وظائف کی عدم منظوری پر کئی افراد کومشکلات

نظام آباد:23؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد میں آسرا اسکیم کے تحت فراہم کردہ وظائف کی عدم منظوری پر کئی افراد مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ریاستی حکومت نے بیوائوں، معمر، جسمانی معذورین کو ہر ماہ ہزار روپئے، 1500روپئے وظائف کی منظوری کا اعلان کیا گیا لیکن اس کی فراہمی میں ضلع انتظامیہ کی ناکامی کے باعث کئی افراد ہر روز سرکاری

این سرینواسن بی سی سی آئی کا انتخاب نہیں لڑ سکتے ۔ سپریم کورٹ کا حکم

نئی دہلی 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) این سرینواسن کیلئے ایک جھٹکے میںسپریم کورٹ نے آج انہیں بی سی سی آئی کا انتخاب لڑنے سے منع کردیا ہے ۔ یہ احکام مفادات کے تضاد کی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں اور عدالت نے ججس کی ایک کمیٹی سابق چیف جسٹس کی قیادت میں تشکیل دی ہے تاکہ آئی پی ایل اسکام میں سزا کا فیصلہ کیا جاسکے جس کے نتیجہ میں چینائی سوپر کنگس

مودی حکومت آنے کے بعد ’’رشوت‘‘ کا زیرلب بھی تذکرہ نہیں

ڈاؤس 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) رشوت ستانی کے خاتمہ کیلئے کئے گئے اقدامات میں کامیابی ملنے کا پرزور اعلان کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہاکہ مرکز میں نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے لفظ ’’کرپشن‘‘ کا زیرلب بھی تذکرہ نہیں ہورہا ہے۔ کرپشن نہ صرف تجارت کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ اس کی وجہ سے ملک کا وقار اور اعتبار متاثر ہ

بھوشن کے تبصروں پر عام آدمی پارٹی ،کانگریس کی تنقید کا نشانہ

نئی دہلی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی پر اپنی تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ پارٹی کے بانی رکن شانتی بھوشن نے دعویٰ کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی میں ’’ہر شخص ٹھیک نہیں ہے اور دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم میں کئی نقائص ہیں۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اجئے ماکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ حقی

اصل حریف عام آدمی پارٹی ، کانگریس نہیں : امیت شاہ

نئی دہلی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے مشرقی دہلی میں بی جے پی کے بوتھ انچارجیس سے خطاب کرتے ہوئے ان سے سخت محنت کرنے اور ہر دروازہ پر دستک دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ اگر پارٹی دہلی میں کامیاب ہوجائے تو یہ پورے ملک کیلئے ’’نیک شگون‘‘ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس سے ہمارا کوئی مقاب

کجریوال کو نوٹس کا جواب دینے مزید 2 دن مہلت

نئی دہلی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج عام آدمی پارٹی کے قائد اروند کجریوال کو وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دینے مزید دو دن مہلت دے دی۔ کجریوال نے مبینہ طور پر بی جے پی اور کانگریس سے نوٹ لینے اور اور ان کی پارٹی کو ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے بادی النظر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

لیبیا کے شہر سرتے کا سربراہ فوج ہلاک

طرابلس۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم مسلح افراد نے ساحلی شہر سرتے پر قابض فوج کے سربراہ کرنل سنوسی کائبا اور ان کے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔ فوج کو اس حملے کے بعد سخت چوکس کردیا گیا ہے۔ حملہ آور حملے کے بعد فرار ہوگئے۔دو دن قبل مقامی انتظامیہ کا ایک عہدیدار اس پر بندوق بردار کی فائرنگ میں بال بال بچ گیا تھا۔ اس شہر میں عسکریت پسندوں ک

مودی کے ’ من کی بات ‘ پروگرام میں اوباما بھی شامل ہونگے

نئی دہلی 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہند۔ امریکہ تعلقات میں استحکام کا اشارہ دیتے ہوئے صدر بارک اوباما 27 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستانی عوام سے ماہانہ ریڈیو خطاب میں ان کے ساتھ شامل ہوجائیں گے ۔ مودی کا ماہانہ ریڈیو خطاب من کی بات اس بار اوباما کے ساتھ خصوصیت کا حامل ہوگا جو یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے اور وہ بھی

طالبان کیلئے دُعا کرنے والا پاکستانی عالم دین گرفتار

لاہور ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک عالم دین کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جبکہ عوام نے اس سے جمعہ کے خطبہ میں پاکستانی پنجاب کی ایک مسجد میں طالبان کی کامیابی کیلئے دعا کرنے کی خواہش کی تھی۔ شہری ہوا بازی اتھارٹی کے ملازم قاری ابرار نے طالبان کے فاتح بن کر اُبھرنے کیلئے عوامی دعا کی قیادت کی تھی۔ یہ گزشتہ جمعہ کا واقعہ ہے۔ اسے حکومت کی ج

عراق میں بمباری سے 14 فوجی و نیم فوجی جنگجو ہلاک

بغداد۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خود کش کار بم حملے اور بوبی ٹریاپ مکان میں دھماکہ سے کم از کم 14 فوجی اور نیم فوجی جنگجو ہلاک ہوگئے۔ خودکش بم بردار نے دھماکو مادوں سے لدی ایک کار تاجی کے فوجی اڈے کی پھاٹک سے ٹکرا دی تھی جس میں 8 فوجی ہلاک ہوگئے، کئی فوجی ہفتہ وار چھٹی پر روانہ ہورہے تھے جن میں سے 21 زخمی ہوگئے۔ ایک اور واقعہ میں ایک دیہ

