس کی وجہ سے ملک کا وقار اور اعتبار متاثر ہ

مظفر نگر فسادات : اعلیٰ عہدیداروں کی طلبی

مظفر نگر 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک رکنی انکوائری کمیشن نے جو مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کررہا ہے، تشدد کے دوران خدمت انجام دینے والے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو سمن جاری کیا ہے۔ جسٹس (ریٹائرڈ) وشنو ساہی کے مطابق اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس (لاء اینڈ آرڈر) ارون کمار، اُس وقت کے سہارنپور ڈیویژن کے کمشنر بھونیش کمار اور دیگر 9 سینئر عہ

جناردھن دیویدی پر کانگریس کی تنقید، تادیبی کارروائی ممکن

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی لیڈر جناردھن دیویدی کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کئے جانے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کانگریس نے آج اُن پر تنقید کی اور تادیبی کارروائی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ اپنے سینئر ترین جنرل سکریٹری کے خلاف کانگریس نے برہمی ظاہر کی ہے۔ تاہم 69 سالہ دیویدی کا استدلال ہے کہ انھوں نے مودی کی ستائش نہیں کی

سی بی آئی کے ذریعہ ’’پھانسنے‘‘ دیاندھی مارن کا الزام مسترد

چینائی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر ٹیلی کام دیاندھی مارن کے ان الزامات کو بکواس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا کہ انھیں پھانسنے کے لئے سی بی آئی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ آر ایس ایس کے نظریاتی رکن ایس گرو مورتی نے کہاکہ سی بی آئی نے صرف سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنا فریضہ پورا کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مارن کے خلاف یہ

سورو گنگولی کی بی جے پی میں شمولیت کی تردید

کولکتہ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی اطلاع کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی کے قومی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہاکہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انھوں نے کہاکہ ایک صنعتکار نے کہا ہے کہ سورو گنگولی بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں تاہم ہم ان کے جذبہ کی قدر کرتے ہیں اور گنگولی کے بشم