خلائی اسٹیشن کے خلا بازوں نے 16 مرتبہ نیا سال منایا

واشنگٹن۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود خلا بازوں نے 16 مرتبہ نیا سال منایا، کیونکہ خلائی اسٹیشن کرۂ ارض کے اطراف 16 مرتبہ گردش کرتے ہوئے نصف شب کے وقت نئے سال کے جشن کا مشاہدہ کررہا تھا۔ خلائی اسٹیشن پر موجود 42 خلا بازوں نے 28,163 کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے کرۂ ارض کے اطراف 16 مرتبہ گردش کی اور اس طرح خل

وزیراعظم کا سالِ نو پر پیام ِ مبارک باد

نئی دہلی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نئے سال پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات ظاہر کیں کہ ہر شخص کو بے انتہا خوشی ، امن اور خوشحالی نصیب ہو۔انہوں نے صدر اور نائب صدر جمہوریہ سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں بھی نئے سال کی مبارکباد پیش کیں اور ٹوئٹر پر پرنب مکرجی اور محمد حامد انصاری کے ساتھ ملاقات کی

بی جے پی کی گورنر جموں و کشمیر سے مہلت طلبی،19 جنوری قطعی آخری تاریخ

جموں ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے بارے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کے موقف میں نرمی ظاہر ہونے کے بعد بی جے پی نے آج کہا کہ اس نے تشکیل حکومت کیلئے سیاسی پارٹیوں کے ساتھ جاری بات چیت کے پیش نظرگورنر سے مہلت طلب کی ہے اور اشارہ دیا کہ وہ جموں سے چیف منسٹر کی نامزدگی کے مسئلہ پر سمجھوتہ کرسکتی ہے۔ 19 جنوری کو گورنر نے تشکی

گجرات پولیس نے ’’دہشت گردوں‘‘ کو ’’مسلم ٹوپی‘‘ پہنا دی

احمدآباد۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ سراغ رسانی کی اطلاعات پر کہ دو اہم تقریبات پرواسی بھارتیہ دیوس اور متحرک گجرات سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس پر دہشت گردوں حملہ کا اندیشہ ہے ، پورے گجرات میں آج فرضی انسداد دہشت گردی مشق کی گئی ۔ہیروں کی تجارت کے مرکز سورت میں یہ مشق فوج کی تیاری کی حالت جانچنے کیلئے کی گئی، کیونکہ اس کے بارے

عمران خان کی سابق اینکر سے شادی

کراچی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ کھلاڑی سے سیاست داں بننے والے عمران خان نے بی بی سی کی سابق اینکر ریحام خان سے خفیہ طور پر عاجلانہ بنیادوں پر شادی کرلی۔ اخباری اطلاعات کے بموجب 62 سالہ عمران نے گزشتہ ہفتہ پاکستانی نیوز اینکر 41 سالہ ریحم خان سے شادی کرلی جو ایک مطلقہ خاتون اور تین بچوں کی ماں ہے۔ وہ سابقہ شادی کے بعد برطانیہ میں م

تلنگانہ پر حضور نظام کے کئی احسانات :چیف منسٹر

حیدرآباد یکم جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے سابق نظام حیدرآباد دکن جناب میر عثمان علی خان کے دور حکومت کے کارناموں کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ آج ریاست تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد دکن میں جو بھی ترقیاتی کام انجام دیئے گئے جن میں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن ، نامپلی ریلوے اسٹیشن، نظام آرتھو پیڈک ہاسپٹل ، ن

سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک

حیدرآباد۔یکم جنوری( سیاست نیوز) سوائن فلو جیسی مہلک بیماری کے متعلق حکومت کی جانب سے اختیار کردہ رویہ پر عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے اور تاحال 10اموات کی توثیق ہوچکی ہے ۔ اسی طرح ریاست کے مختلف اضلاع بشمول حیدرآباد میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعدا

کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل رپورٹ گورنر کو پیش

حیدرآباد یکم جنوری (پریس نوٹ ) اکاونٹنٹ جنرل آندھرا پردیش تلنگانہ کے پریس نوٹ کے مطابق دستور ہند کے آرٹیکل 151 کے تحت ریاست کے اکاونٹس سے متعلق کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ریاستی گورنر کو پیش کی گئی ہے ۔ یہ رپورٹ ریاستی اسمبلی میں پیش کی جائے گی ۔

سالارجنگ کالونی ٹولی چوکی میں سرقہ کی سنگین واردات

حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے علاقہ سالارجنگ کالونی کے ایک مکان میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم سارقوں نے مکان سے تقریباً 5 لاکھ روپئے نقد رقم اور تقریباً 20 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ تاہم ایک کروڑ کے ہیرے کے زیورات کے سرقہ کی شکایت بھی ہے ۔ سرقہ کی اطلاع پاکر ایڈیشنل ڈی سی پی ویسٹ زون مسٹر ناگرا