جموںو کشمیر : بی جے پی تشکیل حکومت کیلئے سرگرم ، گورنر سے ملاقات

جموں ۔30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے دو رکنی وفد نے آج گورنر جموںو کشمیر این این ووہرا سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں تشکیل حکومت پر تبادلۂ خیال کیا اور بعد میں کہا کہ وہ انھیں ایک باقاعدہ تجویز یکم جنوری کو پیش کرے گی ۔ پی ڈی پی کی جانب سے اپنے کٹر حریف نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ساتھ تشکیل حکومت کیلئے ’’عظیم اتحاد ‘‘ کا خ

قانون برائے ثالثی میں ترمیم منظور بین الاقوامی بزنس کمیٹی کو مثبت پیام

نئی دہلی۔30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) زیادہ سے زیادہ بیرونی سرمایہ کو راغب کرنے کی اپنی پرجوش کوششوں کے درمیان حکومت نے بین الاقوامی تجارتی برادری کو ایک مثبت پیام دیتے ہوئے آربٹریشن ایکٹ میں ترمیم کردی تاکہ تجارتی تنازعات کے معاملوں کی شنوائی کرنے والے جج کیلئے لازمی ہوجائے کہ اپنے کیسوں کی اندرون 9 ماہ یکسوئی کردے ۔ ایک سینئر حکومت

حصول اراضی پر آرڈنینس ’سیاہ فیصلہ‘ ، ممتا بنرجی کا ردعمل

کھڑک پور(مغربی بنگال)۔30 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کی قانون حصول اراضی میں ترمیم کیلئے آرڈنینس کے نفاذ کیلئے سفارش آج چیف منسٹرمغربی بنگال ممتا بنرجی کی شدید تنقید کا نشانہ بنی ، جنھوں نے اس فیصلے کو ’’سیاہ‘‘ اور ’’غیرمنصفانہ ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی پارٹی اس کے خلاف جدوجہد کرے گی ۔ ترنمول کانگریس سربراہ نے یہاں پارٹی و

سہراب کیس میں امیت شاہ کی برأت باعث تشویش

نئی دہلی۔30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے صدر بی جے پی امیت شاہ کو سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر ہلاکت کیس میں خصوصی سی بی آئی عدالت کی جانب سے بری کردیئے جانے کو ’’حیران کن اور تشویشناک‘‘ تبدیلی قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ ’’مجبور اور بالکلیہ ساکت ‘‘ سی بی آئی پر ’’حکومت کا دباؤ ‘‘ ہے ۔ دوسری طرف خود سی بی آئی نے آج کہا

سلمان خان غدار، سری لنکا کی پارٹی کا ریمارک

کولمبو ۔ 30ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام )بالی ووڈ اسٹار سلمان خان صدر مہندر راجاپکسے کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے ان دنوں سری لنکا میں موجود ہیں۔یہ پہلی مرتبہ ہے جب کوئی بڑا انڈین فنکار سری لنکا میں صدارتی الیکشن کی مہم میں حصہ لے رہا ہے۔سلمان کے علاوہ سری لنکا میں پیدا ہونے والی جیکولین فرننڈس اور پانچ دوسرے بولی وڈ فنکار بھی راج پکسے

بی جے پی پر عوام دشمن پالیسیاں اختیار کرنے سی پی آئی کا الزام

نئی دہلی ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی نے آج مرکز کی حکمراں پارٹی بی جے پی پر تنقید کی اور کہا کہ یہ پارٹی عوام دشمن پالیسیاں اختیار کرتے ہوئے غیرمعلنہ حکمت عملی پر کاربند ہے۔ عوام کا ذہن دوسری جانب مبذول کرانے کیلئے وہ فرقہ وارانہ مسائل پیدا کررہی ہے۔ سی پی آئی کے نیشنل سکریٹری ڈی راجہ نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی یہ خفیہ کوش

895 کالونیوں کی باقاعدگی پر عام آدمی پارٹی کا اعتراض

نئی دہلی۔30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج سوال اُٹھایا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت نے دہلی میں 895 غیرمجاز کالونیوں کو باقاعدہ بنادینے کا اقدام کردیا ہے اور کہا کہ ان بستیوں کے مکینوں کو کوئی ٹھوس فائدہ حاصل نہیں ہوگا، چاہے اُنھیں راحت رسانی کیلئے آرڈنینس منظور کیوں نہ کرلیا جائے ۔ پارٹی نے کہا کہ اس فیصلے سے صرف ا

جموں و کشمیر میں مستحکم حکومت سجاد لون کی ترجیح

سرینگر ۔30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پیپلز کانفرنس کے لیڈر سجاد غنی لون نے جموں و کشمیر میں مستحکم مخلوط حکومت کیلئے اپنی تائید و حمایت کا اظہار کیا لیکن بی جے پی کی طرف مثبت میلان کا اشارہ دیتے ہوئے بیان کیا کہ مرکز میں برسراقتدار کوئی بھی پارٹی ترقیاتی عمل کو تیز کرنے میں معاون ہوگی ۔ سجاد نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ : ’’ہم ا

مہاراشٹرا : سرکاری عہدیداروں کا بیرونی سفر محدود

ممبئی ۔30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسے وقت جبکہ ریاستی خزانہ قرض کے بوجھ تلے مشکلات سے دوچار ہے ، حکومت مہاراشٹرا نے عہدیداروں پر سال میں تین بیرونی سفر کی حد لاگو کردینے کا فیصلہ کیاہے ۔ محکمہ عمومی نظم و نسق ( جی اے ڈی ) کے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق بیرونی سفروں کی اجازت اُسی وقت دی جائے گی جب ریاست کو ایسے ٹورس سے معقول فائدہ نظر آئ

اوباما اور ہلاری کو پسندیدہ شخصیات ہونے کا اعزاز

واشنگٹن ۔30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں ایک بار پھر موجودہ صدر براک اوباما اور سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن کو مقبول ترین شخصیتیں قرار دیا گیاہے ۔گیالپ کے سالانہ پول میں دونوں ہی شخصیات کو انتہائی پسندیدہ قرار دیا گیا ہے اور اسطرح اس مقابلے میں انھوں نے بالترتیب پوپ فرانسس اور اوپرا ونفری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے حالانکہ 2014 ء ڈیم