جیب بُش امریکی صدارتی امیدوار ؟

تالاہاسی ( یو ایس) 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بُش نے آج بالآخر یہ ظاہر کردیا کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات کے اُمیدوار ہوسکتے ہیں اور ہم مزاج ری پبلکنس کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ بُش کے فیس بک پیج اور ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنا ہالی ڈے پیغام ٹوئیٹ کرتے ہوئے سابق ری پبلکن صدور کے بالترتیب اور بھائی نے بتای

اوباما کا قومی سکیورٹی کونسل ٹیم کے ساتھ اجلاس

واشنگٹن ۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج وائیٹ ہاؤس میں اپنی قومی سلامتی کونسل کی ٹیم سے ملاقات کی ا ورہاں تعطیلات کے دوران کسی ممکنہ خطرے کے موضوع پر اُن سے تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے پشاور میں ایک اسکول پر کئے گئے طالبان حملہ کے پس منظر میں پاکستان میں امریکی سکیورٹی کے موقف پر قومی سلامتی کونسل ٹیم کے ارکان س

پاکستان میں سزائے موت پر عائد امتناع برخاست

پشاور ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نواز شریف نے پشاور کے اسکول میں ہوئے خونریز حملے کے بعد ملک میں سزائے موت پر خود ساختہ عائد امتناع برخاست کردیا ۔ ایک کل جماعتی اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ سزائے موت پر خود ساختہ امتناع برخاست کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل جو رونگٹے کھڑا کرنے والے واقعہ رونما

’جہاد بالنکاح‘ سے انکار، 150 خواتین کے سرقلم

بغداد۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں وزارت برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’’دولت اسلامی داعش‘‘ کے ایک مقامی کمانڈرابوانس اللیبی نے فلوجہ میں جہاد بالنکاح سے انکار کرنے والی 150خواتین کے سرقلم کردیئے ہیں۔ مقتول خواتین میں بعض کم عمر جب کہ کئی حاملہ عورتیں بھی شامل ہیں۔ وزارت انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ک

دہشت گردی کی فہرست سے حماس کا نام حذف

لگزمبرگ ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین کی عدالت نے آج ایک اہم رولنگ دیتے ہوئے فلسطینی اسلام پسند عسکری تنظیم حماس کو دہشت گردی سے متعلق یوروپی یونین کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ تاہم اس کے اثاثہ اس وقت کیلئے بدستور منجمد رہیں گے۔ حماس کو 2001ء میں کسی ٹھوس قانونی فیصلہ کے تحت نہیں بلکہ میڈیا سے ملنے والی اطلاعات اور انٹرنیٹ موا

پشاور کے لئے امارات کی پروازیں مسدود

اسلام آباد ۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پشاور کے آرمی اسکول میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں اور 141 افراد کے ہلاک ہوجانے کے تناظر میں بین الاقوامی پروازیں پشاور کیلئے اُڑان بھرنے سے گریز کررہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی امارات ایرلائنز نے پشاور کیلئے اپنی پروازوں کو مسدود کرنے کا اعلان کیا جس سے اب یہ اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ دیگر ایرلائینز ک

پشاور حملہ : جنرل راحیل شریف افغانستان روانہ

اسلام آباد ۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف آج فوری طورپر افغانستان کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ اُن طالبان کے خلاف سختی کارروائی کے خواہاں ہیں جو پشاور میں اسکول حملے کے بعد مبینہ طورپر افغانستان میں روپوش ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی صدر افغانستان اشرف غنی کے ساتھ عسکریت پسندی کے موضوع پر ہوئی بات چیت کے

اقلیتوں کیلئے روزگار سے مربوط تربیتی پروگرام

نئی دہلی ۔ 17 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے اقلیتوں کو فراہمی روزگار کے مقصد سے انہیں ہنرمند بنانے کا خصوصی پروگرام شروع کیا ہے ۔ لوک سبھا میں آج وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ مولانا آزاد نیشنل اکیڈیمی فار اسکلس کے تعاون سے مہارتوں کے فروغ کیلئے ایک تربیتی پروگرام مقرر ہے۔ مولانا آزاد کی ۱۲۵ ویں یوم پی

جن دھن اسکیم کیلئے موجودہ اکاونٹس بھی کار آمد

نئی دہلی ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : حکومت نے آج کہا کہ جن لوگوں کے بینک اکاونٹس پہلے ہی سے موجود ہیں انہیں پردھان منتری جن دھن اسکیم سے استفادہ کے لیے نیا اکاونٹ کھولنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ۔ وزارت فینانس نے ایک اعلامیہ میں بتایا کوئی بھی شخص جس کا پہلے سے ہی کسی بینک میں اکاونٹ موجود ہے ۔ مذکورہ اسکیم کے لیے علحدہ اکاونٹ کھولنے

