راماگنڈم تا منو گورو ریلوے لائن مربوط کرنے کا مطالبہ

گوداوری کھنی 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم تا مانوگوروتمام شہر میں کوئلہ کے علاقے ہیں۔ مانو گورو ضلع کھمم کا کوئلہ کا علاقہ ہے۔ راما گنڈم تا مانو گورو تک تمام علاقوں کے عوام کو ٹرین کی سہولت نہیں ہے۔ عوام بسوں پر ہی سفر کرتے ہیں۔ بس کا کرایہ بھی زیادہ ہے۔ عوام کو کافی دشواری ہوتی ہے۔ راما گنڈم تا مانو گورو ریلوے لائن کی منظوری

تانڈور میں کم صرفہ اور کم وقت میں زراعت

تانڈور 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں کارکرد زرعی ریسرچ سنٹر کے سائنس داں شری سدھاکر نے اپنی تحقیق کے بعد دھان کی جدید فصل اُگانے میں کامیابی حاصل کرلی جو کم صرفہ سے کم وقت میں زیادہ منافع بخش ہے۔ اس کا انکشاف مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی مہندر ریڈی وزیر حمل و نقل نے اس فصل کی کاشت کا معائنہ کرنے کے بعد کیا۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ

نندیال میں تحریری مقابلہ کا انعقاد

نندیال 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا آزاد کی 127 ویں یوم پیدائش کے پیش نظر آواز کمیٹی نندیال کے زیرہتمام شہر کے ڈگری، انٹر اور ہائی اسکول کے طلباء و طالبات میں تحریری مقابلوں کا انتظام نیشنل ڈگری کالج میں کیا گیا۔ شہر کے تلگو اور اُردو میڈیم کے تقریباً 150 طلبہ نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں کامیاب اول، دوم اور سوم انع

فوڈ سکیورٹی کارڈس کی درخواستوں کی تنقیح کے کاموں میں تساہلی

نارائن پیٹ 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ نارائن پیٹ کے عملہ کی جانب سے فوڈ سکیوریٹی کارڈ اور وظائف کے لئے دی گئی درخواستوں کی تنقیح کے کاموں میں تساہلی اور سست رفتاری پر ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر محبوب نگر نے برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر راجا رام نے اچانک اپنے دورہ نارائن پیٹ کے موقع پر اِن کاموں کا جائزہ لیا۔ اُنھوں

احکاماتکے مطابق وظائف کی منظوری کی ہدایت : کلکٹر

کریم نگر 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نئے احکامات کے مطابق وظیفہ جات کی منظوری کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کی شام ضلع کے تمام ایم پی ڈی اوز، تحصیلداران، میونسپل کمشنرس کے ساتھ وظیفہ جات کی منظوری پر ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کیا۔ حکومت چہارشنبہ کے دن جی او ایم ایس نمبر 17 تاریخ 5 نومبر 2014

جاریہ ماہ سے وظائف کی اجرائی متوقع

بودھن 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر میں وظیفہ پیرانہ سالی و معذورین کے علاوہ بیوہ خواتین کے لئے تاحال جملہ 8123 وظیفہ جاری کئے جارہے تھے۔ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اہل افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے صرف 4231 افراد کو ہی مستحق قرار دیا جن میں 1641 ضعیف افراد کے علاوہ اتنے ہی یعنی 1641 بیواؤں کے علاوہ 949 معذورین کو وظائف

کوبیر ایریا ہاسپٹل کی خستہ حالت

کوبیر 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آشش ریڈی نے نمائندہ سیاست کو ہاسپٹل کی خستہ حالی سے واقف کرایا اور کہاکہ ہاسپٹل کی قدیم عمارت تعمیر کردہ ہے جو کافی بوسیدہ ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال رکن اسمبلی وینو گوپال چاری کے دور میں ایریا ہاسپٹل کی خستہ حالت کو دیکھ کر 55 لاکھ روپئے منظور کئے تھے۔ ہاسپٹل کے بازو احاطہ می

تانڈور میں بین ریاستی مشاعرہ کا انعقاد

تانڈور 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ ادب اسلامی تانڈورکے زیراہتمام بین ریاستی مشاعرہ صمد فنکشن ہال تانڈور میں منعقد ہوا۔ جناب مسعود جاوید ہاشمی نے صدارت کی۔ قاری محمد عارف کی تلاوت کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز ہوا۔ شمس جالنوی نے حمد پیش کی۔ جناب فاروق ساحل صدر ادب اسلامی تانڈورنے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ نظامت کے فرائض سید ریاض ت

مرکزی کابینہ میں عنقریب توسیع کا امکان

نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 11 نومبر کو دورۂ میانمار سے قبل امکان ہے کہ کابینہ میں توسیع کریں گے اور نئے چہروں کو متعارف کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ تقریباً ایک درجن وزراء کی مودی حکومت میں شمولیت متوقع ہے۔ چیف منسٹر گوا منوہر پریکر کا نام سب سے نمایاں ہے جنہیں وزارت دفاع کا قلمدان دیا جاسکتا ہے تاکہ ارو

وزیراعظم مودی کی سکیورٹی کے معاملے میں کوتاہی

ممبئی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)سکیورٹی کوتاہی کے ایک اہم واقعہ میں بی جے پی کارکن نے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس کی حالیہ تقریب حلف برداری کے دوران شہ نشین تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی، حالانکہ اس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں تھا۔ وہ شہ نشین تک پہنچ گیا تھا جہاں وزیراعظم نریندر مودی بیٹھے ہوئے تھے۔ اس شخص کی انیل مشرا کی حیث

