عرس شریف

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( راست ) : حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ کا عرس شریف 25 نومبر تا 28 نومبر درگاہ حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں منعقد ہوگا ۔ 25 نومبر بعد عصر تلاوت کلام اللہ ، سماع بعد نماز عشاء غسل شریف ، سجادہ نشین مراسم غسل شریف انجام دیں گے ۔ 26 نومبر دو بجے دن قصیدہ بردہ شریف و محفل سماع کے بعد آستانہ آمنہ محبوب منزل نلہ کنٹہ سے صندل شریف برآمد ہوگا ۔ سات بجے شام درگاہ حضرت محبوب گلشن سرور نگر پہنچے گا ۔ بعد نماز عشاء لنگرشریف محفل سماع اور مراسم صندل مالی ، تمام شب میلاد شریف مقرر ہے ۔ 27 نومبر 12-30 بجے دن سماع کی محفل ظہر کی نماز تک ہوگی ۔۔