آتشزدگی کے واقعہ میں پولیس کے اسلحہ تلف

پٹنہ ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پٹنہ کے سینئیر پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر جتندر رانا کی قیام گاہ میں آج صبح پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں 3 رائفل اور 300 کارآمد گولیاں تباہ ہوگئیں ۔سٹی ایس پی یشودیپ نے بتایا کہ نذر آتش اسلحہ میں انساس رائفل اور خود کار رائفل اور گولیاں شامل تھیں جب کہ مسٹر جتندر رانا اس وقت شہر سے باہر ہیں ۔ ان کے مکان میں ش

نتیش اقتدار کے بھوکے: بی جے پی

پٹنہ۔/8جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتا دل متحدہ کے سینئر لیڈر نتیش کمار کو اقتدار کا بھوکا قرار دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر سوشیل کمار مودی نے کہا ہے کہ چیف منسٹر جیتن رام مانجھی کو مجبوراً استعفیٰ دینے کیلئے نتیش کمار مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نتیش کمار اقتدار کے لالچی ہیں اور چیف منسٹر مانجھی کے خلاف عمداً مہم چلارہے ہیں تاکہ وہ م

بہو کی عصمت ریزی کے الزام میں سابق فوجی بری

نئی دہلی۔/8جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج ایک 73سالہ سابق فوجی کو اپنی بہو کی عصمت ریزی کے الزامات سے بری کردیا ہے اور بتایا کہ اس خاتون نے محض اپنے خسر کی رسوائی کیلئے عصمت ریزی کا کیس دائر کیا ہے تاکہ دنیا اس کا مذاق اُڑائے۔ ایڈیشنل سیشن جج ویریندر بھٹ نے اس خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے جس نے اپنی ازدوا

ہندوستانی برادری ’’عظیم سرمایہ‘‘،دنیا تعاون میں اضافہ کی خواہاں

گاندھی نگر۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی برادری اس ملک کے لئے ’’عظیم سرمایہ‘‘ ہے، جسے اچھی طرح فروغ دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہ بات کہی جبکہ انہوں نے ہندوستان کو بدلنے میں اس سے تعاون کی خواہش کی جہاں مواقع ان کے منتظر ہیں۔ تارکین وطن تک پیام پہنچانے کی کوشش کرتے ہوئے وزیراعظم نے یاددلایا کہ کس طرح ہمارے ا

چیف منسٹر بہار کو ہٹادینے کی قیاس آرائیاں مسترد: نتیش کمار

پٹنہ ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر جنتا دل (یو) لیڈر مسٹر نتیش کمار نے آج ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ وہ ، چیف منسٹر بہار کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے دہلی کا دورہ کررہے ہیں تاکہ پارٹی سربراہ شردیادو اور ایس پی ، آر جے ڈی قائدین سے تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ میڈیا کے نمائندوں نے جب ان سے دریافت کیا کہ چیف منسٹر جتن رام مانجھی

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ چادرگھاٹ کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں 2 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے اور اس حادثہ میں دیگر 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 18 سالہ ورون راج ساکن افضل گنج اور 18 سالہ نریندر ساکن حبشی گوڑہ برسر موق

عمران اور ریحام کا نکاح ،مولانا طارق جمیل کا اہم کردار

اسلام آباد ۔ 8 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔نکاح کی تقریب اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوئی، مفتی سعید نے نکاح پڑھایا۔عمران خان کے قریبی دوست ذاکر خان اورعون چودھری گواہ بنے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کی شادی کی تقریب کیلئے د

برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ ایلایا اس وقت برقی شاک کی زد میں آیا ۔ جب وہ پانی گرم کرنے کی تیاری کر رہا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ایلیا پیشہ سے مزدور اور راگھویندرا نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ پولیس گھٹکیسر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف

دھمکی کے بعد اجمل کی کرکٹ اکیڈیمی بند

کراچی ۔8جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کو اپنے آبائی شہر فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ اکیڈیمی کو عسکریت پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکی کے بعد بند کردینا پڑا ہے ۔ اجمل نے توثیق کی ہے کہ دھمکی موصول ہونے کے بعد انہوں نے فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر اور فیصل آباد اگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کے بعد عا

جنوبی افریقہ ‘آسٹریلیا ‘انگلینڈ اور پاکستان کی ٹسٹ چیمپئن شپ میں رسائی

دبئی۔8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2017 میں ہونے والی پہلی آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ میں رسائی حاصل کرنے کے علاوہ ایک لاکھ ستر ہزار امریکی ڈالر س انعامی رقم بھی جیت لی ہے۔ 2013 میں معلنہ پہلی آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ 2017 میں کھیلی جائے گی اور اس کے لئے ٹسٹ درجہ بندی میں پہلے چار مقامات پر موجود ٹیموں کو کوالیفائی کرنا تھا۔ آئ

کیمرہ کی وجہ سے کیچ چھوڑا: اسمتھ

سڈنی۔8جنوری(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ نے لوکیش راہول کا ایک کیچ اس وقت چھوڑا جب وہ 46رنز پر کھیل رہے تھے لیکن کیچ چھوڑنے کے فوری بعد انہوں نے ’’اسپیڈر کیمرہ‘‘ کی طرف اشارہ کیا اور اس کیمرہ پر الزام عائد کردیا۔ شین واٹسن کی گیندپر اسمتھ کی جانب سے کیچ چھوڑے جانے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور نائین نٹ ورکس نشریات کیلئے ج

ویراٹ کوہلی پاکستانی فاسٹ بولروں کے نشانہ پر

لاہور۔8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈکپ میں پاکستانی اسکواڈ کے غیر معروف فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی نائب کپتان ویراٹ کوہلی انکے نشانے پر ہوں گے۔ ان کے علاوہ تیز بولنگ کے شعبے میں طویل قامت محمد عرفان کے ساتھ جنید خان، وہاب ریاض اور احسان عادل کے ساتھ حریفوں کا جگر آزمائیں گے، اسپن کے شعبے میں یاسر شاہ جادوگری دکھائیں گے۔

ہاشم آملہ‘ فرحان بہاردین اور عمران طاہر جنوبی افریقی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل

جوہانسبرگ ۔8 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اے بی ڈی ویلیئرز کی قیادت میں ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ 22سالہ ڈی کوک زخموں کا شکار ہیں توقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان) ، ہاشم آملہ ،کائل ایبٹ،فرحان بہاردین، کوائنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، فاف ڈو پلیسی، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر