پرتھوی میزائل کا کامیاب تجربہ

بھوبنیشور /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج دیسی ساختہ نیو کلیئر صلاحیت کے حامل پرتھوی میزائل II اور دھنش بالسٹ میزائلز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ان میزائلز کو علحدہ علحدہ داغا گیا۔ چاندی پور ٹسٹ رینج سے پہلے پرتھوی II زمین سے زمین پر نشانہ لگانے والے میزائل کا تجربہ کیا گیا، بعد ازاں دھنش کو داغا گیا۔

سونیا گاندھی اور راہول نے بھی مودی کے ماڈل ولیج اسکیم کو اپنالیا

نئی دہلی /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے متعلقہ حلقوں میں ایک گاؤں کو اپنا لیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ اسکیم سنسد آدرش گرام یوجنا کا آغاز کیا تھا، جس کے لئے مواضعات کو مثالی بنانا ہے۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ سونیا گاندھی نے رائے بریلی میں اپنے پارلیمانی حلقہ کے جگت پور

اسرائیل نے مسجد اقصی پر رکاوٹوں کو جزوی ہٹالیا

یروشلم /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کے معلنہ معاہدہ کے بعد مسجد اقصی پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو جزوری طورپر ہٹا لیا۔ مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے جان کیری نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔ بیت المقدس یہودیوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے لئے بھی مقدس مقام ہے۔ حالیہ دنوں میں یہاں اسرائیلی زیادتیوں

طلبا سے سوچھ بھارت مہم کا حصہ بننے صدر جمہوریہ کی اپیل

نئی دہلی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج یوم اطفال کے موقع پر ان سے ملاقات کیلئے آنے والے طلبا سے کہا کہ وہ اپنے اسکولس اور اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف رکھیں۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ سوچھ بھارت مہم کا حصہ بن جائیں۔ تقریبا 110 اسکولس سے تعلق رکھنے والے طلبا نے راشٹرپتی بھون پہونچ کر یوم اطفال کے موقع پر صدر جمہ

مہاراشٹرا میں بی جے پی نے مجلس کی مدد لی : ڈگ وجئے سنگھ

نئی دہلی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے کابینی رفقا کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ یہ تنقید کابینہ میں نئے شامل کردہ منسٹر آف اسٹیٹ فروغ انسانی وسائل رام شنکر کتھیریا کے گریجویشن مارکٹ شیٹ تنازعہ کے سلسلہ میں کی گئی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے نریندر مودی کو دوسروں پر الفاظ کے جادو کے ذر

ایچ آر ڈی وزارت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مداخلت نہ کرے : شاہی امام

نئی دہلی ۔ 14 ۔ نومبر : ( فیکس ) : شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کتاب اللہ اور سنت رسول ؐکی پیروی کریں اسی میں دین کی فلاح ہے اور اسی میں دنیا کی سرخ روئی ہے جو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑتا ہے وہی رحمت کا مستحق ہوتا ہے ۔ دشمن کی شاطرانہ چالوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے

لالو پرساد یادو کے خلاف کچھ الزامات ‘ عدالت نے حذف کردئے

رانچی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے آج سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو کے خلاف مقدمہ برقرار رکھنے سی بی آئی کی درخواست کو قبول کرلیا ہے تاہم کچھ الزامات کو حذف کردیا ہے اور کہا کہ کسی شخص کے خلاف ایک ہی الزام کے تحت دو مرتبہ مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا ۔ جسٹس آر آر پرساد کی بنچ نے حکم جاری کیا کہ کچھ دفعات کے تحت آر جے ڈ

بیوی سے ملاقات کیلئے بھی وقت لینا پڑتا ہے : دھرمیندر

ممبئی ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بالی ووڈ کے ’ ہی مین ‘ کہے جانے والے اداکار دھرمیندر نے حالیہ دنوں میں میڈیا سے دوری اختیار کر رکھی ہے ۔ ایک تو یہ کہ ان کا مزاج کچھ درست نہیں رہتا اور دوسرے یہ کہ ان کی اہلیہ اداکارہ و بی جے پی ایم پی ہیمامالنی کے متھرا سے منتخب ہونے کے بعد ہیمامالنی کی مصروفیت اتنی بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنے ارکان خاندا

مہاراشٹرا میں مراٹھوں اور مسلمانوں کے تحفظات پر حکم التوا

ممبئی /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹرا کی سابق کانگریس۔ این سی پی حکومت کے تحفظات فیصلہ پر حکم التوا جاری کیا اور کہا کہ مہاراشٹرا میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مسلمانوں اور مراٹھوں کو تحفظات نہیں دیئے جائیں گے، البتہ مسلمانوں کو تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لئے تحفظات برقرار رہیں گے۔ چیف جسٹ

