چیف منسٹر کی صدارت میں تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ کمیشن کا قیام

حیدرآباد5ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ کی تعمیر نو کیلئے پلاننگ کمیشن نہ صرف حکمت عملی تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ حکومت کو پیشرفت میں مدد ملیگی۔ چیف منسٹر کی صدارت میں تشکیل دیئے گئے کمیشن کے نائب صدرنشین کی حیثیت سے محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے سنگی ریڈی نرنجن ریڈی

شیخ مصطفی قتل کیس ‘ جواب داخل کرنے مرکز کی مہلت طلبی

حیدرآباد 15 ڈسمبر (سیاست نیوز)حیدرآباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا نے شیخ مصطفی الدین قتل کیس میں مرکزی حکومت سے آج جواب طلب کیا جس پر اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل نے دو ہفتوں کی مہلت طلب کی ۔ 11 سالہ کمسن مصطفی الدین کے آرمی گیاریسن میں فوجیوں کے ہاتھوں قتل کئے جانے کے کیس پر ہائی کورٹ میں درخواست مفاد عامہ داخل کی گئی جس پر عدال

گلف ائر کی حیدرآباد ۔ بحرین پرواز بحال کردی گئی

حیدرآباد 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) بحرین کی قومی ائر لائین گلف ائر نے آج حیدرآباد سے بحرین کیلئے راست پرواز کو بحال کردیا ہے ۔ گلف ائر نے ایک بیان میں کہا کہ حیدرآباد کیلئے ہم نے راست پرواز شروع کی ہے اور بحرین سے ہندوستان میں یہ چھٹا شہر ہے جہاں راست پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس پرواز کی بحالی سے دونوں ملکوں ک

سنگاپور جانے والی پرواز میں فنی خرابی ‘ حیدرآباد واپسی

حیدرآباد 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) سلک ائر کی سنگاپور جانے والی ایک پرواز میں آج فنی خرابی پیدا ہوگئی اور یہ پرواز کے دو گھنٹے بعد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ واپس ہوگئی ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ سلک ائر کی حیدرآباد ۔ سنگاپور پرواز کل رات گیارہ بجکر 5 منٹ پر روانہ ہوگئی تھی اور وہ ایک بجکر 4 منٹ پر واپس ہوگئی ۔ اس میں کچھ فنی خرابی پیدا ہ

آندھرا پردیش میں الیکٹریسٹی کنٹراکٹ ملازمین کی ہڑتال

وجئے واڑہ 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے الیکٹرسٹی کنٹراکٹ مزدوروں نے اعلان کیا کہ وہ پیر کی نصف شب سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کر رہے ہیں ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جائے ۔ کنٹراکٹ ائمپلائز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آج یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایک بیان جاری کرتے ہو

انتقال

** (دکن نیوز) محمد مظاہر الدین انصاری المعروف اعظم جانی ولد جناب ترمیص الدین انصاری مرحوم سابق لائبریرین ایوان اردو حیدرآباد کا امریکہ کے وقت کے مطابق آج 12 بجے مختصر سی علالت کے باعث انڈانا (امریکہ) میں انتقال ہوگیا۔ انڈانا (امریکہ) میں ہی تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختراں شامل ہیں۔ مزید تفصیلا

چالانات کی رقم وصول کرنے پر ٹریفک پولیس کی توجہ ‘ خصوصی ٹیم کی تشکیل

حیدرآباد 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹریفک چالانات کی وصولی کیلئے حیدرآباد ٹریفک پولیس عنقریب اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے رہی ہے تا کہ 40 لاکھ زیر تعمیل چالانات کی 81 کروڑ رقم وصول کی جاسکے ۔ زیر تعمیل چالانات میں دونوں شہروںکے 13 لاکھ موٹر سائیکل ، 5 لاکھ کاریں اور ایک لاکھ لاریاں اور آٹو شامل ہیں ۔چالانات کی وصولی کیلئے ٹریفک پولیس نے تیاریاں مک

برقی شاک سے خاتون کی موت

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ سنیتا جو ایک خانگی فارماسیوٹیکل کمپنی میں بحیثیت اسسٹنٹ جنرل منیجر کے عہدہ پر خدمت انجام دے رہی تھی ۔ کل اپنے گھر کے باتھ روم میں مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ سنیتا نے باتھ رو میں لو

چھتری ناکہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں دو افراد نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایک نے محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اور دوسرے نے مالی پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ رماوت رمیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ بھگت سنگھ نگر اپوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ رمیش ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ۔ جس

سڈنی کا یرغمالی بحران پولیس دھاوے کیساتھ ختم ،تین ہلاک

سڈنی ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) لگ بھگ 17 گھنٹے طویل یرغمالی ڈرامہ جس میں ایرانی نژاد بھاری طورپر مسلح شخص نے کوئی 15 لوگوں کو یہاں کی ایک کیفے میں یرغمال بنالیا تھا ، رات دیر گئے ختم ہوگیا جبکہ پولیس نے وہاں دھاوا کیا جس کے نتیجہ میں بتایا جاتا ہے کہ تین افراد ہلاک ہوئے لیکن یرغمالیوں میں شامل دو ہندوستانی بحفاظت نکال ۴لئے گئے۔ پولیس

