ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ اپوگوڑہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 45 سالہ گوری شنکر جو پٹیل نگر اپوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ کل رات ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

بیگم پیٹ اور لنگر حوض علاقوں سے نعشیں برآمد

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ اور لنگر حوض کے علاقوں سے پولیس نے دو افراد کے نعشوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو سڑک پر مشتبہ حالت میں پائی گئی تھی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ خواجہ جو پیشہ سے مزدور ۔ بنجارہ ہلز علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک سڑک کے کنارے مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہو

شمس آباد منڈل کو جلد از جلد پینے کے پانی کی سربراہی کے لیے پرکاش گوڑ کا تیقن

شمس آباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں آسرا پنشن پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے شرکت کرتے ہوئے پنشنرس میں پنشن کی رقم تقسیم کی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اقتدار پر آتے ہی تقریبا پنشن منسوخ کردینے کے بعد کانگریس اور ت

وقت پر اذان نہ دینے پر ایک بنگلہ دیشی کا قتل

ریاض ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک مسجد میں بر وقت اذان نہ دینے پر مقامی موذن نے گولی مار کر ایک غیر ملکی ایشیائی موذن کو ہلاک اور دوسرے غیر ملکی کو زخمی کردیا ہے۔ مہلوک32 سالہ محمد رفیق تاج الاسلام کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جبکہ زخمی شخص ہندوستان کا رہنے والا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ سعودی دارالحکومت ریاض سے تیس کلو میٹر دور

جارج بش سی آئی اے کے غیر انسانی ایذا رسانی عمل کا حصہ تھے

واشنگٹن 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے سابق نائب صدر ڈک چینی نے کہا ہے کہ اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش سی آئی اے کی جانب سے دہشت گردی کے مشتبہ ملزمین کو ایذا رسانی کے بے رحمانہ طریقوں سے واقف تھے اور اس کا حصہ بھی رہے ہیں۔ منگل کے دن امریکی سینیٹ کی جانب سے سی آئی اے کی بے رحمانہ اذیتوں پر مشتمل رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کا طویل عرصہ سے

آج کراچی میں عام ہڑتال ‘ تحریک انصاف کا اعلان

کراچی 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے بندرگاہی شہر کراچی میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ہڑتال نوام شریف حکومت کے خلاف ان کی ملک گیر مہم کے حصے کے طور پر کی جا رہی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے لیڈر و قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر عارف علوی نے جو کراچی سے ہی تعلق رکھتے ہیں اپنے ٹوئیٹر

پاکستان تحریک انصاف کا احیائے مذاکرات کا خیرمقدم

اسلام آباد ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ غیرمشروط بات چیت کیلئے تیار ہے۔پاکستان کی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان چہارشنبہ کو سامنے آیا۔ اس کا مقصد اپوزیشن کے سیاسی رہنما عمران خان کو وزیر ا

امریکہ نے افغانستان میں بگرام جیل بند کر دی

واشنگٹن ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے افغانستان میں قائم بگرام جیل بند کر دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہاں اب کوئی قیدی نہیں ہے۔ یوں افغانستان میں امریکہ کی تحویل میں کوئی قیدی نہیں رہا۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ بگرام جیل چہارشنبہ 10 ڈسمبر کو بند کر دی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی’ روئٹرز‘ کے مطابق اس کے ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف امری

امریکی صحافی کے قتل کی ذمہ داری اوباما پر عائد ہوتی ہے : القاعدہ

صنعا ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں القاعدہ نے مغویہ امریکی صحافی کے قتل کا الزام صدر براک اوباما پر عائد کیا ہے۔ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی شاخ کے سربراہ نصر بن علی نے کہا کہ اوباما نے امریکی شہری لیوک سومرز کو آزاد کرانے کیلئے غلط فیصلہ تھا۔ سومرز اور جنوبی افریقی استاد کو امریکی کمانڈوز کی کارروائی سے قبل اغوا کاروں نے گولی

اسامہ بن لادن کی غائبانہ بیعت پر سعودی شہری کو 27 سال قید

ریاض ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت نے شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد اس کی غائبانہ بیعت کی پاداش میں اپنے ایک شہری کو 27 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سعودی کی عدالت میں پیش کئے گئے ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں کئی دیگر الزامات بھی عاید کئے گئے ہیں جن میں تکفیر

مصری آرمی کی مہم: 12 عسکریت پسند ہلاک، 70 گرفتار

قاہرہ ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بارہ عسکریت پسند ہلاک کردیئے گئے اور 70 دیگر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مصری آرمی نے شورش زدہ شمالی سینائی علاقہ میں حال میں دھاوے کئے ہیں۔ فوجی ترجمان بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے ایک بیان میں کہا کہ آرمی نے شمالی سینائی گورنریٹ میں 3 تا 10 ڈسمبر 12 عسکریت پسند ہلاک کردیئے، 70 دیگر کو گرفتار کیا اور دہشت گردوں

پاکستان میں فضائی کارروائی، 7 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی جٹ طیاروں نے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی خطہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے کم از کم سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جو طالبان کے خلاف جاری بڑی جارحانہ مہم کا حصہ ہے، آرمی نے آج یہ بات بتائی۔ جٹ طیاروں نے باغیوں کے خیبر قبائلی ضلع میں واقع ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں لشکر اس

پاکستان میں 58 ہندوستانی مچھیرے گرفتار

کراچی ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 58 ہندوستانی مچھیروں کو آج پاکستانی حکام نے اپنے ملک کی بحری سرحد کی مبینہ خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے۔ اکسپریس ٹربیون نے کہا کہ سکیورٹی فورسیس نے اُن مچھیروں کی تقریباً 10 کشتیاں بھی ضبط کرلئے۔ ہندوستانی اور پاکستانی دونوں ماہی گیر ایک دوسرے کی آبی حدود میں گھس جانے پر اکثرو بیشتر گ

کراچی میںمعمولی شدت کا زلزلہ

کراچی 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شہر کراچی میں آج 2.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے نتیجہ میں مقامی افراد میں دہشت پھیل گئی ۔ زلزلہ کے جھٹکے شہر کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں دوپہر میں محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار شاہد اقبال نے بتایا کہ زلزلہ کے نتیجہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کہیں سے اطلاع نہیں ملی ہے ۔