مشرف غداری کیس: سابق وزیراعظم شوکت بھی شامل

اسلام آباد۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر قانون زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھی شریک ملزم کے طور پر شامل کرکے وفاقی حکومت کو دو ہفتے میں نئی ترمیمی شکایت داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس فیصل عرب، جسٹس طاہرہ صفد

ایل او سی پر فائرنگ میں ایک سپاہی کی ہلاکت، پاکستان کا دعویٰ

اسلام آباد ، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج دعویٰ کیا کہ اس کے سپاہیوں میں سے ایک ہندوستانی سمت سے مظفرآباد کے قریب ایل او سی پر فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ پاکستان ملٹری کے ایک بیان میں کہا گیا کہ آج شام مظفرآباد کے قریب پنڈو سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (خط قبضہ) پر ہندوستانی سمت سے کی گئی فائرنگ میں ایک سپاہی ہلاک ہوگیا ہے۔

پاکستان اور روس کے درمیان تاریخی فوجی معاہدہ

اسلام آباد۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام)پاکستان اور روس نے فوجی تعاون سے متعلق ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔پاکستان کی وزارت دفاع کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام لانے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے پر روسی وزیردفاع جنرل سرگئی شوئیگو اور پاکستانی وزیردفاع خواجہ محمد آصف کے درمیان ملاقات کے موقع پر دستخ

اسلام آباد ، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور ،21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ جمعہ کی دوپہر اسلام آباد، پشاور، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں پر لوگ پریشان ہوگئے۔ اسلام آباد میں جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد

پاکستان کو پولیو کے خاتمے کی مہلت جاری

اسلام آباد۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارۂ صحت نے حکومت پاکستان کو ڈسمبر 2015ء تک پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف دیدیا اور کہا ہے کہ کراچی میں پولیو وائرس نے تباہی پھیلا رکھی ہے۔ لہذا کراچی میں خصوصی مہم جاری رکھ کر مطلوبہ ہدف بہرحال مکمل کیا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے پولیو پر جلد قابو نہ

جاپان میں اسمبلی تحلیل ،دسمبر میں نیا الیکشن

ٹوکیو۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) معاشی پالیسیوں پر تنقید کے بعد جاپان کی اسمبلی تحلیل کردی گئی۔ اور ڈسمبر میں ملک میں قبل از وقت انتخابات کا امکان ہے۔ اسمبلی کے اسپیکر نے بتایا کہ آرٹیکل سات کے تحت اسمبلی کو تحلیل کردیا گیاہے۔ اور انتخابات آئندہ ماہ ہو نے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم شینزو آبے کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کے بعد اسمبلی میں

پاکستان میں 61 ہندوستانی ماہی گیر گرفتار

کراچی۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر 61 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق میریٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کارروائی کے دوران ماہی گیروں کی گیارہ کشتیاں بھی قبضے میں لے لیں۔گرفتار کردہ ماہی گیروں کو ڈاک خانے منتقل کرکے ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کا کہنا

اکشرا دھام مندر پر حملہ کے الزام سے مسلم نوجوانوں کی بری کا خیرمقدم

نئی دہلی۔/21نومبر، ( فیکس ) شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفکر ملت مولاناڈاکٹر مفتی محمد مکرم محمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مذہب اسلام کی حقانیت کا تفصیل کے ساتھ بیان کیا اور کہا کہ مذہب اسلام میں سب کے حقوق کی حفاظت ہے، یہ سب کا مذہب ہے اور سب کے لئے ہے۔ یہ امن و سلامتی اور آشتی کا مذہب ہے جس نے ان تعلیمات کو کھلے دل سے پڑھا یا سنا ہ

گجرات فسادات پر حقائق بیان کرنے پر انتقامی کارروائی

احمد آباد۔/21نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایس عہدیدار مسٹرراہول شرما جنہوں نے سال2002 کے گودھرا فسادات پر حکومت گجرات کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، شخصی وجوہات کی بناء قبل از وقت خدمات سبکدوش ہوجانے کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر شرما فی الحال وڈودرہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آرمڈیونٹ کے عہدہ پر فائز ہیں بتایا کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے ریاست

