بی جے پی کو روکنے کیلئے ترنمول سے اتحاد نہیں ہوگا :برندا کرت

دھنباد 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو رکن برندا کرت نے آج مغربی بنگال میں بی جے پی کو روکنے کیلئے سیکولرازم کے نام پر ترنمول کانگریس کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت کی تبدیلی کیلئے قومی سطح پر بھی ترنمول سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا ۔ ممتابنرجی اپنی حکمرانی کا اعتب

آر کے دتا 2G اسپیکٹرم اسکام تحقیقات کی قیادت کرینگے

نئی دہلی 21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی کے اڈیشنل ڈائرکٹر آر کے دتا اب 2G اسپیکٹرم الاٹمنٹ اسکام میں ایجنسی تحقیقات کی قیادت کرینگے جبکہ سپریم کورٹ نے ایجنسی کے سربراہ رنجیت سنہا کو ان تحقیقات سے علیحدہ ہوجانے کو کہا ہے ۔ 1981 بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار روپک کمار دتا ایجنسی میں اینٹی کرپشن بیورو کے سربراہ ہیں ۔ سی بی آئی ذراعء ن

ناناوتی کمیشن نریند رمودی کو بچانے قائم کیا گیا تھا ‘ کانگریس کا الزام

نئی دہلی 21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے گجرات میں 2002 میں ہوئے منظم مسلم کش فسادات پر جسٹس ناناوتی کمیشن کی قطعی رپورٹ کو آج مسترد کردیا اور کہا کہ یہ کمیشن اس وقت کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو بچانے کیلئے قائم کیا گیا تھا ۔ پارٹی ترجمان شکتی سنہہ گوہل نے کہا کہ جب کمیشن قائم کیا جارہا تھا اسی وقت انہوں نے کہا تھا کہ اس کی رپور

’ملک میں مذہبی اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے ‘

نئی دہلی 21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس اور سکیوریٹی فورسیس کی جانب سے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے آج کہا کہ جموں و کشمیر ‘ شمال مشرق اور نکسلائیٹس سے متاثرہ علاقوں میں یہ صورتحال تشویش ناک ہے جہاں مسلح افواج کو خصوصی اختیارات دینے جیسے قوانین کے بیجا استعمال کی شکایات عام

شاہی امام کے فرزند کی دستار بندی روکنے سے دہلی ہائیکورٹ کا انکار

نئی دہلی 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج کہا کہ جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے اپنے فرزند کو اپنا جانشین مقرر کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ تاہم عدالت نے ہفتہ، کو مقررہ دستار بند ی روکنے سے حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس آر ایس انڈلو کی بنچ نے کہا کہ دستار بندی ک

راحت رسانی میں بھی بی جے پی سیاست میں مصروف

بندی پورہ ( کشمیر) 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)جموں و کشمیر کے متاثرین سیلاب کو راحت رسانی پر بھی سیاست کرنے کا بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ مرکز میں برسر اقتدارپارٹی نے تیقن دیا تھا کہ وہ قوم کو آسمان پر پہنچادیں گے لیکن اس کی تکمیل کیلئے عملی کارروائی نہیں کی گئی ۔ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے ک

راجیو گاندھی ایرپورٹ کے ڈومسٹک ٹرمینل کو این ٹی آر سے موسوم کرنے کی مخالفت

حیدرآباد۔/21نومبر، (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے آج ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے مرکز سے درخواست کی کہ وہ شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ڈومسٹک ٹرمینل کو سابق متحدہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر آنجہانی این ٹی راما راؤ سے موصوم کرنے اپنے فیصلہ پر دوبارہ غور کرتے ہوئے ’’ جوں کا توں موقف ‘‘ برقرار رکھا جائ

امریکہ میں 50 لاکھ غیر قانونی ورکرس کو تحفظ ، اوباما کا ایگزیکٹیو آرڈر

واشنگٹن ، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر براک اوباما نے آج کانگریس کو نظرانداز کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کردیا تاکہ امریکہ کے ’’شکستہ‘‘ ایمگریشن سسٹم کو درست کیا جاسکے، جس سے 5 ملین غیرقانونی ورکرس ملک بدر ہونے سے بچ جائیں گے، اور یہ اقدام گرین کارڈ کے خواہشمند ہزاروں ہندوستانی پروفیشنلس کو بھی فائدہ پہنچا جاسکتا ہے

کیری، ظریف نیوکلیر بات چیت سے دستبردار، صورتحال غیرواضح

ویانا ، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج یہاں نیوکلیر مذاکرات سے دستبرداری اختیار کرگئے، اور اس بات چیت کے مستقبل کو غیرواضح چھوڑ دیا جبکہ معاملت کیلئے قطعی مہلت میں اندرون چار یوم باقی ہیں۔ ایرانی وفد برائے مذاکرات کے اراکین نے کہا کہ وزیر خارجہ ظریف تہران کو مشاورت

اوبلیش نے قیمتی کار دیکھ کر نتیانند کو حملہ کا نشانہ بنایا تھا

حیدرآباد 21 نومبر (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے بی آر پارک کے قریب صنعت کار کے نتیا نند ریڈی کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے کے دوران اے کے 47 رائفل سے فائرنگ کرنے والے ریزرو کانسٹبل پی اوبلیش کی گرفتاری کا کمشنر پولیس نے آج اعلان کردیا ۔ پولیس کمشنر آفس بشیر باغ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مہیندر ریڈی نے بتایا کہ گرفتار

عراق کا صوبہ انبار میں دولت اسلامیہ کیخلاف پیش قدمی کا دعویٰ

بغداد۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام)عراق نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے بغداد میں ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے فوجی طور پر ’’دوبارہ پیش قدمی‘‘ کی ہے۔ عراقی ٹی وی کے مطابق سرکاری سکیورٹی فورسز نے صوبۂ انبار

سری لنکا میں 8 جنوری کو صدارتی چناؤ

کولمبو ، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زبردست سیاسی ڈرامہ کے روز جبکہ سری لنکائی صدر مہندا راجہ پکسے کے برسراقتدار مخلوط کو سنگین نوعیت کے انحرافوں کو برداشت کرنا پڑا، الیکشن کمیشن نے آج 8 جنوری 2015ء کو وسط مدتی صدارتی انتخابات کیلئے تاریخ مقرر کردی۔ اس الیکشن میں راجہ پکسے ریکارڈ تیسری میعاد کیلئے چناؤ لڑیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر مہندا دیش

امریکہ میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

نیویارک۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کو 38برس کے طاقتور ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے، جیسا کہ پچاس ریاستوں کے مختلف شہروں کو برف نے مکمل طور پر ڈھک دیا ہے، مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔برفباری کی شدت سب سے زیادہ ریاست نیویارک میں دیکھنے کو ملی جہاں 5فیٹ تک سفید چادر تن گئی ہے۔ فضا سے جائزہ لیا جائے تو ہر جگہ سفیدی نے ڈیرے ڈ

شامی فوج وادیٔ گولان میں اپنے اہم ٹھکانے سے محروم

عمان۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل سے متصل جنوبی شام کے علاقہ وادیٔ گولان میں شامی فوج کے آخری مرکز پر القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ اور دیگر گروپوں نے ایک بڑا حملہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شب النصرہ فرنٹ اور اس کے مقرب جنگجو گروپوں نے وادی گولان کے البعث شہر میں شامی فوج کے مرکز پر یلغار کی اور دیر تک اس کا محا

مشرف غداری کیس: سابق وزیراعظم شوکت بھی شامل

اسلام آباد۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق وزیر قانون زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو بھی شریک ملزم کے طور پر شامل کرکے وفاقی حکومت کو دو ہفتے میں نئی ترمیمی شکایت داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس فیصل عرب، جسٹس طاہرہ صفد