نمائش میدان پر گرونانک جینتی تقاریب

حیدرآباد۔/5نومبر، ( این ایس ایس ) سکھ دھرم کے بانی اور پہلے گرو، گرو نانک دیو جی کے 545ویں یوم پیدائش کے ضمن میں منائی جانے والی تقاریب پرکاش اُتسو کے ایک حصہ کے طور پر6نومبر کو 11بجے دن تا 4بجے شام نمائش میدان پر وشال دیوان منعقد ہوگا جس میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، کابینی وزراء اور کریم نگر کے میئر ایس رویندر سنگھ شرکت کر

پیاکیجنگ پر دو روزہ قومی کانفرنس کا آغاز

حیدرآباد۔/5نومبر، ( پی ٹی آئی) پیاکیجنگ پر دو روزہ قومی کانفرنس 6نومبر سے حیدرآباد میں شروع ہوگی۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیاکیجنگ( آئی آئی پی ) کے ڈائرکٹر این سی سہا نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ادویات، غذا اور اشیائے صارفین کی پیاکیجنگ کے شعبہ میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں سے واقف کرانے کے مقصد سے آئی آئی پی نے اس کانفرنس کا اہتمام

پی سیٹ2014 کوالیفائی امیدواروں کیلئے اطلاع

حیدرآباد۔/5نومبر، ( پریس نوٹ ) پی سیٹ 2014 کوالیفائی BPed, UGDPed امیدواروں کو 5اور 6نومبر کی تواریخ میں آخری مرتبہ ویب آپشن بتانا تھا لیکن اس تاریخ میں 11 اور 12نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹhttp://pcect.ac.in ملاحظہ کریں۔ یہ اطلاع پروفیسر وائی کشور، کنوینر بی سیٹ 2014 ایڈمیشن ڈپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس آچا

دہلی اسمبلی تحلیل، عنقریب انتخابات

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی آج تحلیل کردی گئی جس کے ساتھ ہی تازہ انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور سیاسی غیریقینی کیفیت کا خاتمہ ہوگیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے فوری اثر کے ساتھ دہلی اسمبلی کو تحلیل کردیا ہے۔ مرکزی کابینہ نے کل لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی سفارش پر اسمبلی

فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے میں سوشل میڈیا کا نمایاں رول : راجناتھ

موناکو ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے سائبر جرائم سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کیلئے سوشل میڈیا کا بے تحاشہ استعمال ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین اور بچے بھی سائبر جرائم کا مساوی طور پر شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل نیٹ ورکس میں اضافہ نے خانگی استفادہ کنندگان کی معل

کشمیر میں دو نوجوانوں کی ہلاکت پر رپورٹ طلب

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلہ نے آج ضلع بڈگام میں فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی مبینہ ہلاکت کے سلسلہ میں حکومت جموں و کشمیر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کو اس واقعہ کی تفصیلات اور یہ واقعہ پیش آنے کی وجوہات کے علاوہ دو نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد کارروائی کے سلسلہ میں تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت

بردوان دھماکہ : دہشت گردوں کی قبر کھود کر نمونے حاصل کئے گئے

بردوان (مغربی بنگال) ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بردوان میں کھاگرا گڑھ کے مقام پر 2 اکٹوبر کو ہوئے بم دھماکہ میں ہلاک دو دہشت گردوں کی قبر کھود کر باقیات سے نمونے حاصل کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے عہدیداروں نے شکیل احمد اور سواپن مندل عرف سوون کی قبر کھود کر نمونے حاصل کئے۔

پاکستان ہوش سے کام لے : جیٹلی

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ وہ حکومت ہند سے مذاکرات کا خواہاں ہے یا پھر ہندوستان کی تقسیم کرنے والوں سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ وزیردفاع ارون جیٹلی نے آج یہ بات کہی اور پاکستان سے خواہش کی کہ وہ ہوشمندی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں اور باہمی روابط کو معمول پ

منوہر پریکر کو وزارت دفاع کا قلمدان !

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ میں اتوار کو ردوبدل کی قیاس آرائی جاری ہے۔ چیف منسٹر گوا منوہر پریکر نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جبکہ یہ اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ انہیں دفاع کا قلمدان دیا جاسکتا ہے۔ مرکزی کابینہ میں تقریباً 10 وزراء کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کابینہ میں توسیع کی اطلاعات کو اس وقت

مودی کو خطرہ نہیں ، سیکوریٹی چوکس

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان پاکستان کی ہندوستان پر دہشت گرد حملہ کی دھمکی کے بعد ہند ۔ پاک سرحد پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس تنظیم نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دھمکی دی ہے لیکن سیکوریٹی ایجنسیوں نے اس کا سنجیدہ نوٹ نہیں لیا کیونکہ وزیراعظم کی سیکوریٹی پر مستقل نظر رکھی جاتی ہے اور انہ