جرمنی میں مخالف اسلام مظاہرے ، حکومت کیلئے مشکلات

برلن ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی میں چانسلر انجیلا میرکل کو اپنے اتحادیوں اور مخالفین دونوں کی جانب سے اس حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے کہ وہ ملک میں تارکین وطن کے خلاف جذبات کو ہوا دینے والے اسلام مخالف مظاہروں کی موجودہ لہر پر قابو پائیں۔ انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین کی طرف سے یہ احتجاجی مظاہرے گزشتہ کئی ہفتوں سے ہر دوشنبہ کو

بلجیم میں پولیس کارروائی ، یرغمالی محاصرہ ختم

گینٹ (بلجیم ) ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بلجیم کی مسلح پولیس نے آج مغربی شہر گینٹ کے ایک اپارٹمنٹ پر دھاوا کرکے اُس محاصرہ کا خاتمہ کردیا جہاں بندوق برداروں نے ایک یرغمالی کو محروس کر رکھا تھا۔ اسٹیٹ پراسکیوٹرس کی ترجمان نے کہاکہ متاثرہ فرد محفوظ ہے اور تین دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تین افراد کو پکڑ لیا گیا

واجپائی کو ’بھارت رتن‘ کا اعزاز متوقع

نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسی قیاس آرائی زوروں پر ہے کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 25ڈسمبر کو اُن کی 90 ویں سالگرہ پر اس ملک کے اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ ’بھارت رتن‘ کیلئے نامزد کئے جاسکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس بارے میں فیصلہ کریں گے اور ہوسکتا ہے واجپائی کی سالگرہ پر اعلان کردیں گے ، جسے یوم ا

اے ایس جی ناگیشور راؤ مستعفی

نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایل ناگیشور راؤ آج اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ۔ مرکزی وزیرقانون ڈی وی سدانند گوڑا کو مکتوب میں ناگیشور راؤ نے اے ایس جی کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ، جس عہدہ پر انھیں این ڈی اے حکومت نے 7 جون کو 3 سال کیلئے مقرر کیا تھا ۔ ناگیشور راؤ نے اپنی سبکدوشی کی کوئی وجہ نہیں بتائی

ہندوستان مشکل وقتوں میں آسٹریلیا کے ساتھ : مودی

نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سڈنی میں یرغمال بحران کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان ان مشکل وقتوں کے دوران آسٹریلیا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ مودی نے رات دیر گئے ٹوئٹ کیا ، ’’ہماری فکرمندی اور دعائیں سڈنی و آسٹریلیا کے لوگوں کے ساتھ ہیں ۔ ہم ان مشکل وقتوں میں آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ‘‘ ۔ اس مائیک

مہدی کیس : ٹوئٹر انڈیا مارکیٹنگ کے سربراہ کی پولیس میں طلبی

بنگلورو ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بنگلور پولیس نے ٹوئٹر انکارپوریشن کے انڈیا مارکٹ ہیڈ کو آج طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سوشل نٹورکنگ سائیٹ کی جانب سے اسلامک اسٹیٹ کے پروپگنڈہ ہینڈل @ShamiWitness کے بارے میں تحقیقات میں تعاون سے غیرمطمئن ہے جبکہ یہ اکاؤنٹ اسی شہر سے چلایا گیا۔ ڈی سی پی (کرائم) ابھیشیک گوئیل نے بتایا کہ ہم نے پانچ روز قبل ک

مودی کا آج پھر دورۂ جموں و کشمیر

جموں ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی جموں خطہ میں بی جے پی امیدواروں کیلئے کل انتخابی مہم چلاتے ہوئے اسمبلی چناؤ کے پانچویں و قطعی مرحلے کیلئے دو ریالیوں کو مخاطب کریں گے ۔ بی جے پی ترجمان ارون گپتا نے کہا کہ وزیراعظم جموں میں انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی کیلئے مہم چلاتے ہوئے کل دو ریالیوں سے خطاب کریں گے ۔ انھو

مسرورمہدی کے آن لائن حامیوں میں 60 فیصد غیرمسلم

نئی دہلی؍بنگلورو۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ بنگلور کے ایک آئی ٹی ایگزیکٹیو مسرور مہدی بسواس جو انتہاپسند گروپ آئی ایس آئی ایس (داعش ) کی حمایت میں ٹوئٹر اکاؤنٹ چلارہا تھا ، اُس کے آن لائن حامیوں میں کئی غیرمسلم اور مغربی ممالک بالخصوص برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان بھی شامل ہیں۔ راجناتھ نے لو

شام کے دو فوجی اڈوں پر جنگجوؤں کا قبضہ

بیروت ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ سے مربوط اور دیگرمسلم جنگجوؤں نے آج شمال مغربی صوبہ ادلیب میں دو کلیدی شامی فوجی اڈوں کو قبضہ میں لے لیا جبکہ حکومتی دستوں کے ساتھ دو روز شدید لڑائی ہوئی جس میں دونوں طرف درجنوں ہلاکتیں ہوئیں، جہدکاروں نے یہ بات کہی۔ دو اڈوں وادی دیف اور حمیدیہ جو دونوں مارات النعمان ٹاؤن کے قریب واقع ہی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپئے کی کمی

نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج 2,2 روپئے فی لیٹر کی کمی کردی گئی کیونکہ بین الاقوامی قیمتیں 5 سال کی اقل ترین سطح تک گھٹ گئی ہیں۔ یہ اگسٹ سے پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار آٹھویں اور اکٹوبر سے ڈیزل میں چوتھی کٹوتی ہے ۔ نئی شرحیں آج نصف شب سے لاگو ہوجائیں گی ، ملک کی سب سے بڑی ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی