مذہبی خبریں

جھیلہ شریف
حضرت سید شاہ اکبر محمد محمد الحسینی قبلہؒ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : تقاریب جھیلہ شریف حضرت قطب الاقطاب سید شاہ اکبر محمد محمد الحسینی قبلہؒ نبیرہ خواجہ دکن حضرت سیدنا محمد خواجہ بندہ نواز گیسودراز قبلہؒ 9 جنوری بروز جمعہ کو آستانہ عالیہ بیرون غازی بنڈہ منعقد ہوگی ۔ بعد نماز عشاء مراسم صندل مالی کے بعد محفل سماع منعقد ہوگی ۔ مراسم حضرت سید شاہ محمد راجو حسینی ثانی سجادہ نشین و متولی آستانہ عالیہ انجام دیں گے ۔۔

جلسہ یاد مولاناعاقلؒ ، حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیر نگرانی جناب محمد تمیز الدین احمد صدر اسوسی ایشن ، مولانا حمید الدین عاقل حسامیؒ کی برسی کے موقع پر 10 جنوری 2 بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں جلسہ یاد مولانا عاقل ، حمدیہ اور نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ کنوینر اسوسی ایشن مولانا سید علی عادل نظامت کرینگے۔ مسرس سراج الدین سہروردی ، شیخ طاہر حسامی ، مفتی محبوب شریف نظامی ، تاج الدین ، اعجاز الزماں ، تنویر پاشاہ قادری ، سلیم قریشی ، رشید الدین ، مسعود علی ، اسلم فرشوری اور مجید بیدار مخاطب کریں گے ۔۔

عرس شریف
٭٭ حضرت سید چراغ علی شاہ قادریؒ کا عرس شریف چناگولکنڈہ منڈل شمس آباد ضلع رنگاریڈی میں 15 تا 17 ربیع الاول مقرر ہے ۔ 8 جنوری کو بعد نماز مغرب صندل مالی مراسم عرس انجام دیا جائیگا ۔ یوم چراغاں 9 جنوری بعد نماز عصر چادر گل و فاتحہ خوانی مقرر ہے ۔۔

جلسہ میلاد النبیؐ و ماہانہ نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : بزم عاشقان رسولؐ دبستان عدیل بزم چراغ حرا کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیؐ و ماہانہ نعتیہ مشاعرہ 9 جنوری جمعہ کو بعد نماز عشاء رہائش گاہ سید شاہ مسرور عابدی شرفی القادری فصیح اللہ پاشاہ بیت النعت چنچل گوڑہ مقرر ہے ۔ مشاعرہ سے قبل مولانا زعیم الدین حسامی بعنوان ’ آداب میلاد النبیؐ ‘ مخاطب کریں گے ۔ نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی جناب سید شاہ اظہر الدین قادری کریں گے ۔ مسرس سید مرتضی قادری خضر پاشاہ ، مولانا تنویر خدا نمائی ، عبدالرشید ضارب ، میر فاروق علی ظہیر ، محمد عمر علی خاں عمر ، سلطان بن سعید بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔۔

جلسہ نبی رحمت ﷺ کا پیام رحمت
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ نزد سات گنبد میں 8 جنوری کو بعد نماز مغرب خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ میں مجلس ذکر و سلوک کا خصوصی پروگرام بعنوان ’ نبی رحمت ﷺ کا پیام رحمت ‘ منعقد ہوگا ۔ ذکر جہری کی مشق سے قبل نگران مجلس حافظ محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری سکریٹری مرکز کا مذکورہ عنوان پر خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : جگر گوشہ غوث الثقلین حضرت سید شاہ محمد عبدالرحیم حسنی الحسینی قادری بغدادی الرفاعی المعروف صاحب پیر بغدادی کے عرس مبارک کی دو روزہ تقاریب درگاہ شریف حضرت ممدوح واقع احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ علی عباس حسینی قبلہؒ حسینی علم میں منائی جائیں گی ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : ڈاکٹر پروفیسر محمد مصطفی شریف درس قرآن مجید انہی کے مکان واقع ڈیفنس کالونی قریب مسجد غوثیہ جمعرات کو 9 بجے شب دیں گے ۔۔

