سنگھ پریوار کو ہندوستان کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کی عجلت:پی ڈی پی

سرینگر ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے آج یو پی میں مسلمانوں کے جبری تبدیلی مذہب کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ پریوار واضح طور پر بی جے پی کی اقتدار کیلئے بھوک سے فائدہ اٹھاکر ہندوستان کو جلد از جلد ہندو راشٹر میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ سینئر پی ڈی پی قائد اور رکن پارلیمنٹ طارق حمید کرا نے کہا کہ ہم مبینہ جبری تبدیل

محمد یسین مالیگاؤں کے نئے میئر

مالیگاؤں ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تیسرے محاذ کے رکن حاجی محمد ابراہیم یسین کو مالیگاؤں کا میئر ، محمد یونس عیسیٰ ڈپٹی میئر منتخب کرلئے گئے۔ مجلس کے دو کارپوریٹرس نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔ مالیگاؤں مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔

مہاراشٹرا ایس ٹی ایف اور سی بی آئی سے جواب طلبی

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج یعقوب عبدالرزاق میمن کی سزائے موت پر تعمیل ملتوی کردی۔ وہ واحد ملزم ہے جسے 1993ء کے ممبئی سلسلہ وار دھماکہ مقدمہ میں مہاراشٹرا ایس ٹی ایف اور سی بی آئی کی درخواست پر سزائے موت دلائی گئی تھی۔ ایک تین رکنی بنچ نے جس کی صدارت جسٹس اے آر ڈوے کررہے تھے، درخواست نظرثانی کی سماعت تک 28 جنوری 2015

جیل قواعد کو نظر انداز کردینے سے قیدیوں کی فراری

جمشید پور ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جیل قواعد کے نفاذ میں نگرانکاروں (گارڈس) کوتاہی کے باعث زیر دوران قیدیوں بشمول نکسلائٹس کل ضلع مغربی سنگھم میں چھباس ڈیوژنل جیل سے فرار ہوگئے۔ سینئر پولیس آفیسر نے جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جیل کے قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈیوٹی پر متعین گارڈس نے جیل کے با

مودی کے ہاتھ میں تمام اختیارات مرکوز : راہول گاندھی

تھرواننتاپورم۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت پر اپنی تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ سابق حکومتوں کے برعکس بشمول واجپائی حکومت تمام اختیارات اب صرف ایک ہی شخص کے ہاتھوں میں مرکوز ہیں جو کسی سے تبادلہ خیال کے بغیر فیصلہ کرتا ہے۔ وہ مجلس عاملہ کیرالا پردیش کانگریس کے توسیعی اجلاس سے

طاہر القادری خطرناک شخصیت :خلیجی اخبار

کراچی ۔10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی اخبار’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق طاہر القادری تضادات سے بھرپور شخصیت ہیں،وہ عالمی سطح پر کوئی معروف نہیں،وہ کبھی بھی اعلیٰ پائے کے سیاستدان نہیں رہے۔ان کی شخصیت ایک معمہ ہے ، وہ خطرناک کارڈ ہیں۔ انہوں نے اپنے آپ کوایسا آدمی متعارف کرایا جو کرپشن کو ختم کرے گا اور توانائی کے بحران کو ختم کریگا۔تاہ

عراق میں دولت اسلامیہ سے مقابلہ میں 15 ہلاک

بغداد ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بغداد میں اور اس کے مضافات میں سلسلہ وار حملوں ان میں ایک خودکش بم بردار حملہ بھی شامل ہے، کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ خودکش حملہ آور نے ایک فوجی چوکی کو دیہات مائیک شفا کو حملہ کا نشانہ بنایا۔یہ چوکی شہر سمرا کے قریب اور بغداد کے شمال میں 95 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ 9 عراقی فوجی اور نیم فوجی جنگجو

دہشت گردوں سے پاکستان اور سی آئی اے کی مشترکہ پوچھ گچھ : رپورٹ

واشنگٹن۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) 9/11 کے بعد پاکستان میں القاعدہ اور طالبان کے اعلیٰ سطح کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد ان سے پاکستانی عہدیداروں اور سی آئی اے ایجنٹس نے مشترکہ طور پر پوچھ گچھ کی تھی اور بعدازاں انہیں انٹلیجنس ایجنسی کے حوالے کردیا گیا تھا۔ سینیٹ کی ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ سی آئی اے کی کمیٹی برائے انٹلیجنس نے س

