کرن بیدی کا انتخاب

چہرے نئے ہیں اور یقینا ہیں دلفریب
ذہنوں میں زہر تو ہے وہی زہر ہلاہل
کرن بیدی کا انتخاب

مردہ ہرن دستیاب

لکھیم پور ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پانہاپور علاقہ میں نامعلوم شکاریوں نے ایک ہرن کو تیز دھاری ہتھیار سے ہلاک کردیا ۔ ڈیویژنل فاریسٹ آفیسر ساوتھ کھیری نیرج کمار نے بتایا کہ پانہاپور گاؤں کے ایک کھیت سے مردہ ہرن دستیاب ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہرن پر پائے گئے نشانات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک تیز دھاری ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے جب

اروند کجریوال کے متنازعہ بیان کو شرد یادو کی تائید

نئی دہلی۔/22جنوری، ( سیا ست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی سربراہ ارویند کجریوال کو ان کے متنازعہ ریمارک پر غیر متوقع تائید حاصل ہوئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی اور کانگریس سے پیسہ ( رشوت ) لیکر عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔ جنتا دل ( متحدہ) کے صدر شرد یادو نے اس تبصرہ کی مدافعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے خواہش کی کہ کجریوال کو روانہ نوٹس پ

راہول گاندھی کے عملہ کی پرینکا کو منتقلی کی اطلاعات کی تردید

نئی دہلی 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پرینکا گاندھی نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کی ان اطلاعات کو مسترد کردیا جن میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کے دفتر کے عملہ کو خاموشی سے ان ( پرینکا ) کے دفتر کو منتقل کیا جارہا ہے تاکہ پرینکا سرگرم سیاسی رول شروع کرسکیں۔ پرینکا کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمل

اورنگ آباد میں سوائن فلو سے ایک شخص کی موت

اورنگ آباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سرکاری ہاسپٹل میں آج ایک 42 سالہ شخص سوائن فلو سے فوت ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت شبیر حسین مصطفی ساکن ہلال کالونی اورنگ آباد کرلی گئی ہے ۔ جسے تشویشناک حالت میں کل گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر منگلا بورکر نے بتایا کہ مریض کے پھیپھڑے متا

آر ایس ایس کو بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے

نئی دہلی 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سکھوں کے ایک حقوق انسانی گروپ نے یہاں امریکہ کی وفاقی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ آر ایس ایس کو ایک بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے ۔ نیویارک کی وفاقی عدالت میں ایک سمن امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کے نام جاری کرتے ہوئے انہیں اندرون 60 دن اس پر جواب دینے کو کہا گیا ہے ۔ سک

امریکی صدر پر دہشت گردانہ حملہ کی جھوٹی اطلاع گوا میں ایک مایوس نوجوان گرفتار

پناجی ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی پولیس کو ٹیلی فون کے ذریعہ پھر یہ وارننگ دینے پر کہ امریکی صدر بارک اوباما پر دہشت گردانہ حملہ ہوسکتا ہے ۔ گوا کے ایک نوجوان کو آج گرفتار کرلیا گیا ۔ جنوبی گوا ضلع کے ایک نوجوان نے کل صبح دہلی پولیس کنٹرول روم کو ٹیلی فون پر یہ اطلاع دی کہ اس نے بعض عسکریت پسندوں کو آپس میں بات چیت کرتے سنا کہ دو

پھولن دیوی قتل کیس کے فیصلہ کو چیلنج

نئی دہلی۔/22جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے آج سال 2009 میں ڈاکو کی زندگی ترک کرکے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والی پھولن دیوی قتل کیس کے اصل ملزم شیر سنگھ رانا کو عمر قید کی سزا سنانے کے خلاف اس کی درخواست پر سٹی پولیس سے رد عمل طلب کیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور اشوتوش کمار پر مشتمل بنچ نے دہلی پولیس کو یہ ہدایت دی ہے کہ ٹرائیل کورٹ

وزیر اعظم کے خلاف جھوٹی اطلاعات پھیلانے کی شکایت

ایزوال ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی میزورم یونٹ نے پولیس میں یہ شکایت درج کروائی ہے کہ ایک شخص فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف گمراہ کن اطلاعات پھیلا رہا ہے ۔ ایزوال پولیس اسٹیشن کے انچارج ونلال تلونگا نے بتایا کہ ملزم کو پکڑنے کے لیے تحقیقات جاری ہے ۔ بی جے پی میزورم جنرل سکریٹری چھن ہیما نے بتایا کہ ایک شخص سوشیل ن

راہی معصوم رضا کے بھائی کا انتقال

علیگڑھ۔/22جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) نامور فلم رائٹر اور نغمہ نگار مرحوم راہی معصوم رضا کے چھوٹے بھائی پروفیسر مہدی رضا کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84سال تھی۔ انہوں نے 1958ء میں اپنا کیریئر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں بحیثیت ٹیچر شروع کیا تھا اور ترقی کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹ آف جیوگرافی کے سربراہ بن گئے تھے، کل ان کے قلب پر حمل

