ملکہ کتھک ستارہ دیوی کا انتقال

ممبئی۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی ملکہ کتھک ستارہ دیوی جنہیں ’’رقص کی ملکہ‘‘ بھی کہا جاتا تھا، اس کلاسیکی رقص کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے والی اولین شخصیت تھیں۔ وہ آج طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں جسلوک ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔ وہ 1920ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے اپنے رقص کے مرکزی موضوعات شاعری اور رقص کو ب

خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی حدود میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 44 سالہ رکمنی بائی جو بابل ریڈی نگر کاٹے دھن علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات اپنے جسم کو آگ لگالی اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

مودی ۔کوئرالا بات چیت، 10 معاہدوں پر دستخط

کٹھمنڈو ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے نیپالی ہم منصب سشیل کوئرالا کے ساتھ کلیدی مسائل پر بات چیت منعقد کی جس کے بعد 10 معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن میں نیپال کو ایک بلین امریکی ڈالر کی اعانت سے متعلق معاہدہ شامل ہے۔ متعدد اہم مسائل بشمول دفاع اور سلامتی پر مودی اور کوئرالا کے درمیان بات چیت ہوئی جو لگ بھگ 40

سادھو رامپال کی پولیس تحویل میں 6 دن کی توسیع

حصار 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عدالت نے ست لوک آشرم کے سربراہ رام پال کی پولیس تحویل میں 6 دن کی توسیع کردی۔ دریں اثناء اُن کے خلاف تازہ مقدمات درج کرلئے گئے۔ خود ساختہ سادھو کو ہسار جوڈیشیل مجسٹریٹ سوہن لال ملک کے اجلاس پر آج شام 5 روزہ پولیس تحویل کے اختتام پر پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے اِن کی تحویل میں 7 دن کی توسیع کی خواہش کرتے ہ

آج انگلینڈ ۔ سری لنکا 7 ونڈے مقابلوں کی سیریز کا آغاز

کولمبو ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کل یہاں سری لنکا کے خلاف 7 مقابلوں کی ونڈے سیریز کے پہلے مقابلہ میں اس مقصد کے ساتھ میدان میں اترے گی کہ ورلڈ کپ سے قبل منعقد شدنی اس ونڈے سیریز کا نہ صرف بھرپور فائدہ اٹھایا جائے بلکہ رواں برس کے اوائل ہوم سیریز میں ہوئی شکست کا حساب بھی برابر کرے۔ انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹرکک کیلئے یہ بہترین مو

وجئے، پجارا اور کوہلی کی نصف سنچریاں، ٹور میچ ڈرا

ایڈیلیڈ ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کا مثبت آغاز کیا ہے جیسا کہ یہاں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف منعقدہ دو روزہ مقابلہ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا لیکن ہندوستانی ٹیم کے سرفہرست بیٹسمینوں میں مرلی وجئے، چیٹیشور پجارا اور ویراٹ کوہلی کے علاوہ دیگر بیٹسمینوں نے رنز بنائے ہیں۔ گلی ڈیرول اسٹیڈیم میں منعق

ہیوزباؤنسرسے شدید زخمی، سرجری کے بعد بھی حالت نازک

سڈنی 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی بیٹسمین فلپ ہیوز سڈنی میں میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں اور ہسپتال میں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ کے دوران نیو ساؤتھ ویلز کے بولر شان ایبٹ کا باؤنسر ان کے سر پر لگا جس سے وہ زمین پر گر پڑے ۔انھیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور پھر ف