ہند۔ امریکہ تعلقات میں یکسوئی، عالمی تجارت کیلئے مفید

برسبین /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فوڈ سبسیڈی پر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تنازعہ کی یکسوئی کا خیرمقدم کرتے ہوئے دنیا کے بڑے صنعتی ملکوں جاپان، یوروپی یونین اور برطانیہ نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ہند۔ امریکہ تعلقات میں بہتری سے عالمی تجارت کو فائدہ ہوگا اور عالمی تجارتی معاہدہ، جو کئی مہینوں سے تعطل کا شکار تھا، اس میں پیش رفت ہوگی

مودی کے دھوکہ باز وزراء سے تاریخ ہند کو خطرہ

نئی دہلی /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی مجلس وزارت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ مودی کے دھوکہ باز وزراء کے باعث تاریخ ہند کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ حال ہی میں مرکزی کابینہ میں شامل کئے گئے نئے مملکتی وزیر فروغ انسانی وسائل کی گریجویشن مارک شیٹ پر تنازعہ پیدا ہوا ہے۔ یہ مارک شیٹ جعلی بتائی گئی ہے۔ کانگر

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ، سٹے بازی اسکام

نئی دہلی /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے دوران آج چند ڈرامائی واقعات رونما ہوئے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران دو موجودہ کھلاڑیوں کے ناموں کی نشاندہی کی گئی، جس میں مکل موگل کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ خاص تحقیقاتی رپورٹ میں ان ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران کئی ایسے بڑے ناموں کا ان

شرح ترقی میں بہتری کیلئے صرف مالیاتی محاذ پر توجہ کافی نہیں

برسبین 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خیال سے اتفاق کرتے ہوئے کہ صرف صحت اور معاشی مارکٹ کے شبہ میں بہتری لانے سے شرح ترقی میں بہتری نہیں آسکتی G20 بزنس قائدین نے آج کہا کہ عالمی معیشت کو انحطاط سے باہر لانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے جو اقدامات اور کوششیں کی جا رہی ہیں وہ اقتصادی اور مالیاتی پالیسی سے آگ

مشرقی یروشلم میں کشیدگی میں کمی پر اتفاق ہو گیا: جان کیری

عمان، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مشرقی یروشلم میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بات اردن کے دارالحکومت عمان میں یروشلم کی صورت حال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اور ملاقاتوں کے بعد کہی ہے۔ اس سے پہلے اردن کے شاہ عبداللہ دوم، جان کیری اور

مودی کی یوم یوگا اپیل کو یورپی یونین کی تائید

برسبین ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی بین الاقوامی یوم یوگا منانے کیلئے اپیل کے بعد یوگا کو عالمی منظر پر طاقتور تائید حاصل ہوگئی جیسا کہ یورپی یونین نے بھی اس اقدام کی حمایت کردی ہے۔ صدر ای یو ہرمن وون رامپوئے نے وزیراعظم کو G20 سمٹ کے موقع پر اپنی ملاقات کے دوران بتایا کہ یوروپی یونین یوگا ڈے کیلئے آپ کی مساعی کی ت

مارمون عیسائیوں کے بانی کی 40 بیویاں تھیں

برلن ، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپ میں مارمون عیسائیوں کی اچھی خاصی تعداد ہے لیکن ان کے قدامت پسندانہ نظریات اور طرز زندگی کے باعث وہاں انہیں بہت دبا کر رکھا گیا ہے۔ مارمون عیسائیوں کے اعلیٰ گرجا گھر کے ذمہ داروں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس فرقہ کے بانی جوزف اسمتھ کی ایک نہیں، دو نہیں بلکہ 40 بیویاں تھیں جن میں صرف ایک بیوی 14 سال ک

پاکستان پر پولیو کے حوالے سے پابندی نہ لگائی جائے: صدرممنون

اسلام آباد، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ممنون حسین نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ پاکستان پر پولیو کے حوالے سے مزید پابندیاں نہ لگائی جائیں۔ کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کی 12 ویں سالانہ تقریب کے موقع پر ایوانِ صدر میں منعقدہ ایونٹ میں غیر ملکی سفارتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نے پولیو، قبائلی علاقہ جات میں جاری ملٹری آپریشن اور پ

اسامہ کی ہلاکت پر مزید تفصیلات کا افشاء

نیو یارک، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایبٹ آباد کے کمپائونڈ میں اسامہ کے آخری لمحات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ امریکی نیوی سیل ٹیم کے رکن رابرٹ او نیل کا کہنا ہے کہ جوں ہی اس کا القاعدہ کے سربراہ سے سامنا ہوا، اس نے گولیاں چلانے میں دیر نہ کی، جس کے بعد اسامہ بمشکل چند لمحے ہی زندہ رہا۔ اپنی شناخت ظاہر کرنے والا او نیل اس خفیہ

شام میں آئی ایس اور القاعدہ کا معاہدہ

واشنگٹن ، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں دہشت گرد تنظیموں اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت یہ دونوں گروہ ایک دوسرے پر اپنے حملے ترک کر دیں گے۔ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے قابل اعتماد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں سنی شدت پسند تنظیموں کے رہنماؤں نے شمالی شام میں گزشتہ ہفتے ملاقات