پشاور سانحہ پر امیتابھ ، شاہ رخ اور عامر خان کا اظہار رنج و غم

ممبئی ۔ 17 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹارس امیتابھ بچن شاہ رخ خان اور عامر خان نے پاکستانی شہر پشاور میں طالبان کے ہاتھوں معصوم اسکولی بچوں کو ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ مسلح طالبانی عسکریت پسندوں نے آرمی اسکول پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 140 سے زائد بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ امیتابھ بچن عموماً ا

جئے پور میں آئندہ ماہ ادبی میلہ ، بین الاقوامی ادیبوں کی شرکت

نئی دہلی ۔ 17 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ ماہ منعقد ہونے والے جئے پور لٹریچر فیسٹول (ادبی میلہ) میں چینی نژاد برطانوی ادیب جنگ چھنگ (Jung-Chang) اور سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام اور فلمی اداکار نصیرالدین شاہ 234 شرکاء میں شامل ہیں، جنہیں فیسٹول میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ مسٹر جنگ چھنگ جن کی دہنی نشو و نما ماؤ کے چین میں ہوئی ، ان

علیگڑھ میں تبدیلی مذہب کا پروگرام منسوخ

علیگڑھ ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علیگڑھ میں ایک ہندو تنظیم کی جانب سے معلنہ 25 دسمبر کو تبدیلی مذہب پروگرام سے دستبرداری کے باوجود احتیاطی اقدامات برقرار رہیں گے ۔ ضلع انتظامیہ آج یہ اطلاع دی ، دھرم جاگرن سمیتی نے کل 25 دسمبر کے متنازعہ تبدیلی مذہب پروگرام سے دستبرداری اختیار کرلینے کا اعلان کیا تھا ۔ ضلع مجسٹریٹ ابھیشک پرکاش نے

گھٹکا پر پابندی کے مثبت نتائج: عالمی ادارہ صحت

ممبئی ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : عالمی تنظیم صحت WHO کی اطلاع کے بموجب ریاستی سطح پر گھٹکہ پر امتناع کے سخت گیر قوانین کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں جب کہ گھٹکا کے استعمال میں کمی کے نتیجہ میں تمباکو اشیاء کی دستیابی میں گراوٹ آگئی ہے ۔ تنظیم کی تازہ مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی 7 ریاستوں آسام ، بہار ، گجرات ، کرناٹک

سی بی آئی کے بیجا استعمال کے خلاف ترنمول کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترنمول کانگریس نے آج شاردا چٹ فنڈ اسکام میں سی بی آئی کے بیجا استعمال کے خلاف لوک سبھا میں منہ پر سیاہ پٹیاں لگا کر احتجاج اور واک آوٹ کردیا ۔ ترنمول ارکان نے بطور احتجاج ایوان کے وسط میں خاموش کھڑے رہے بعد ازاں واک آوٹ کردیا ۔ تاہم سینئیر پارٹی لیڈر سگوتارائے نے کچھ لمحات کے لیے منہ پر سے سیاہ پ

کرسمس کے دن اسکولوں میںیومبہتر حکمرانی منانے پر تنازعہ

نئی دہلی ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج وزیر پارلیمانی اُمور وینکیا نائیڈو اور وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف تحریک مراعات پیش کرنے کی دھمکی دی ہے اور یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے 25 ڈسمبر کو اسکولوں میں یوم بہترین حکمرانی کی تقریب پر جاری کردہ سرکیولر پر پارلیمنٹ کو گمراہ کیا ہے ۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ جیوتر

دہشت گرد حملے کی مذمت، پارلیمنٹ کا پاکستان سے اظہاریگانگت

نئی دہلی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ نے آج پاکستان سے بھرپور یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے پشاور کے ایک اسکول پر گذشتہ روز ہوئے دہشت گرد حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ اس حملے میں 132 کمسن اسکولی بچوں کے علاوہ دیگر 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حکومت ہند نے کہا کہ انسانیت پر یقین رکھنے والوں کیلئے اب وقت کا تقاضہ ہیکہ وہ دہشت گردی کو ش

جنیوا کنونشن نے فلسطینی ریاست کے حق کو تسلیم کرلیا

جنیوا ۔ 17 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی برادری نے فلسطینی مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر کی کوششوں کو آج زبردست دھکہ دیتے ہوئے فلسطینی ریاست کے حقوق کو تسلیم کرلیا اور کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں تعمیرات کا عمل مقبوضہ ملک کی ذمہ داری کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ چوتھے جنیوا کنونشن کے 196 رکن م

دہشت گردی کے ٹھکانے تباہ کرنے پاکستان سے امریکہ کا مطالبہ

واشنگٹن ۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شہر پشاور کے ایک اسکول میں ہوئے دہشت گردانہ حملے اور 141 ہلاکتوں کے بعد اب یہ ضروری ہوگیا ہے کہ پاکستان موثر اور سخت کارروائی کرتے ہوئے اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ۔ یہ بات امریکی قانون سازوں نے اُس وقت کہی جب انھوں نے راہداری میں اس واقع