سیرت پاک پر مذاکرہ اور
سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : بزم جوہر کا جشن میلاد النبیؐ کے ضمن میں مذاکرہ بعنوان ’ سیرت نبیؐ ‘ 10 جنوری کو 3 بجے دن مسدوسی ہال مغل پورہ منعقد ہوگا ۔ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ، مولانا ضیا عرفان حسامی ، مولانا نادر المسدوسی ، مولانا رشید خاں مذاکرے کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر راہی کا کلیدی نوٹ اور نظامت ہوگی ۔ مذاکرے کے فوری بعد طرحی نعتیہ مشاعرہ بطرح ’ کنکریوں نے کلمہ پڑھا یا نبیؐ ‘ ( پڑھا قافیہ یا نبیؐ ردیف ) منعقد ہوگا ۔ شاعر جناب حلیم بابر نگرانی کریں گے جب کہ مسرس صادق نوید ، شفیع اقبال ، ظہیر ناصری ، ڈاکٹر منیر الزماں منیر ، اور ڈاکٹر غیاث عارف مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ شعراء صاحبان کا تازہ طرحی کلام ہوگا ۔۔

زیارت آثار مبارکؐ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : زیارت آثار مبارک حضور پر نور ﷺ 9 جنوری دیوڑھی ابوالفضل سید محمود اندرون کمان محمد شکور فتح دروازہ بعد نماز عشاء 8 بجے شب قصیدہ بردہ شریف جماعت غوث پاشاہ پڑھیں گے ۔ ابوزاہد سید حسن قادری خسرو پاشاہ زیارت آثار مبارک کرائیں گے ۔۔

جشن عید میلاد النبیﷺ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : انتظامی کمیٹی مسجد پرنس شہامت جاہ کے بموجب 8 جنوری کو بعد مغرب جشن جلسہ عید میلاد النبیؐ زیر نگرانی حافظ محمد عثمان نقشبندی ، مسجد پرنس شہامت جاہ بہادر میں زیر صدارت پرنس شہامت جاہ بہادر مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی عزت مآب آقائے حسن نوریان سفیر ایران مقیم حیدرآباد ، پروفیسر ایس اے شکور ، نواب میر حیدر علی خاں ہوں گے ۔۔

شیعہ یوتھ فیڈریشن کا جشن میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : کل ہند شیعہ یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام 8 جنوری کو 8 بجے شب عاشور خانہ حسین سلطان پورہ نور خاں بازار مقرر ہے ۔ صدارت سید عباس آقا اور سید اسد حسین عابدی کریں گے جب کہ مولانا سید علی آقاباقری صدر فیڈریشن مخاطب کریں گے ۔۔

جشن ظہور
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : بمکان علی بھائی منڈی میر عالم میں 8 جنوری کو 6-30 بجے شام جشن ظہور مقرر ہے ۔ مولانا سید دلدار حسین عابدی بیان کریں گے ۔۔
٭٭ بمکان سلیم نثار منڈی میر عالم میں 8 جنوری کو 6 بجے شام ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا جشن مبارک سے بیان کرینگے ۔۔
٭٭ بمقام علی نگر املی بن میں 8 جنوری کو 8 بجے شب جشن آمد رسولؐ مقرر ہے ۔۔

مجلس ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : پہاڑی شریف درگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین قبلہؒ کی مجلس ماہانہ فاتحہ 8 جنوری بروز جمعرات مقرر ہے ۔ صندل مبارک 10-30 بجے مسجد جوبلی پہاڑی شریف سے برآمد ہو کر درگاہ شریف پہونچے گا ۔ بعد صندل مبارک قصیدہ بردہ شریف قاری حبیب عمر الکاف کی جماعت کا ہوگا ۔ شب بھر محفل سماع منعقد ہوگی ۔ جس میں قوال ساز پر نعتیہ کلام سنائیں گے ۔ بعدنماز فجر ختم قرآن و سلام بحضور ﷺ گذرانا جائے گا ۔ مجلس کا اختتام الحاج پیرزادہ قاری سید فرید الدین سہروردی قادری گدی نشین آستانہ عالیہ کی دعا پر ہوگا ۔۔

