قران

وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے۔ اگر تم ایماندار ہو۔ نہیں کوئی معبود بجز اس کے وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادا کا بھی رب ہے۔ (سورۃ الدخان۔۷،۸)

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ (ایک دن) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ ’’کون آدمی بہتر ہے؟‘‘۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’ہر وہ شخص جو مخموم دل اور زبان کا سچا ہو‘‘۔ (یہ سن کر) صحابہ کرام نے عرض کیا کہ ’’زبان کے سچے کو تو ہم جانتے ہیں (کہ زبان کا سچا اس شخص کو کہتے ہیں جو کبھی جھوٹ نہ بولے) لیکن ’’مخم

نبض ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے

آج سے چودہ سو سال قبل مکہ کی سنگلاخ وادی میں علم و حکمت اور تہذیب و تمدن سے ناآشنا قوم میں ایک ایسی کرشماتی ہستی کی ولادت باسعادت ہوئی، جس نے ساری دنیا کو علم و حکمت سے آراستہ کیا اور بلند پایہ تہذیب و تمدن کی داغ بیل ڈالی۔ اخلاق و کردار کے اعلی جوہر سکھائے، حیات انسانی کے رازہائے سربستہ کو آشکار کیا، دنیا کو حکمرانی و جہاں بانی کا سل

محبت اور اتباع کا ربط و تعلق

ہمارے ہاں ظاہری اور آسان سنتوں پر اس طرح زور دیا جاتا ہے، جیسے یہی مقصود بعثت ہے۔ اس بارے میں ہماری روش یہ ہو گئی ہے کہ ہم چھوٹی چھوٹی سنتوں کو تو ضرور اہمیت دیتے ہیں، لیکن جو اہم سنتیں ہیں، جن کا تعلق مقاصد بعثت سے ہے، ان کو ہم نظرانداز کردیتے ہیں۔ مثلاً ایک مشہور واقعہ آپ نے بھی سنا ہوگا۔ بعثت سے پہلے کسی خرید و فروخت کے معاملے میں ع

کُـفـر

٭ (شرع میں ) ایمان کی ضد کا نام کفر ہے ۔ یعنی جن چیزوں کی دل سے تصدیق اور زبان سے اقرار کرنا واجب ہے ان کا انکار کرنا کفر اور انکار کرنے والا کافر کہلاتا ہے ۔ ( خواہ سب چیزوں کا انکار کرے یا کسی ایک چیز کا ‘خواہ زبان سے انکار کا کوئی لفظ نکالے یا دل سے یقین نہ رکھے )
٭ کفر نہایت بری چیز ہے اس کا مرتکب (کافر) ہمیشہ دوزخ میں رہے گا ۔

تجارت میں خیر و برکت اور ترقی

٭ تجارت اور کاروبار کی ترقی کے لئے بہتر عمل یہ ہے کہ جب دوکان کا دروازہ یا شٹر کھولیں تو اسی (۸۰) بار ’’یاغنی‘‘ پڑھ کر کھولنے کی عادت ڈالیں، ان شاء اللہ تعالیٰ خوب ترقی ہوگی۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید احمد علی ولد جناب سید محی الدین مرحوم موظف سب انسپکٹر پولیس کا انتقال 6 جنوری بروز منگل کو ہوا ۔ پسماندگان میں 2 دختران 3 فرزندان شامل ہیں ۔ نماز جنازہ 7 جنوری کو بعد مغرب محبوب کالونی سلمان فارسی مسجد آصف نگر جھرہ میں ادا کی گئی اور تدفین محبوب کالونی آصف نگر جھرہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت 9 جنوری کو

اسلامی خطاطی نمائش نئی نسل کو اردو و عربی سے واقف کرانے میں معاون ، ادارہ سیاست کی خدمات کو خراج تحسین

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اسلامی خطاطی کی یہ نمائش نئی نسل کو اردو اور عربی سے واقف کرانے میں اہم رول ادا کررہی ہے روزنامہ سیاست کے اس اقدام سے نوجوانوں میں اردو زبان سے ذوق اور دلچسپی پیدا ہورہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد ظہیر نے سالار جنگ میوزیم میں جاری نمائش اسلامی خطاطی کی کتاب الرائے میں کیا جو ادارہ سیاست ، قونص

سیٹ 2014 ملتوی 15 فروری کو مقرر

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( این ایس ایس) : تلنگانہ و آندھرا پردیش ریاستوں میں منعقد شدنی اسٹیٹ ایلیجیبلیٹی ٹسٹ 2014 کو ناگزیر وجوہات کی بناء ملتوی کردیا گیا ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ یہ ٹسٹ یکم فروری کو مقرر تھا اس کو ملتوی کر کے 15 فروری 2015 کو رکھا گیا ہے ۔ یہ بات پروفیسر بی راجیشور ریڈی ممبر سکریٹری نے بتائی ۔۔

مخالف خواتین رویہ کے خلاف حکومت تلنگانہ پر تنقید : سنیتا لکشما ریڈی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( این ایس ایس) : سابق وزیر و کانگریس پارٹی قائد شریمتی سنیتا لکشما ریڈی نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو انتباہ دیا کہ وہ مخالف خواتین رویہ کو ترک کریں بصورت دیگر اس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے آج یہاں گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت ابھیا ہستم اسکیم کو