بوئن پلی میں نعش برآمد
حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بوئن پلی پولیس نے کل رات ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش کو دستیاب کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات بوئن پلی کے علاقہ میں 35 سالہ شنکر مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ یہ شخص پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