یمنی القاعدہ کمانڈر کی جانب سے سرقلم کرنے اور فلمانے کی مذمت

صنعا۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) یمن میں القاعدہ کی شاخ کے ایک سینیر کمانڈر نے داعش کی جانب سے اپنے مخالفین یا یرغمالیوں کے وحشیانہ انداز میں سرقلم کرنے کی مذمت کی ہے اور اس فعل کو پروپگنڈا مقاصد کیلئے فلمانے کو ’’بربریت‘‘قرار دیا ہے۔ ’’جزیرہ نما عرب میں القاعدہ‘‘کے سینیر کمانڈر نصر بن علی العنسی نے ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں

ایم ایچ 17 کا ملبہ نیدرلینڈس میں

دی ہیگ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا ایرلائنس کی پرواز ایم ایچ 17 کے ملبہ کے ساتھ ایک قافلہ آج ڈچ ایرپورٹ کے اڈے پر جانے کے دوران نیدرلینڈس پہنچ گیا جہاں اس بدقسمت طیارے کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ ڈچ قومی چینل این او ایس پر طیارہ کا ملبہ دکھایا گیا جو 7 لاریوں میں لاد کر جرمنی کی سرحد پار کرکے نیندر لینڈس پہنچا تھا اور پولیس کی حفاظت

بھوٹان کو تسلیم کرنے والا اولین ملک

ڈھاکہ ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش جب 1971 ء میں مشرقی پاکستان سے الگ ہوکر ایک آزاد ملک کی حیثیت سے عالمی نقشہ پر اُبھرا تھا تو اُس وقت اُس نئے ملک کو تسلیم کرنے والا سب سے پہلا ملک بھوٹان تھا ناکہ ہندوستان جیسا کہ برسوں سے یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے ۔ دریں اثناء معتمد خارجہ ایم شہید الحق نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ب

اغواء شدہ پاکستانی رکن اسمبلی بچا لئے گئے

پشاور ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صوبائی اسمبلی کے رکن رعنا جمیل حسن کو پاکستانی عہدیداروں نے ان کے اغوا کے 6 ماہ بعد افغانستان سے متصل سرحدی علاقہ سے بچا لیا ۔ گورنر خیبر پختون خواہ سردار مہتاب عباسی نے ان کے بچائے جانے کی ستائش کی۔

اسرائیل پر پابندیوں کا شامی مطالبہ

دمشق ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) شامی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی سرحدی خود مختاری کی خلاف ورزی پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں۔ ایک روز قبل ہی شام نے الزام عائد کیا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور لبنانی سرحد سے متصل الدیماس نامی علاقے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ کہا جات

ٹاک شو میں اوباما نے خود اپنا مذاق اڑایا

واشنگٹن ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اباما نے جو ایک ٹاک شو کی میزبانی کررہے تھے۔ اسٹیفن کورلبرڈ کے طنزیہ شو میں خود اپنا مذاق اڑایاا ور کہا کہ وہ کل رات اپنے آپ کو کولبرک کے کردار میں دیکھ رہے تھے۔ قبل ازیں کولبرک نے امریکہ میں بیروزگاروں کی تعداد میں اضافہ کی ستائش کی تھی۔ بارک اوباما نے امریکہ میں اقل ترین اجرتوں میں ا

چین : علحدگی پسندی پر 7 طلبہ کو سزائے قید

بیجنگ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایغور محقق کے 7 طلبہ کو مختلف مدت کی سزائے قید سنائی گئی جبکہ وہ چین کے شورش زدہ شمال مغربی صوبہ ژن جیانگ میں علحدگی پسندوں کو پروان چڑھانے کے مجرم ثابت ہوئے۔ یہ محقق ہی ایغور نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ محقق الحام توھتی کے ویب سائیٹ پر اطلاع دی گئی ہیکہ سات میں سے چھ طلبہ ایغور آن لائن ویب سائیٹ کے ملازم تھ

انسداد بچہ مزدوری کے لئے سخت اقدامات

نئی دہلی۔ /9ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام )مرکزی حکومت نے آج کہا ہے کہ قانون انسداد بچہ مزدوری میں ترمیم کے بعد اگر والدین اپنے بچوں سے دوسری مرتبہ مزدوری کروائیں گے تو انہیں 5000 روپئے جرمانہ اور ایک سال کی سزائے قید ہوگی۔ مرکزی مملکتی وزیر لیبر و ایمپلائمنٹ مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے بتایا کہ اگر 14سال کی عمر تک کے بچوں سے کام لیا گیا تو پہلی مرت

دھرمیندر کی 79 ویں سالگرہ

ممبئی ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ کے سینئیر اداکار دھرمیندر نے آج اپنی 79 ویں سالگرہ اکیلے یعنی اپنی ایم پی بیوی ہیمامالنی کے بغیر منائی جو پنجاب میں فلم شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ دھرمیندر نے ٹوئٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج اپنی سالگرہ اکیلے ہی منانا پڑ رہی ہے حالانکہ ان کی پہلی بیوی اور بچوں یعنی سنی دیول اور بابی دیو

