ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کو مبارکباد

کاغذ نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر کونیرو کونپا رکن اسمبلی سرپور اور شریمتی ودیاوتی میونسپل چیرپرسن نے بذات خود حیدرآباد پہنچ کر مسٹر اندرا کرن ریڈی کو منسٹری ملنے اور حلف لینے پر مبارکباد دی ۔ مسٹر کونیرو کونپا نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مسٹر اندرا کرن ریڈی کی نگرانی میں ضلع عادل آباد کی ترقی ممکن ہے ۔ شریمتی ودیاوت

سینئر سیول حج سیشا گری راو کا طلبہ سے خطاب

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( راست ) سینئر سیول جج جناب سیشاہ گری راؤ نے سکیس گرام ہائی اسکول میں بچوں کو انسانی حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوم انسانی حقوق سارے ملک میں ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے ممالک نے یہ دن بخوبی منایا ۔ چہارشنبہ کے دن ضلع محبوب نگر کے سکیس گرامر ہائی اسکول ( سکیس ایجوکیشنل سوسائٹی ) رامیا باولی م

پشاور اسکول میں دہشت گردی واقعہ کی مذمت

معین آباد ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پاکستان کے پشاور آرمی اسکول میں پیش آئے دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف معین آباد منڈل کے مواضعات حمایت نگر ، عزیز نگر ، املا پور ، تولکٹہ و دیگر اسکولوں میں اساتذہ طلباء و طالبات نے پی آر ٹی یو کے تحت مہلوکین کے غم میں دو منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت پسندانہ کارروائی

اردو اساتذہ کے تقررات کا مطالبہ

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کے دورہ محبوب نگر کے موقع پر کل شب انڈین یونین مسلم لیگ محبوب نگر کے وفد نے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اردو میڈیم مدارس میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر عدم تقررات سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اور وہیں مدارس کی بقاء پ

لنگم پیٹ میں ماڈل اسکول کیلئے اراضی کا معائنہ

یلاریڈی ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر ماڈل اسکول کے قیام کی خاطر محکمہ ریونیو اور محکمہ جنگلات عہدیداروں نے مشترکہ اراضی کا معائنہ کیا ۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے قریب سروے نمبر 983 میں خالی اراضی کو تحصیلدار پی وی ایل نارائنا ، محکمہ جنگلات کاماریڈی DFO مسٹر ناگیشور راؤ ، یلاریڈی سب DFO مسٹر وسنت ، رینج آفیسر رادھ

کوبیر میں بیڑی کمپنی سروے جاری

کوبیر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کوبیر میں بیڑی اور سیگار یونین ضلع عادل آباد چیرمین ایپا لکشمن نے کہا مستقر اور اطراف و اکناف کے مواضعات میں سروے کیا جارہا ہے ۔ سروے میں کوبیر منڈل سوناری گرام پنچایت چونڈ گرام پنچایت راجو گرام پنچایت پارڈی گرام پنچایت اور دیگر گرام پنچایتوں میں بیڑی کمپنی سروے جاری ہے بعدازاں بیڑی کمپنی م

محبوب نگر میں الحافظ ایجوکیشنل سوسائٹی کے دفتر کا افتتاح

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خدمت خلق بڑا عظیم کام ہے ۔ اخلاص اور نیک نیتی کے ساتھ خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والوں کے کام میں اللہ تعالٰی آسانیاں پیدا کرتا ہے اور اس کا اجر بھی بڑا عظیم ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد مطیع الرحمن خطیب مسجد کوثر نے نیوٹاون محبوب نگر میں الحافظ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے دفتر ک

محبوب نگر میں آج محفل نعت شہ کونین ﷺ

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس ) محمد ابراہیم شرفی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی آمد کے استقبال میں محفل نعت پاک حضور اشرف الانبیا تاجدار مدینہ ﷺ آج 25 صفر 19 ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام درگاہ شریف تاج العارفین حضرت برہنہ بادشاہ محلہ بادشاہ باولی محبوب نگر منعقد ہے جس کی نگرانی محمد مش

دینی مدارس میں دہشت گرد، تربیت کی اطلاعات نہیں

نئی دہلی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ دینی مدارس میں دہشت گردی کی تربیت دیئے جانے کے بارے میں حکومت کے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں لیکن مغربی بنگال میں بنگلہ دیشی تارکین وطن کے زیرکنٹرول تین دینی مدارس میں مذہبی انتہاء پسندی کا پرچار کیا جارہا ہے۔ مملکتی وزیرداخلہ ہری بھائی پاراتھی بھائی چودھری نے کہا ہیک

حکومت نے کچھ غلط نہیں کیا، مودی کا دعویٰ

نئی دہلی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سمجھا جاتا ہیکہ اپنے کابینی رفقاء کو حوصلہ دیا کہ حکومت کو مدافعت کا انداز اختیار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے، اور اس طرح جبری تبدیلی مذہب کے مسئلہ پر اپوزیشن کے حملے کے پس منظر میں سخت موقف کو برقرار رکھا ہے۔ ’’ہم نے کچھ غلط نہیں کیا اور کیوں ہم