خالدہ ضیاء کے غیر مقیم بیٹے کے ڈھاکہ کی عدالت سے گرفتاری وارنٹ جاری

ڈھاکہ ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈھاکہ کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے ’’مفرور‘‘ بیٹے اور سینئر نائب صدر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی طارق رحمن کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے کیونکہ انہوں نے ایک ازالہ حیثیت عرفی کے مقدمہ میں سمنس کی تعمیل نہیں کی تھی۔ڈھاکہ کے ایک میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ا

خالدہ ضیاء کے غیر مقیم بیٹے کے ڈھاکہ کی عدالت سے گرفتاری وارنٹ جاری

ڈھاکہ ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈھاکہ کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے ’’مفرور‘‘ بیٹے اور سینئر نائب صدر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی طارق رحمن کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے کیونکہ انہوں نے ایک ازالہ حیثیت عرفی کے مقدمہ میں سمنس کی تعمیل نہیں کی تھی۔ڈھاکہ کے ایک میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ا

اکیلا ہوگیا ہوں ،سب بھول گئے ہیں:الطاف حسین

کراچی۔10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وہ اکیلے ہوگئے ہیں، سب انہیں بھول گئے ہیں، پاسپورٹ ملنے کا انتظار کر رہا ہوں ،آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر طاقتوں سے کہتاہوں کہ وہ جب پاکستان آئیں تو کارکنوں کے سامنے انہیں شہید کردیا جائے۔ دنیا سے شہادت کی موت لے کر جانا چاہتاہوں۔

عالمی ناانصافی کے خلاف ترکی کی مسلسل جنگ: اردغان

انقرہ ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی عالمی ناانصافی کے خلاف انسانی بنیادوں پر مسلسل جنگ جاری رکھے گا۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان نے آج عہد کیا کہ ترکی کے خلاف تنقیدی آوازیں ملک کو پست حوصلہ نہیں کرسکتی۔ وہ آج عالمی یوم انسانی حقوق تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اقوام متحدہ کا عالمی انسانی حقوق کا اعلامیہ ایک تاریخی دس

پاک ۔روس تعاون ہندوستان سمیت تمام خطے کے مفاد میں :پوٹن

ماسکو۔10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون بھارت سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ روسی صدر نے یہ بات ہندوستان کے دورے پر روانگی سے قبل ہندوستانی سرکاری نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہی۔ ایک سوال پر صدر پوٹن کاکہناتھا کہ روس اور بھارت قابل اعتماد دوست ہیں اور کئی دہائیوں سے فوجی و فن

طیارہ میں بچی کی پیدائش ، نومولود کو تاحیات مفت سفر کی سہولت

لاس اینجلس۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ساؤتھ ویسٹ کی ایک ایرلائینز نے جس وقت لاس اینجلس ایرپورٹ پر لینڈنگ کی تو اس وقت مسافرین کی تعداد میں ایک نئے مسافر کا اضافہ ہوگیا تھا۔ قصہ دراصل یہ ہے کہ فلائیٹ 623 کے سان فرانسسکو ایرپورٹ سے اُڑان بھرنے کے فوری بعد ایک خاتون مسافر کو دردِ زہ شروع ہوگیا اور اس نے طیارہ میں ہی بچی کو جنم دیا۔ اس واقعہ

نواز شریف کی مشاورت ، تعطل ختم کرنے کی کوشش

اسلام آباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) طویل مخالف حکومت احتجاجی مظاہروں پر فکرمند جن سے معیشت ابتر ہوچکی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے آج اپنے پارٹی ساتھیوں سے اپوزیشن قائد عمران خان کے ساتھ سیاسی تعطل ختم کرنے کے سلسلہ میں مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں فریقین نے اپنے موقف نرم کرلئے ہیں جبکہ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کی فیصل آباد میں

نوبل انعام یافتہ کی فہرست

اسٹاک ہوم۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سال 2014ء کا نوبل انعام حاصل کرنے والوں کی فہرست اس طرح ہے:
امن : ہندوستان کے کیلاش ستیارتھی اور پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو مشترکہ طور پر تفویض کیا گیا جہاں دونوں فی کس 1.1 ملین ڈالرس حاصل کریں گے۔
ادب : فرانس کے پیٹرک موڈیانو کو تفویض کیا گیا۔