مدارس کو عصری بنانا رضاکارانہ عمل : مرکز کا ادعا

نئی دہلی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے ایک سوال کے آر ٹی آئی جواب میں بتایا کہ حکومت کی جانب سے مدرسوں اور دیگر روایتی تعلیمی مراکز کو مالی امداد فراہم کرتی ہے تاکہ معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے لیکن ان کو عصری بنانا رضاکارانہ عمل ہے ۔ اسکول ایجوکیشن و لٹریسی ڈپارٹمنٹ وزارت فروغ انسانی وسائل کے جو

امیت شاہ کی بی جے پی چیف منسٹروں سے ملاقات

نئی دہلی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج تمام بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹروں سے ملاقات کی اور تنظیم اور ان ریاستوں میں حکومت کے مابین تعاون پر زور دیا ہے تاکہ جن دھن جیسی اسکیمات کے فوائد نچلی سطح تک عوام کو پہونچ سکیں۔ اس اجلاس کے دوران امیت شاہ اور بی جے پی چیف منسٹروں نے 25 ڈسمبر کو یوم بہترین حکمرا

کالا دھن مسئلہ: ہندوستان ٹھوس ثبوت پیش کرے

ممبئی۔7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بیرونی ملکوں کے بینکوں میں مبینہ طور پر کالے دھن کو پوشیدہ رکھے جانے کے کیس کو ہندوستان کی جانب سے سوال اٹھائے جانے پر سوئیٹزرلینڈ نے کہا کہ ہندوستان کو کالے دھن مسئلہ پر ٹھوس ثبوت پیش کرنا ہوگا ‘ صرف اندازوں اور اندیشوں سے کام نہیں چلے گا ۔ غیر ضروری توقعات پیدا کرنے سے سوئس حکام ہندوستان کی کوئی مدد

جموں و کشمیر میں کل تیسرے مرحلہ کی رائے دہی‘ پی ڈی پی اقتدار پر واپسی کیلئے کوشاں

سری نگر۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ اور ان کی کابینہ کے 3 رفیق کی قسمت کا فیصلہ ریاست میں ہونے والے تیسرے مرحلہ کی رائے دہی میں ہوجائے گا۔ ان حلقوں میں گزشتہ مرتبہ 16 حلقوں کے منجملہ 9 نشستوں پر پی ڈی پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ان انتخابات میں پی ڈی پی بحیثیت اپوزیشن پارٹی رائے دہندوں سے رجوع ہوکر ووٹ

بھوک ‘ ہمارا ہی مسئلہ نہیں ۔ امریکی شہریوں کابھی خیراتی اداروں پر انحصار

واشنگٹن 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی معیشت کئی امریکی شہریوں کیلئے ہنوز مسائل کا سبب بنی ہوئی ہے حالانکہ صدر اوباما اس کی ایک اچھی تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ کئی امریکی ایسے ہیں جو اپنی ضروریات کی تکمیل کیلئے بھی پریشان ہیں۔ وہ اپنے گھر میں دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے بھی جدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں۔ امریکہ کے ت

امریکہ میں کئی صدیوں سے نسل پرستی نیویارک کے مئیر کا اعتراف

نیویارک 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیویارک کے مئیر بل ڈی بلاسیو کا ماننا ہے کہ امریکہ کو کئی صدیوں سے جاری نسل پرستی کا سامنا ہے ۔ امریکہ کے کئی شہروں میں سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکہ کا سب سے بڑا شہر ان احتجاجیوں کا مرکز بن گیا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ حالیہ وقتوں میں سفید فام پولیس عملہ کے ہا

ڈرون حملہ میں القاعدہ کا پاکستان ۔ افغان سربراہ ہلاک

اسلام آباد 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمالی وزیرستان علاقہ میں ایک امریکی ڈرون حملے میں پانچ القاعدہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں القاعدہ کے ایک بڑا لیڈر بھی شامل ہے ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی پاکستانی فوجی کارروائی میں القاعدہ کا عالمی آپریشنس سربراہ بھی ہلاک ہوگیا تھا ۔ امریکہ نے آج شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ کیا جس م

پاکستان کو آئی ایس آئی ستان بنانے کی کوشش : اسما جہانگیر

لاہور 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی جہد کار اسما جہانگیر نے پاکستان کی طاقتور جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کو آئی ایس آئی ستان میں تبدیل کرنا چاہتی ہے اور وہ ملک کے سکیوریٹی و جمہوری ڈھانچہ پر کنٹرول رکھتی ہے ۔ اسما جہانگیر نے کہا کہ پاکستان کو ایک سکیوریٹی اسٹیٹ میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اگر یہ ک

بارک اوباما کے طبی معائنے ایسیڈ ریفلکس کا شبہ

واشنگٹن 7ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوباما کا آج سی ٹی اسکیان کیا گیا اور ان کا ایک فائبر آپٹک معائنہ بھی کیا گیا کیونکہ انہوں نے گلے میں خراش کی شکایت کی تھی ۔ ان معائنوں کے بعد شبہ کیا جارہا ہے کہ وہ ایسڈ ریفلکس کا شکار ہیں۔ 53 سالہ بارک اوباما والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر میری لینڈ گئے تھے جہاں ان کے طبے معائنے کئے گ

سعودی عرب میں مشتبہ دہشت گردی کے الزام میں 135 افراد گرفتار

ریاض 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے آج کہا کہ دہشت گرد داعش کے خلاف فضائی حملوں میں مملکت کی شمولیت کے بعد سے اس نے تقریبا 135 مشتبہ افراد کو دہشت گردی کے جرائم میں گرفتار کیا ہے ۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب کو فضائی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کا نشانہ بننا پڑسکتا ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے کہا کہ مشتبہ