پارلیمنٹ میں حکومت پر دباؤ جاری رہیگا: ممتابنرجی

نئی دہلی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج کہا کہ ترنمول کانگریس بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج جاری رکھے گی جو اس کے مطابق سردھا اسکام کے سلسلہ میں پارٹی کے خلاف شروع کردہ سیاسی انتقام ہے۔ ممتا نے آج قومی دارالحکومت پہنچنے کے بعد کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں سردھا مسئلہ کو اٹھات

امریکی کمپنی حلال کے نام پر غیرذبیحہ کی فراہمی کی مرتکب

سیڈار ریاپڈز (آئیوا) ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کئی برسوں سے دنیا بھر میں غذا فراہم کرنے والی کمپنی نے مسلمانوں کو حلال غذا کے معیارات کی تکمیل کرنے کے جھوٹے دعوؤں کے ساتھ بیف مہیا کرایا ہے۔ اس فوڈ سپلائر نے ایسے پراڈکٹس برآمد کئے جو اسلامی شریعت کی مطابقت میں ذبح نہیں کئے گئے، فیڈرل پراسیکیوٹرس نے ایک بڑے دھوکہ کے کیس میں یہ الزام عائ

امریکی کمپنی حلال کے نام پر غیرذبیحہ کی فراہمی کی مرتکب

سیڈار ریاپڈز (آئیوا) ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کئی برسوں سے دنیا بھر میں غذا فراہم کرنے والی کمپنی نے مسلمانوں کو حلال غذا کے معیارات کی تکمیل کرنے کے جھوٹے دعوؤں کے ساتھ بیف مہیا کرایا ہے۔ اس فوڈ سپلائر نے ایسے پراڈکٹس برآمد کئے جو اسلامی شریعت کی مطابقت میں ذبح نہیں کئے گئے، فیڈرل پراسیکیوٹرس نے ایک بڑے دھوکہ کے کیس میں یہ الزام عائ

اچھے دن کب آئیں گے، راہول کا استفسار

شکاری پاڑہ ؍ گوڈا (جھارکھنڈ) ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو ان کے ’’اچھے دن‘‘ والے نعرے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج تعجب کا اظہار کیا کہ ایسے اچھے دن کب آئیں گے اور سوال اٹھایا کہ کیوں انہوں نے خواتین اور کسانوں کو بااختیار بنانے کے تعلق سے لب کشائی نہیں کی ہے۔ راہول نے شکاری پ

پشاور حملہ کے بعد پاکستانی دارالحکومت میں عمران کا احتجاج ختم

اسلام آبا د۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی اپوزیشن لیڈر عمران خان نے گذشتہ سال کے چناؤ میں مبینہ رگنگ کے خلاف دارالحکومت میں زائد از 4 ماہ سے جاری اپنا احتجاج آج ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی پر حکومت کی توجہ مرکوز کرانے میں مدد کے خواہاں ہے جبکہ کل ہی پشاور میں حملہ ہوا جس میں 148 افراد ہلاک ہوگئے۔

قانون شکن عناصر کیخلاف سخت کارروائی : اکھیلیش

لکھنؤ ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ تبدیلی مذہب تنازعہ کا بظاہر حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج کہا کہ ریاستی حکومت دستور اور قانون کے خلاف حرکتوں پر سخت کارروائی کرے گی۔ یہاں آئی ٹی کالج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت دستور اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی سے گریز نہ

ایل وی ایم IIIمشن کیلئے الٹی گنتی کا آغاز، آج پہلی تجرباتی پرواز

چینائی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خلائی راکٹ کے تازہ ترین نمونہ جی ایس ایل وی، ایم کے III کی پہلی تجرباتی پرواز کیلئے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز پر ساڑھے چوبیس گھنٹے کی الٹی گنتی کا آج صبح 9 بجے آغاز ہوا۔ اس مشن کی تیاری کا جائزہ لینے اور پرواز کی اجازت دینے کے اختیارات کے حامل بورڈ نے کل اپنے اجلاس میں 18 ڈسمبر کو صبح 9.

فرقہ وارانہ واقعات پر مباحث کا وزیراعظم مودی ایوان میں جواب دیں

نئی دہلی 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج تیسرے دن بھی تعطل برقرار رہا اور متحدہ اپوزیشن نے اُن فرقہ وارانہ واقعات پر جو حکومت کیلئے قابل قبول نہیں، وزیراعظم نریندر مودی سے جواب کا مطالبہ کیا۔ کانگریس رکن ہنمنت راؤ نے ایوان میں کافی ہنگامہ آرائی کی جس پر صدرنشین حامد انصاری نے اُنھیں ایوان سے چلے جانے کی ہدایت دی اور ڈسپ

داعش سے ہندوستانیوں کی معمولی تعداد متاثر

نئی دہلی 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیٹ کے ذریعہ ملنے والی اطلاعات سے متاثر ہوکر ہندوستانی نوجوانوں کی ایک معمولی تعداد آئی ایس آئی ایس (داعش) میں شمولیت کے لئے ملک چھوڑ کر گئی ہے۔ راجیہ سبھا کو آج یہ بات بتائی گئی۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ ہری بھائی پرتھی بھائی چودھری نے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ چند نوجو