ممبئی میں ٹرین معطلی کیخلاف احتجاج، 22 گرفتار

تھانے 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس نے گزشتہ روز سنٹرل ریلوے پر نیم مضافاتی ٹرین خدمات میں بڑے پیمانے پر تعطل کے سبب کئی مقامات پر لاکھوں مسافرین مختلف مقامات پھنس جانے کے بعد مسافرین کے احتجاج کے درمیان تشدد اور آتشزنی کے ضمن میں پولیس نے آج 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ٹرین خدمات میں خلل کے سبب ممبئی گزشتہ روز چھ گھنٹوں تک جیسے

نیتی آیوگ پر سی پی آئی کی تنقید

پڈوچیری 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) منصوبہ بندی کمیشن کے بجائے تشکیل شدہ نیتی آیوگ میں پڈوچیری کے چیف منسٹر کو شامل نہ کئے جانے پر سی بی آئی نے بی جے پی حکومت کی سخت مذمت کی ہے۔ سی پی آئی کے مقامی سکریٹری آر وسواناتھن نے کہاکہ نیتی آیوگ میں تمام ریاستوں کے چیف منسٹروں کو شامل کیا گیا ہے جہاں تک مرکزی زیرانتظام علاقوں کا سوال ہے صرف لی

مغربی افریقہ میںایبولا سے 20 ہزار لوگ متاثر

واشنگٹن ۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام)عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی افریقہ میں اب تک ایبولا سے متاثرہ کیسوں کی تعداد 20,ہزار81 تک پہنچ گئی ہے۔یہ وہ کیس ہیں جنہیں ایبولا کا مرض لاحق ہوا یا جن میں اس مرض کی تشخیص کی گئی یا جن مریضوں کو ایبولا ہونے کا شبہ یا احتمال تھا۔رواں برس ایبولا کے مرض سے 7ہزار842 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

چین میں 5 فائر فائٹرز ہلاک

بیجنگ۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام)چین میں ایک گودام میں لگی آگ بجھانے کے دوران 5 فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے۔ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربن ، کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے میں 9 گھنٹوں سے زائد کا وقت لگ گیا،ا س دوران گودام کی تین منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس سے آگ بجھانے میں مصروف 5فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے ۔اس حادثہ میں 14 افراد زخمی

ٹی ایم سی تنظیمی اُمور پر ممتا بنرجی کی توجہ مرکوز

کولکتہ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سرادھا اسکام میں سی بی آئی کے کستے ہوئے شکنجہ کے درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کے تنظیمی ذمہ داریوں کو سنبھال لیا اور پارٹی قائدین سے کہا ہے کہ مختلف فرضی کمپنیوں کے اسکامس میں ملوث اپوزیشن قائدین کی فہرست تیار کریں۔ ممتا بنرجی اپنے وزیر ٹرانسپورٹ و اسپورٹس کی بھرپور حمایت

وزیراعظم سے فرقہ بواہیر کے مذہبی سربراہ کی ملاقات

ممبئی 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرقہ داؤدی بواہیر کے مذہبی سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے وزیراعظم نریندر مودی سے آج یہاں ممبئی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مسٹر مودی نے فرقہ بواہیر کے سابق مذہبی سربراہ حضرت سیدنا محمد برہان الدین مرحوم سے اپنی دیرینہ ملاقات و وابستگی کا تذکرہ کیا۔ حضرت سیدنا مفضل سیف الدین نے ہندوستان کو ترقی کی سمت ا

عید میلادالنبیؐ پر صدرجمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کے یوم میلاد کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔ عید میلادالنبی ؐ کے مبارک کے موقع پر میں ہند و بیرون ہند میں مقیم اپنے ساتھی تمام شہریان ہند کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔ صدر مکرجی نے کہاکہ عید

اسرو انسان بردار خلائی مشن کیلئے سرگرم : ڈاکٹر رادھا کرشنن

ممبئی 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) منگلیان کی کامیابی کے بعد ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) ایسی ٹیکنالوجی فروغ دینے پر کام کررہی ہے کہ خلاء میں انسان بردار مشن بھیجا جاسکے، اِس تنظیم کے سابق سربراہ ڈاکٹر کے رادھا کرشنن نے آج یہ بات کہی۔ وہ یہاں 102 ویں انڈین سائنس کانگریس کے افتتاح کے موقع پر سینئر خلائی سائنسداں پرمود کالے کے ساتھ گ

تباہ شدہ پراسرار کشتی اور نعشوں کی تلاش جاری

گاندھی نگر 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے قریب بحر عرب میں گزشتہ روز ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے تعاقب کے دوران خود کو دھماکہ سے اُڑالینے والی ایک پراسرار کشتی کے ملبے اور اس میں سوار چار افراد کی نعشوں کی تلاش جاری ہے کیونکہ نعشیں اور کشتی کا ملبہ ان کے ارادوں کے بارے میں قطعی پتہ چلانے میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ اس دوران پرواسی بھارتی

مال گاڑی سے ٹریکٹر کا تصادم، 3ہلاک

جالندھر 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے ضلع جالندھر کی وریانا ریلوے کراسنگ پر ٹریکٹر کے مال گاڑی سے تصادم کے نتیجہ میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کراسنگ پر نگرانی کرنے والے شخص کی مبینہ لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے جس نے مال گاڑی کے گزرتے وقت بھی ریلوے کراسنگ گیٹ کو کھلا چھوڑ دیا تھا۔

پی کے، باکس آفس پر ہندوستان میں سب سے زیادہ کلکشن حاصل کرنے والی فلم

نئی دہلی 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عامر خان کے مرکزی کردار کے ساتھ تیار شدہ فلم ’’پی کے‘‘ ہندوستان بھر میں 284.80 کروڑ روپئے کے کاروبار کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلمی تجارتی حلقوں سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری کے ساتھ بنائی گئی۔ اس فلم نے ہندوستانی فلمی صنعت بالی وو

جموں و کشمیرمیں بی جے پی کا تمام امکانات کا جائزہ : امیت شاہ

بنگلورو۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کے بارے میں تعطل ہنوز جاری ہے، اس پس منظر میں بی جے پی سربراہ امیت شاہ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی ’’تمام امکانات‘‘ کا جائزہ لے رہی ہے اور اُمید ظاہر کی کہ کوئی فیصلہ ’’جلد‘‘ ہی ہوجائے گا۔ انہوں نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ تمام امکانات بی جے پی کیلئے کھلے ہیں اور ہم حکومت کی ت