اعراس شریف
٭٭ اعراس شریف حضرت حافظ و قاری سیدنا سید شاہ محمد ابراہیم حسینی واثق قادری المعروف ولی پاشاہ و سالانہ فاتحہ حضرت مولانا سید محمد الحسینی القادریؒ 19 اور 20 ربیع الاول کو مقرر ہے ۔ 19 ربیع الاول بعد نماز عصر ختم قرآن مجید بارگاہ حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ قادریؒ ریاض مدینہ مصری گنج اور بعد نماز مغرب محفل سماع قادری خانقاہ نورانی بارگاہ حضور سیدنا خواجہ محبوب اللہؒ قاضی پورہ منعقد ہوگی ۔ 20 ربیع الاول بروز پیر صبح 8 بجے ختم قرآن مجید اور قصیدہ بردہ شریف بارگاہ حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ قادریؒ ریاض مدینہ مصری گنج کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔۔

جلسہ جشن میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : روبرو مسجد معراج اکبر نگر عیدی بازار بروز جمعرات بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ نگرانی جناب سید شاہ محی الدین علی شاہ قادری کرینگے ۔ مولانا محمد اقبال رضوی القادری کا خصوصی خطاب ہوگا جب کہ مولانا سہیل رضوی ، مولانا جاوید رضوی بھی مخاطب کریں گے ۔۔

فضیلتہ الشیخ کسبانی کا مکہ مسجد میں خطبہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : نقشبندیہ سلسلہ کی شہرہ آفاق شخصیت فضیلتہ الشیخ حشام کسبانی 9 جنوری کو تاریخی مکہ مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیں گے اور اسی شام بعد نماز مغرب مسجد رحمت عالم روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز میں محفل میلاد سے خطاب کریں گے ۔ 10 جنوری کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں بعد نماز مغرب محفل میلاد میں شرکت کریں گے ۔۔

نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : سید الصوفیہ حضرت مفتی سید شاہ احمد علی صوفی قادریؒ کے عرس شریف کے موقع پر ایوان صوفی اعظم ، صوفی اعظم کالونی شاہین نگر پہاڑی شریف روڈ پر 8 جنوری کو 8-30 بجے شب میلاد النبیؐ پر خصوصی خطاب ہوگا اور آثار مبارک سرور کونینﷺ کی زیارت کرائی جائے گی ۔ 9-30 بجے شب مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صوفی اعظم دوم کی نگرانی میں غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔۔

طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : ظفر فاروقی کے بموجب ادارہ ادب اسلامی کا سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ اتوار 18 جنوری کو 8 بجے شب بطرح ’ نگاہ شاہ احم گر اوپر نہیں ہوتی ‘ نگرانی شاعر ڈاکٹر مبشر احمد نشتر کریں گے ۔۔

نعتیہ مقابلہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : مجلس فیضان وجہہ تخلیق کائنات کے زیر اہتمام گولڈ مڈل نعتیہ مقابلے 10 ، 11 جنوری آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائیؒ پنچ محلہ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا صوفی سید شاہ افتخار محی الدین قادری ابوالعلائی صدر مجلس فیضان کریں گے ۔ مقابلے میں 15 سال سے کم عمر کے طلباء حصہ لے سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9848297712 ۔ 9948960345 پر ربط کریں ۔۔

حمیدیہ میں آج سولہویں محفل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 16 ربیع الاول ٹھیک 8 تا 9-30 بجے صبح حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی سولہویں محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی بہ عنوان ’ فتح مکہ ‘ مخاطب کریں گے۔ شعراء کرام ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔۔