کشمیر میں فوجی کیمپ پر عسکریت پسندوں کا حملہ ‘ 11 سکیوریٹی اہلکار ہلاک

سرینگر 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندوں نے آج جموں و کشمیر میں ایک فوجی کیمپ پر بارہمولہ ضلع کے اوری سیکٹر میں حملہ کیا ۔ اس حملہ میں تقریبا 11 سکیوریٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں ایک لیفٹننٹ کرنل بھی شامل ہے ۔ اس کے بعد سرینگر اور شوپیان میں کئی دوسرے مقامات پر بھی حملے کئے گئے ہیں۔ عسکریت پسندوں نے یہ حملے وزیر اعظم نریندر مودی ک

آج بابری مسجد شہادت کی 22 ویں برسی

نئی دہلی 5ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آج بابری مسجد کی شہادت کی 22 ویں برسی ہے ۔ بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں سخت ترین چوکسی اختیار کی گئی ہے اور وسیع تر صیانتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ حساس نوعیت کے مقامات پر اضافی پولیس دستوں کو متعین کردیا گیا ہے اور بعض مقامات پر جلوسوں اور ریلیوں پر امتناع بھی عائد کردیا گیا ہے ۔ ٹامل

سادھوی کے تبصرے کیخلاف اپوزیشن برہم ،پارلیمنٹ کی کارروائی معطل

نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اپنے منہ پر کالی پٹیاں باندھ کر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے کانگریس کے قائدراہول گاندھی کی زیر قیادت پارلیمنٹ کے باہر خاموش احتجاج کیا ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کو ان کے متنازعہ تبصرے کی بناء پر برطرف کردیا جائے ۔ احتجاج میں کانگریس ،ترنمول کانگریس ،سماجوادی پارٹی ،عام آدم

منصوبہ بندی کمیشن کی تنظیم جدید کا حکومت کا منصوبہ

نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )منصوبہ بندی کمیشن کی تنظیم جدید کا منصوبہ بنایا گیا ہے تا کہ اس کو بدلتے ہوئے وقت کے مطابق بنایا جاسکے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اس مسئلہ پر اتوار کے دن چیف منسٹروں کے اجلاس سے قبل یہ تبصرہ کیا ۔ وقفہ سوالات کے دوران لوک سبھا میں مختصر سی مداخلت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت تعلیم یافتہ افراد ک

اقتدار کیلئے ’’جنتا پریوار ‘‘قائدین نے بی جے پی کا ساتھ دیا تھا:سی پی آئی

بلیا 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)سی پی آئی کے سینئر قائد اتل کمار انجان نے آج کہا کہ کاشتکاروں کیلئے کام کرنے کے ’’جنتا پریوار‘‘ کے دعوے دلچسپ ہیں۔ وہ فرقہ وارانہ طاقتوں کی مخالفت کا دعوی کررہے ہیں جو ان کیلئے مناسب نہیں ہے کیونکہ وہ ’’ماضی میں اقتدار کیلئے بی جے پی کا ساتھ دے چکے ہیں‘‘۔ اتل کمار انجان نے کہا کہ جو لوگ وزیر اعظم نریند

مسلم لڑکی 15 سال کی عمر کے بعد شادی کرسکتی ہے: گجرات ہائی کورٹ

احمدآباد /5 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک مسلم لڑکی اس وقت شادی کرسکتی ہے، جب وہ سن بلوغ کو پہنچ چکی ہو یا اس نے اپنی عمر کے 15 سال پورے کرلئے ہوں۔ عدالت نے ایک مسلم نوجوان کے خلاف انسداد کمسن شادی قانون کے تحت قانونی کارروائی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لڑکی 15 سال کے بعد شادی کی مستحق ہے۔ ایک مسلم نوجوان نے

عنبرپیٹ میں مسلم قبرستان کے لیے اراضی فراہمی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عنبر پیٹ اسمبلی حلقہ کے صدر یوتھ کانگریس مسٹر پیر منیر احمد جابر کی صدارت میں ایک وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی سے ملاقات کرتے ہوئے راحت نگر عنبر پیٹ میں مسلم قبرستان کے لیے اراضی مختص کرنے کی تحریری طور پر یادداشت پیش کی اور بتایا کہ مسلم آبادی میں اضافہ ہورہا ہے اور قبرستان کے لیے ارا

آئی ایس کیخلاف امریکہ میں 585 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور

واشنگٹن ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان نے عراق و شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری عسکری مہم اوراعتدال پسند شامی باغیوں کی تربیت کیلئے 585 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا ہے۔ گزشتہ روز 300 ممبران نے اس کے حق میں جبکہ 119 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ سینیٹ سے اس کی منظوری ابھی باقی ہے۔ ری پبلکن رہنما کیون میکارٹی کے بق

ہندوستان اور پاکستان کی حسب معمول تجارت ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کے موقف کے فیصلہ پر منحصر

نئی دہلی 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت معمول پر لانے کا فیصلہ ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کا موقف دینے کے پاکستانی فیصلے پر منحصر ہے ۔ بدبختی سے پاکستان ہندوستان کو یہ موقف دینے سے قاصر رہا ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے صنعت و تجارت نرملا سیتا رامن نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کو 1996 میں ہی پسندیدہ ترین ملک کا موقف ع

بغداد اور کرکوک میں بم دھماکے32 افراد ہلاک

بغداد، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی شہر کرکوک اور دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور زائد از 70 زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق کرکوک کے کرد آبادی والے علاقے شرجاح میں ایک مصروف شاہراہ پر کار بم دھماکہ ہوا ہے۔ اس شاہراہ پر متعدد ریستوران اور دکانیں واقع ہیں۔ عراقی پولیس کے ایک کرنل کا کہنا