مظفر پور تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کا موم بتی جلوس

علیگڑھ ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار کے ضلع مظفر پور میں فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء نے خاموش موم بتی جلوس نکالا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو موسومہ ایک مکتوب ریالی کے منتظم سرسید میناریٹی فاونڈیشن نے یہ نشاندہی کی کہ ملک بھر میں گذشتہ چند ماہ فرقہ وارانہ نوعیت کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگی

امریکی صدر سے بھوپال گیس کا مسئلہ رجوع کیا جائے وزیراعظم نریندر مودی کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مشورہ

ڈاوس ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما کے دورہ ہند سے عین قبل حقوق انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہیکہ امریکی صدر سے ملاقات کے دورہ بھوپال گیس سانحہ کوبھی اٹھائیں۔ تنظیم کے سکریٹری جنرل مسلیل شیٹی نے کہا کہ بھوپال گیس المیہ کے متاثرین کئی عشروں سے انصاف اور حق طلبی کے انتظار میں ہی

سورو گنگولی کی بی جے پی میں شمولیت کی تردید

کولکتہ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی اطلاع کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی کے قومی سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہاکہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انھوں نے کہاکہ ایک صنعتکار نے کہا ہے کہ سورو گنگولی بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں تاہم ہم ان کے جذبہ کی قدر کرتے ہیں اور گنگولی کے بشم

جناردھن دیویدی پر کانگریس کی تنقید، تادیبی کارروائی ممکن

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی لیڈر جناردھن دیویدی کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کئے جانے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کانگریس نے آج اُن پر تنقید کی اور تادیبی کارروائی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ اپنے سینئر ترین جنرل سکریٹری کے خلاف کانگریس نے برہمی ظاہر کی ہے۔ تاہم 69 سالہ دیویدی کا استدلال ہے کہ انھوں نے مودی کی ستائش نہیں کی

سی بی آئی کے ذریعہ ’’پھانسنے‘‘ دیاندھی مارن کا الزام مسترد

چینائی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر ٹیلی کام دیاندھی مارن کے ان الزامات کو بکواس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا کہ انھیں پھانسنے کے لئے سی بی آئی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ آر ایس ایس کے نظریاتی رکن ایس گرو مورتی نے کہاکہ سی بی آئی نے صرف سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنا فریضہ پورا کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ مارن کے خلاف یہ

مظفر نگر فسادات : اعلیٰ عہدیداروں کی طلبی

مظفر نگر 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک رکنی انکوائری کمیشن نے جو مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کررہا ہے، تشدد کے دوران خدمت انجام دینے والے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو سمن جاری کیا ہے۔ جسٹس (ریٹائرڈ) وشنو ساہی کے مطابق اترپردیش کے ڈائرکٹر جنرل پولیس (لاء اینڈ آرڈر) ارون کمار، اُس وقت کے سہارنپور ڈیویژن کے کمشنر بھونیش کمار اور دیگر 9 سینئر عہ

فلسطینی شخص کا اسرائیلوں پر چاقو سے حملہ، تیرہ افراد زخمی

تل ابیب ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی شخص نے اسرائیلی دارالحکومت میں چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ایک بس میں سوار تیرہ افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کا پیچھا کرتے ہوئے اسے گولی ماری گئی اور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے چہارشنبہ کے اس حملے کو ’دہشت گردانہ‘ کارروائی قرار دیا ہے۔ حالیہ عرص

موصل میں کرد فوج کا حملہ، 200 داعشی دہشت گرد ہلاک

بغداد ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے نیم خود مختار صوبہ کردستان کی مسلح افواج ’’البیشمرکہ‘‘ نے شمالی عراق کے شہر موصل میں ایک بڑے زمینی اور فضائی حملے میں دولت اسلامی (داعش) کے کم سے کم دو سو جنگجو ہلاک کردیئے ہیں۔ کرد فوج نے 2014ء میں داعش کے قبضے میں چلے جانے والے موصل شہر کے کئی اہم علاقوں کو بھی شدت پسندوں سے آزاد کرا لیا ہے۔ می

ممنوعہ گروپس کے ناموں کا اعلان کیا جائے : پاکستان سپریم کورٹ

اسلام آباد 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی سپریم کورٹ نے آج حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ان تمام ممنوعہ تنظیموں کے ناموں کا اعلان کرے جن پر امتناع عائد کردیا گیا ہے تاکہ عوام ان تنظیموں سے عطیات دیتے وقت واقف ہوسکیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے یہ احکام حکومت پاکستان کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور حقانی نیٹ ورک سمیت کئی تنظیموں پر امتناع

ترک صدر کے دورہ سے قبل صومالیہ میں دھماکہ

موگادیشو 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں آج ایک ہوٹل پر کئے گئے خود کش کار بم حملہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ترکی کے صدر یہاں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ پولیس اور عینی شاہدین نے یہ بات بتائی ۔ ہوٹل کے ذرائع نے کہا کہ حملہ کے وقت ہوٹل میں تقریبا 70 رکنی ترک وفد موجود