مودی بااثر شخصیتوں میں شامل،گجرات فسادات کا حوالہ

نیویارک ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندری مودی نے دنیا کی بااثر شخصیتوں میں جگہ بنالی ہے اور فوربس کی جاری کردہ فہرست میں وہ 15 ویں مقام پر ہیں جبکہ صدر روس ولادیمیر پوٹین کو ایک نمبر ایک مقام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مسلسل دوسرے سال امریکی ہم منصب بارک اوباما کو پیچھے کردیا جو دوسرے مقام پر ہیں۔ 72 بااثر شخصیتوں میں صدرنشین ریلا

ہندوستان پر حملہ کرنے طالبان کی دھمکی

پشاور ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک نئے طالبان گروپ نے جو اس ہفتہ واگھا سرحد پر خودکش بم حملہ کرنے کیلئے ذمہ دار ہے، چہارشنبہ کے دن کہا کہ اب اس کا اگلا نشانہ ہندوستان ہوگا اور ہندوستان میں عنقریب حملے کئے جائیں گے۔ اتوار کو پرچم سرنگوں تقریب کے دوران کئے گئے خودکش حملے میں واگھا سرحد پر 57 پاکستانی ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کا

اسرائیل میں ایک شخص نے کار ہجوم میں گھسادی

یروشلم۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں ایک شخص نے کار ہجوم میں گھسا دی جسے پولیس نے دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے اور ڈرائیور کو گولی مار دی۔ اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔ وزیرداخلی سلامتی اسحاق ہارونو وچ نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک بارڈر پولیس آفیسر بھی شامل ہے۔ انہوں نے اسے دہشت گرد حملے کے مقصد سے کیا گیا سڑک حادث

انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : آئی ٹی آئی کالونی تاڑبن کی بزرگ و قابل احترام شخصیت جناب مرزا عمر علی بیگ ولد جناب مرزا اکبر علی بیگ مرحوم موظف میڈیکل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا بعمر 86 برس کل یوم عاشورہ کے دن 4 نومبر بروز منگل صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حضرت عبداللہ شاہ صاحب قبلہؒ میں ادا کی گئی تدفین قبرستان حضرت شاہ راجو ق

مذہبی خبریں

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : جگر گوشہ پیر دستگیر سیدی مرشدی و مولائی حضرت سید حسن قادری شہیدؒ کا عرس شریف 8 نومبر درگاہ حضرت ممدوح واقع قدیم ریلوے گیٹ تانڈور زیر سرپرستی متولی و سجادہ نشین مقرر ہے بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔۔

سنی مرکز میں اجتماع
مولانا محمد آصف بلال قادری کا خطاب

سیاست و ایم ڈی ایف کا عقدثانی کے رشتوں پر دوبدو پروگرام

حیدرآباد /5 نومبر ( دکن نیوز ) عقدثانی کیلئے رشتوں کے انتخاب کے سلسلہ میں والدین و سرپرستوں کا36 واں دوبدو ملاقات پروگرام بروز اتوار 9 نومبر 10 بجے دن تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈ۔ ، ٹولی چوکی روڈ منعقد ہوگا ۔ ادارہ سیاست و میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام منعقد شدنی اس پروگرام میں ایسے پیامات بھی دستیاب رہیں گے جو لڑکوں و لڑکی

دکن ریڈیو پر ریلوے تقررات پر ایم اے حمید کے بہترین جوابات

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دفتر سیاست میں دکن ریڈیو پر ہر چہارشنبہ سامعین کے راست جوابات کے لیے لائیو پروگرام رکھا جارہا ہے ۔ چنانچہ آج خصوصی پروگرام ریلوے میں ملازمتوں کی معلومات کے لیے رکھا گیا ۔ اس کے لیے فون پر سوالات کے راست جوابات کے لیے دکن ریڈیو کے اسٹیشن پر ماہر تعلیم ایم اے حمید کو مدعو کیا گیا تھا ۔ پروگرام کوآ

ٹاٹا ڈوکومو کے ماہانہ پری پے ڈاٹا پیاکس متعارف

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا ٹیلی سرویس کی ٹیلی کام برانڈ کمپنی ٹاٹا ڈوکومو نے آج آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے پری پے جی ایس ایم کسٹمرس کے لیے 31 روپئے سے ماہانہ ڈاٹا پیاکس کو متعارف کیا ہے ۔ چار ماہانہ ڈاٹا پیاکس 31 روپئے ، 58 روپئے ، 95 روپئے اور 125 روپئے کی کارآمدگی 30 یوم اور پیشکش 2g ڈاٹا کے 100 ایم بی ، 250 ایم بی ، 750 ایم بی اور 1gb ب

عام آدمی کی خاص بات

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( ابوایمل ) : اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت ’ صحت ‘ ہے ۔ یہ ایک ایسی نعمت ہے جس سے لاپرواہی انسانوں کو مصیبتوں میں مبتلا کردیتی ہے ۔ پولیو ایک ایسا مرض ہے جو انسان کو اپاہیج بنادیتا ہے اگر والدین استقامت کے ساتھ علاج نہ کرائیں تو بچے کو زندگی بھر بے کسی اور مجبوری کی زندگی گذارنا پڑتا ہے ۔ آج ہ