مغرب کے نوجوان اسلام کا خود مشاہدہ کریں : خامنہ ای

تہران 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے اعلی رہنماآیت اللہ علی خامنہ ای نے مغرب کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اسلام کے تعلق سے بدگمانیوں پر یقین کرنے کی بجائے خود اس کا مشاہدہ کریں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر پیش کردہ ایک پیام میں یہ اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اور کچھ دوسرے مغربی ممالک میں حالیہ پیش آئے واقعات کے بعد وہ یہ محسوس کرتے ہیں

ملک میں مسلمانوں کی آبادی میں 24 فیصد کا اضافہ

نئی دہلی 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی 2001 سے 2011 کے درمیان 24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ قومی سطح پر جملہ 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس اضافہ کے بعد ہندوستان کی جملہ آبادی میں مسلمانوں کا تناسب 13.4 فیصد سے بڑھ کر 14.2 فیصد ہوگیا ہے ۔ ملک کی تمام ریاستوں میں جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ مسلم آبادی ہے ۔ وہاں مسلمانوں کا ت

جماعت الدعوۃ و حقانی نیٹ ورک پر امتناع

اسلام آباد 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) زبردست عالمی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان نے حافظ سعید کی قیادت والی جماعت الدعوۃ اور خطرناک سمجھے جانے والے حقانی نیٹ ورک پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ پاکستان نے دوسری تنظیموں پر بھی امتناع عائد کیا ہے اور ممبئی حملوں کے سرغنہ حافظ سعید پر سفری تحدیدات بھی عائد کردی ہیں۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی

بارک اوباما کے دورہ سے قبل امریکی آفیسرس کی ہندوستان آمد

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہندوستان سے قبل امریکہ کے ’’کتے بردار آفیسرس‘‘ کی ایک ٹیم نئی دہلی پہونچ گئی ہے۔ یہ ٹیم بارک اوباما کے دورہ کے مقامات پر صاف صفائی کے انتظامات کے علاوہ سبوتاج کرنے والی سرگرمیوں کا پتہ چلائے گی۔ ان کے ہمراہ بو سونگھنے والے چالاک کتوں کا جتھہ لایا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا

ایران باہمی تجارت میں اضافہ کا خواہاں

ممبئی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران ، ہندوستان کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنا چاہتا ہے چنانچہ اس نے کارپوریٹ انڈیا کو اپنی ترقی کی کہانی میں شراکت داری کیلئے مدعو کیا ہے۔ ہندوستان تیل کے علاوہ دیگر ایرانی مصنوعات کا چوتھا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک ہے۔ سابق ایرانی تقویم کے مطابق جس کا اختتام مارچ 2014ء میں ہوا، ایران نے تی

ایم کے گوئل نے پی ایف سی صدرنشین کا عہدہ سنبھال لیا

نئی دہلی ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ستمبر 2013ء سے اضافی چارج رکھنے والے ایم کے گوئل نے آج رسمی طور پر صدرنشین و مینیجنگ ڈائریکٹر پاور فینانس کارپوریشن لمیٹیڈ کا عہدہ پانچ سال کیلئے سنبھال لیا۔ کارپوریشن کے ایک بیان کے بموجب وہ 13 ستمبر 2013ء سے کمپنی کے کمرشیل ڈائریکٹر کے عہدہ پر فائز تھے۔

سنندا پشکر کیس : چند صحافیوں سے پولیس کی پوچھ گچھ

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے سنندا پشکر قتل کیس میں چند صحافیوں سے بھی پوچھ گچھ شروع کی ہے جنھوں نے ان کی موت سے چند گھنٹے قبل ان سے بات چیت کی تھی۔ گزشتہ سال جنوری میں سنندا پشکر کی ایک ہوٹل کے کمرہ میں موت واقع ہوئی تھی۔ اس پراسرار موت کے پیچھے وجوہات و حالات کا پتہ چلایا جارہا ہے۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر

بہادری ایوارڈ یافتہ بچوں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 20 اسکولی بچے جنہیں بہادری ایوارڈس کیلئے منتخب کیا گیا ہے، آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرکے ان سے تبادلہ خیال کیا اور تصویرکشی کروائی۔ قومی بہادری ایوارڈس کا اعلیٰ ترین اعزاز ’’بھارت ایوارڈ‘‘ ریشم فاطمہ ساکن اُترپردیش کو حاصل ہوا۔ وہ بھی پرنب مکرجی سے ملاقات کرنے والوں م

احمدآباد بم دھماکوں کے مقدمہ کی سماعت کا آغاز

احمدآباد۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے جو 2008ء کے احمدآباد سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ کی سماعت کیلئے قائم کی گئی تھی، آج نئے جج پی سی راویل کی زیرقیادت مقدمہ کی سماعت کا احیاء کیا۔ خصوصی وکلائے استغاثہ ایچ ایم دھرو اور امیت پٹیل نے عدالت میں مادی شہادتیں پیش کیں جن میں سلینڈرس، دھاتی ٹکڑے، تیز دھار اشیاء، نٹ، بولٹ او

سعودی عرب ہندوستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں

علیگڑھ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب تعلیمات اور ثقافت کے شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ باہمی تعاون میں شدت پیدا کررہا ہے۔ سعودی عرب کے سفیر برائے ہندوستان سعود محمد الساتی نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کہا کہ ہند۔ سعودی عرب تعلقات صدیوں قدیم ہیں۔ دونوں ممالک تعلیمات اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تبادلوں میں برسوں سے اضافہ کرتے آر