شہری علاقوں میں اُبھرتے چیلنجس کا مقابلہ کیا جائے

نئی دہلی۔/21نومبر،(سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر امکنہ و انسداد شہری غربت مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے آج شہری حکمرانی ( اربن گورننس) کے فقدا ن پر تشویش کا اظہار کیا اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اُبھرتے ہوئے چیلنجس کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے ملک کے تمام اربن ڈیولپمنٹ آفیسرس سے کہا کہ شہری مجالس مقامی بشمول ان کی

اوباما یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی

نئی دہلی / واشنگٹن 21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے امریکی صدر بارک اوباما کو 2015 یوم جمہوریہ پریڈ کیلئے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے ۔ امریکی صدر نے وزیر اعظم کے اس دعوت نامہ کو قبول کرلیا ہے ۔ نریندر مودی نے آج اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ’’ اس یوم جمہوریہ ہمیں امید ہے کہ ایک دوست کا استقبال کرینگے ۔ ہم نے صدر اوباما کو یوم جمہور

اڈیشہ اسمبلی میں دوسرے دن بھی اپوزیشن کا احتجاج

بھوبھانیشور ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پونزی اسکیم اسکام پر اڈیشہ اسمبلی میں آج مسلسل دوسرے دن بھی کارروائی مفلوج ہوگئی ۔ جب کہ اپوزیشن ارکان ، اسکام میں حکمران بی جے ڈی لیڈروں کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا اور اس مسئلہ پر فی الفور بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آکر احتجاج کیا ۔ اسمبلی کی کارروائی آج صبح شروع ہوتے ہی کا

امیت شاہ کو ریالی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی

کولکتہ ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ پولیس نے شہر میں ریالی نکالنے کیلئے بی جے پی کو اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اس ریالی سے پارٹی صدر امیت شاہ خطاب کرنے والے تھے۔ پارٹی کے ریاستی صدر راہول سنہا نے کہا کہ بی جے پی شہر میں 30 نومبر کو جلسہ منعقد کرنا چاہتی ہے۔ کولکتہ پولیس کمشنر سروجیت کر پروکوشتا نے کہا کہ بی جے پی کی بنگال قیادت نے ک

نومولود بچوں کی اموات پرحکومت تاملناڈو کو حقوق انسانی کمیشن کی نوٹس

چینائی۔/21نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنمنٹ ہاسپٹل دھرمپوری میں نومولود بچوں کی سلسلہ وار اموات پر میڈیامیں شائع رپورٹ پر از خود کارروائی کرتے ہوئے قومی حقوق انسانی کمیشن نے آج تاملناڈو حکومت کو نوٹس جاری کی ہے اور اس واقعہ پر اندرون چار ماہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔جسٹس مرگیش نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹس صحیح ہیں تو یہ حقوق انسانی

فوج، یوری پاور پلانٹ کو بڑی تباہی سے بچانے کوشاں

سرینگر ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فوجی جوانوں نے اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 240 میگاواٹ کے یوری II ہائیڈرل پاور پراجکٹ کو لاحق خطرہ اور یہاں اٹھنے والے شعلوں کو بجھانے کیلئے زبردست آپریشن انجام دیا۔ زیرزمین پاور پراجکٹ میں کل صبح آگ بھڑک اٹھی تھی۔ سارے علاقہ میں آگے کے شعلہ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے۔ 5 ماہ قب

اقتدار کیلئے بعض طاقتیں کسی سے بھی ہاتھ ملا سکتی ہیں: سونیا گاندھی

چندرکوٹ ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرکانگریس سونیا گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے انتخابی اضافوں میں بی جے پی پر درپردہ تنقید کی اور کہا کہ بعض سیاسی طاقتیں اقتدار کیلئے کسی سے بھی ہاتھ ملا سکتی ہیں۔ ان کے پروگرام اور پالیسیاں مطلب پر مبنی ہوتی ہیں۔ سونیا گاندھی بظاہر بی جے پی پر تنقید کررہی تھیں جس نے کشمیری علحدگی پسندوں کے ساتھ ہاتھ

آر ایس ایس لیڈر کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کیرالا میں سی پی ایم کے 3 کارکن گرفتار

کنور ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سی بی آئی نے آج آر ایس ایس لیڈر ای منوج کے قتل کے الزام میں سی پی ایم کے 3کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ واقعہ یکم ستمبر کو ضلع کنور میں پیش آیا تھا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی درخواست پر سی بی آئی تحقیقاتی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد یہ پہلی گرفتاری ہے جب کہ گرفتار شدگان میں سی پی ایم کے مق