مدن مترا کی میڈیکل چیک اَپ کے بعد جیل واپسی

کولکتہ ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے وزیر مدن مترا جو سردھا اسکیم کے ملزم ہیں، ان کا آج یہاں سرکاری زیرانتظام دواخانہ میں طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں دوبارہ علی پور جیل لے جایا گیا، جبکہ ڈاکٹروں کو کوئی بھی تشویش کی بات نظر نہیں آئی۔ ایس ایس کے ایم ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا کہ مترا کا معمول کا میڈیکل چیک اپ ہوا اور تشویش کی

دہلی میں سوائن فلو کے 2نئے کیس

نئی دہلی۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں آج سوائن فلو کے دو نئے کیسوں کی اطلاعات ملی جس سے رواں سال ایسے مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق ایک 12 سالہ لڑکی اور 31 سالہ خاتون دونوں دہلی کے متوطن ہیں، وہ H1N1 (سوائن فلو ) وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ 12 سالہ لڑکی کے نمونوں کی جانچ نیشنل سنٹر فار ڈی

بردوان کیس کے 3 ملزمین کی این آئی اے تحویل

کولکتہ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تین اشخاص جنہیں بردوان دھماکہ کیس کے سلسلے میں مبینہ رول کی پاداش میں آسام میں گرفتار کیا گیا، انہیں آج 8 یوم کیلئے شہری کی ایک عدالت نے این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا۔ اس عدالت نے 8 دیگر ملزمین کو 16 جنوری تک عدالتی تحویل میں بھی دیا ہے۔ بنکشل کورٹ میں کارگزار چیف جج جی سی تعلقدار نے سیف الاسلام، رفیق ا

یو پی میں سنگھ کے متنازعہ عہدیدار کی برطرفی

لکھنؤ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)آر ایس ایس نے مغربی یو پی اور اُتراکھنڈ کے اپنے متنازعہ عہدیدار راجیشور سنگھ کو آر ایس ایس کی ملحق تنظیم دھرم جاگرن منچ کے کنوینر کے عہدہ سے برطرف کردیا ہے۔ یہ وہی تنظیم ہے جس نے دیگر برادریوں کے لوگوں کو ہندو بنانے کیلئے پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ راجیشور نے بھی ایک بڑے اجتماعی تبدیلیٔ مذہب ایونٹ کا 25

’گھر واپسی‘ فطری عمل ، آر ایس ایس لیڈر کا دعویٰ

احمدآباد۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ ’گھر واپسی‘ پروگرام کی مدافعت کرتے ہوئے سینئر آر ایس ایس لیڈر منموہن ویدیہ نے آج کہا کہ ’تبدیلی مذہب‘ غلط اصطلاح ہے جو ’گھر واپسی‘ کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔ آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ راشٹریہ پرچار پرمکھ ویدیہ نے کہا کہ تبدیلی مذہب گھر واپسی کیلئے کوئی مناسب لفظ نہیں ہے۔ یہ تبدیلی مذہب

عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے حامیوں میں جھڑپ

نئی دہلی ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی کے تغلق آباد اسمبلی حلقہ کے امیدوار سائی رام کی کار کو آج نذر آتش کردیا گیا ہے اور عام آدمی پارٹی و بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں زائد از 12 افراد زخمی ہوئے ۔ ایک ٹی وی نیوز مباحثہ کی شوٹنگ کے دوران دونوں پارٹیوں کے قائدین برہم ہوگئے ۔ لفظی جھڑپ کے بعد عملی تصادم پر اتر آئے ۔ ٹی

سرحد پر پاکستان کی شلباری ، 2 جوان ، ایک خاتون ہلاک

سرینگر / جموں ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کی فوج کی جانب سے جموں و کشمیر میں مواضعات اور سیکوریٹی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی فائرنگ اور شلباری میں ہندوستانی فوج کے دو سپاہی اور ایک خاتون ہلاک ہوئے اس علاقہ میں فائرنگ اور شلباری جاری ہے ۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اظہار افسوس کیا کہ پاکستان مسلسل ہندوستان کے سرحدی ع

ساکھ و اعتبار کی حفاظت میڈیا کیلئے سب سے بڑا چیلنج

کولھاپور 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ میڈیا اپنی ساکھ، صداقت اور اعتبار کا تحفظ کرنا ہی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اُنھوں نے جمہوریت کی پاکیزگی کیلئے تنقید کی اہمیت پر زور دیا لیکن الزام تراشیوں کے عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ مراٹھی روزنامہ ’’پودھاری‘‘ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر

مسلم تحفظات پر نجمہ ہپت اللہ کا موقف مایوس کن

ممبئی ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ پر آج مسلم طبقہ کے ارکان نے شدید تنقید کی اور کہا کہ مسلم تحفظات پر نجمہ ہپت اللہ کا موقف افسوسناک ہے ۔ اقلیتی طبقہ کے قائدین نے آج ممبئی میں ان سے ملاقات کی اور بی جے پی زیر قیادت ریاستی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو تحفظات دئیے جانے سے انکار پر احتجاج کیا ۔ نجمہ

اضلاع میں جلسہ و جلوس میلادالنبیؐ

ورنگل… حضرت سید شاہ مصطفے قادری المعروف کمال پاشاہ سجادہ نشین حضرت سید شاہ قادر محی الدین کی اطلاع کے بموجب حسب روایت 12ربیع الاول حویلی عرس جاگیر ورنگل میں ظہر تا عصر زیارت آثار مبارک کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر جلسہ عید میلادالنبی ؐ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں حافظ ڈاکٹر سید مرتضیٰ علی صوفی خطیب و امام مسجد ڈنکا ( حیدرآباد) مو

نلگنڈہ میں عادی سارق گرفتار

نلگنڈہ ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : نلگنڈہ پولیس نے مقفل مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے سرقہ کرنے والا عادی سارق آج اس وقت حراست میں لے لیا جب کہ وہ مسروقہ مال فروخت کرنے کوشش کررہا تھا اور اس کے قبضہ سے زائد از 4.75 لاکھ روپئے مالیتی سونا اور چاندی کے زیورات کو برآمد کرلیا ۔ یہ بات سی سی ایس ڈی ایس پی شریمتی وی سنیتا موہن نے کرائم برانچ اسٹی

لکھوی کی ضمانت کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت پاکستان نے آج لشکر طیبہ کے لیڈر کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔ اور کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 20/11 مقدمہ میں اس نے شواہد کو نظر انداز کردیا اب اس کیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا ۔۔