نریندر مودی پر لوک سبھا میں ترنمول کانگریس رکن کا منفی تبصرہ

نئی دہلی ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس حکومت کلیان بنرجی پر لوک سبھا میں بی جے پی اور بائیں بازو کی پارٹیوں میں سخت تنقید کی کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کئے تھے جس کی وجہ سے ایوان میں شور و غل اور سرزنش کی قرارداد پیش کرنے کی دھمکیوں کے مناظر دیکھے گئے۔ ترنمول کانگریس کے رکن

ممبئی شہر پر حکومت کا راست کنٹرول رکھا جائے

ممبئی ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شیوسینا نے آج چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس کو ان کی اس تجویز پر متنبہ کیا ہے کہ ممبئی کی ترقی پر ایک اعلی اختیاری کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور کہا ہے کہ صرف حکومت ہی شہر پر کنٹرول رکھے ۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں دورائے نہیں ہے کہ ممبئی کی ترقی ہونی چاہئے لیکن ا

عمر عبداللہ کی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید

سرینگر ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر جموں و کشمیر عمرعبداللہ نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت نے سیلاب کے دوران اور بعد میں ناقابل تصور تباہی کے بعد کشمیریوں کو مصائب میں مبتلاکرنے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی صاحب کشمیریوں کے دکھ اور درد کو محس

یو پی میں سردی کی شدت سے 16 فوت

نئی دہلی۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی میں شدید سردی کی وجہ سے کم از کم 16 افراد فوت ہوگئے۔ دہلی میں صبح اقل ترین درجہ حرارت 8.8 درجہ سلسیس تھا۔ یو پی میں گہری دھند چھائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر ہوئیں۔ لکھنؤ میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد دھند کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں بھی ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں سردی کی ش

مظفر نگر فسادات کا ایک ملزم گرفتار

مظفر نگر ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : گذشتہ سال مظفر نگر فسادات کے دوران کتبہ گاؤں میں فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ شاہ پور پولیس اسٹیشن کے تحت کتبہ گاؤں میں کل شام دھیرج کمار کو گرفتار کرلیا گیا اور اسے 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔ کتبہ گاوں میں فسادات کے دوران 8 افراد بشمول

ٹاملناڈو میں این ڈی اے کی حلیف جماعتوں میں پھوٹ

چینائی ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ٹاملناڈو میں این ڈی اے سے حلیف جماعت MDMK کے باہر نکل جانے کے ایک دن بعد سینئیر بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج یہ مشورہ دیا ہے کہ پی ایم کے جو کہ نریندر مودی حکومت کی ناقد ہے اتحاد سے علحدہ ہوجانا چاہئے ۔ قبل ازیں سوامی نے این ڈی اے کی حلیف جماعت ہونے کے باوجود حکومت کے خلاف تنقید کرنے پر MDMK سربراہ و

یو پی کے تمام اضلاع میں اقلیتی تعلیمی ادارے

لکھنؤ ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تعلیم کو فروغ دینے اور یوپی میں اقلیتوں کو بہتر ذرائع فراہم کرنے کے مقصد سے اکھیلیش یادو حکومت نے فیصلہ کیا ہیکہ ریاست کے تمام اضلاع میں اقلیتی تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے تاکہ ہر ایک کو حصول تعلیم کا موقع مل سکے۔ یہ یوپی حکومت کی اقلیتوں کیلئے ترقیاتی اور تعلیم میں شراکت داری اسکیم کا ایک حصہ ہے۔ اس

فرار کی کوشش میں 5 نکسلائیٹ ہلاک

چاء باسا (جھارکھنڈ) ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چاء باسا جیل میں قید 5 نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے انہیں فرار کی کوشش کرتے ہوئے دیکھ کر فائرنگ کردی جبکہ 15 دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 15 مفرور قیدیوں میں 7 نکسلائیٹس شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی نگرانکار پولیس ٹیم اور قید خانہ کے چوکیداروں پر قابو پانے کے بعد فرار کی کوشش میں کامیابی

گڈس اینڈ سرویس ٹیکس پر ریاستوں کے ساتھ مشاورت

نئی دہلی۔/9ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا ہے کہ گڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس پر ریاستوں کے ساتھ وسیع معاہدہ اتفاق ہوگیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل 2016 سے ہوگا۔ مرکزی مملکتی وزیر فینانس مسٹر جینت سین نے بتایا کہ ریاستوں پر GST کے اطلاق سے ریاستوں کی آمدنی پر اثرات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور نئے ٹیکس نظام میں پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات کو ب