فلسطین پر جوں کا توں موقف قبول نہیں: فرانس

پیرس۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی پارلیمنٹ کی طرف سے آج فلسطینی مملکت کے حق میں قرار داد منظور کئے جانے کیلئے ووٹنگ کی تیاری ہے۔ قرار داد سوشلسٹ پارٹی کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ہے۔قرارداد کی منظوری کی صورت میں بھی فرانس کے سفارتی موقف اور پالیسی میں کسی فوری تبدیلی کا امکان نہیں، کیونکہ یہ قراراد محض علامتی نوعیت ک

نائیجیریامیں 2 خودکش دھماکے، 10افراد ہلاک

لاگوس ۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام)نائیجیریا کے شہر میڈوگوری کے بازار میں 2خودکش دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 10سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں خودکش حملہ آور خواتین تھیں۔خودکش دھماکوں کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔نائیجیریا کے شمالی علاقہ میں گزشتہ تین ہفتہ میں

فرگوسن: گولی چلانے والا پولیس افسر مستعفی

فرگوسن ۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست مزوری میں سیاہ فام نوجوان پر گولی مارنے کے الزام سے بری ہونے والے سفید فام پولیس افسر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔پولیس افسر ڈیرن ولسن نے اگست میں فرگوسن میں مائیکل براؤن کے ساتھ مڈبھیڑ کے بعد گولی چلائی تھی جس سے وہ ہلاک ہوگیا تھا۔ گرینڈ جیوری نے رواں ہفتے ہی فیصلہ سنایا تھا کہ پولیس افسر ن

مجوزہ جنوبی یورپی گیس پائپ لائن کی تعمیر نہیں ہوگی : پوتین

ماسکو ۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوتین نے جنوبی یورپ کیلئے اربوں ڈالر کے گیس پائپ لائن منصوبے کو آئندہ منسوخ کر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو حکومت اب ترکی اور یونان کے درمیان سرحدی علاقے کو گیس کی ترسیل کا مرکز بنانے پر توجہ دے گی۔ صدر پوتین نے یہ اعلان پیر کے روز اپنے دورۂ ترکی کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا

بنگلہ دیش میںبرطانوی صحافی توہین عدالت کا مرتکب

ڈھاکہ ۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ برگمین نے 1971ء میں ہلاک ہونے والے تین ملین بنگلہ دیشی شہریوں کی تعداد پر سوال اٹھا کر ’قوم کے جذبات مجروح‘ کئے ہیں۔ آج بنگلہ دیش کی خصوصی عدالت برائے جنگی جرائم نے ڈیوڈ برگمین کے نومبر 2011ء کے ایک بلاگ میں اس برطانوی صحافی کو ان ہلاکتوں کی ت

شمالی وزیرستان میں کارروائی ، 35 دہشت گردہلاک

راولپنڈی۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں غیرملکیوںسمیت 35 دہشت گردمارے گئے،جب کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میںسکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں چار دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور 6

عمران کے پاکستان بند کے منصوبہ میں دو یوم کی تبدیلی

اسلام آباد ، 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 16 ڈسمبر کو ملک گیر بند منانے کے اپنے منصوبہ میں کچھ تبدیلی ہے کیونکہ یہ تاریخ پاکستانی آرمی کی بنگلہ دیش میں باقاعدہ خودسپردگی کی تاریخ سے ٹکراتی ہے ۔ چنانچہ عمران نے اب نواز شریف حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کو دو یوم آگے بڑھاکر 18 ڈسمبر کی تاریخ کا اعلان کیا

الشباب کے عسکریت پسندوں کا حملہ، 36 کارکن ہلاک

نیروبی ۔ 2 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام)کینیا میں مانڈیرا کی کاؤنٹی میں معدنیات کیلئے صنعتی کھدائی کے ایک مقام پر مسلح حملہ آوروں کی ایک خونریز کارروائی میں کم از کم 36 کارکنوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کینیا کے میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یہ علاقہ کینیا کی صومالیہ کے ساتھ سرحد کے قریب واقع ہے اور یہ حملہ مبینہ طور پر صومالیہ سے آنے والے الشباب م

سہواگ کو ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کی امید

ممبئی ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 2 برس کا عرصہ ہوچکا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے سینئر اوپنر ویریندر سہواگ ٹیم کی نمائندگی نہیں کر پائے ہیں لیکن انہیں ہنوز امید ہیکہ آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد شدنی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کئے جانے والے 30 ممکنہ کھلاڑیوں میں ان کا نام شامل رہے گا۔ گھریلو کرکٹ میں بھی کوئی خاطرخواہ مظاہرہ