طالبان ترجمان دھمکیاں دینے کے بعد ٹوئٹر سے غائب

نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) واگھا سرحد کے قریب اتوار کو بم دھماکے کی ذمہ داری قبول اور ٹوئٹر پر وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکیاں دینے کے بعد تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ شدہ گروپ کے خودساختہ ترجمان احسان اللہ احسان مائیکرو بلاگنگ سائیٹ سے غائب ہوگئے۔ ٹوئٹر پر احسان کے زیراستعمال "@EhsanTTPJA” آج سائیٹ پر دستیاب نہیں تھا۔

رام مندر کی بہرصورت تعمیر : توگاڑیہ

غازی آباد۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی لیڈر پراوین توگاڑیہ نے آج کہا کہ ایودھیا میں رام مندر بہرصورت تعمیر ہوگا۔ یہ ہندوؤں کے اعتقاد اور عزتِ نفس کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں ایودھیا میں رام مندر تعمیر کیا جائے گا۔ توگاڑیہ نے تبدیلی مذہب پر مکمل امتناع کا بھی مطالبہ کیا۔

نتن یاہو کا شاہ عبداللہ سے ربط

یروشلم۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنیامن نتن یاہو نے اُردن کے شاہ عبداللہ سے فون پر ربط قائم کرتے ہوئے کہا کہ یروشلم میں اُردن کا خصوصی موقف جوں کا توں برقرار رہے گا جس کی دونوں ممالک کے مابین امن معاہدہ میں صراحت کی گئی ہے۔

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی رہنما کو آئندہ ہفتہ پھانسی

ڈھاکہ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ایک سینئر اسلامی رہنما کو آئندہ ہفتہ کے اوائل میں پھانسی دی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ نے جنگی جرائم کیلئے سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ وزیر قانون انیس الحق نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے محمد قمر الزماں دوسرے سینئر رہنما ہوں گے جنہیں 1970ء کی جنگ آزادی کے دوران جرائم کے ارتکاب پر پھانسی

وادیٔ کشمیر میں صورتِ حال کشیدہ

سرینگر۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برہم نوجوانوں اور پولیس کے درمیان آج جھڑپیں شروع ہوگئیں جبکہ صورتِ حال شہر سرینگر کے علاقہ نوگام میں دو نوجوانوں کی فوج کی فائرنگ کے دوران ہلاکت کے بعد سخت کشیدہ ہے۔ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں ضلع بڈگام میں فوج کی فائرنگ سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ چند جھڑپیں ہوئی ہیں تاہم صورتِ

’’جنتا پریوار‘‘ کے انضمام کی کوششیں

نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ’’جنتا پریوار‘‘ کے انضمام کے امکانات واضح ہونے لگے ہیں کیونکہ اس پریوار کے قائدین نے آج سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جنتا دل (ایس) سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑے، آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، سماج وادی جنتا پارٹی لیڈر کمال مرارکا اور انڈین نیشنل لوک دل کے رکن پارلی

’’سوچھ بھارت ‘‘:پہلے کچرا ڈالا گیا پھر صفائی کی گئی

نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی بی جے پی صدر ستیش اپادھیائے آج ایک تنازعہ میں گھر گئے ۔ انہوں نے ’’سوچھ بھارت‘‘ مہم کے ضمن میں سابق عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی کے ہمراہ جاروب کشی میں حصہ لیا تھا، لیکن ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں یہ دکھایا گیا کہ اس پروگرام سے عین قبل پاش لودھی روڈ علاقہ میں کچرا ڈالا گیا۔ ان تصاو

بروسیلز میں پرتشدد احتجاج

بروسیلز۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین کے مسلط کردہ کفایت شعاری اقدامات کے خلاف عوام کی برہمی آج اپنی انتہا کو پہنچ گئی اور وہ بلجیم کے دارالحکومت بروسیلز میں سڑکوں پر نکل آئے۔بعدازاں صورتحال انتہائی بے قابو ہوگئی اور پولیس کو واٹر کینن اور آنسو گیاس کا استعمال کرنا پڑا۔ تفصیلات کے بموجب ٹریڈ یونین اور بائیں بازو سیاسی جماع

کشمیری علیحدگی پسند ’’مجاہدین آزادی‘‘: پاکستان

اسلام آباد۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کشمیری علیحدگی پسندوں کو ’’مجاہدین آزادی‘‘ قرار دیا ہے جبکہ ایک دن قبل وزیر دفاع ارون جیٹلی نے پاکستان کو اپنی حد قائم کرنے کا انتباہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو یہ فیصلہ کرلینا چاہئے کہ اسے حکومت ہند کے ساتھ بات چیت کرنا ہے یا پھر وہ ہندوستان کو منقسم کرنے والوں سے بات چ

اسرائیل سے دوستی ہندوستان کی عین خواہش

نئی دہلی؍ تل ابیب ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کے روابط کو مزید وسعت دینے کی اپنی خواہش کا بھرپور اظہار کیا اور کہا کہ روایتی شعبوں کے ساتھ ساتھ دیگر نئے شعبوں میں بھی یہ تعاون یقینی بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے سابق صدر اسرائیل شمعون پیریز سے ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔ وزیراعظم کے دفتر سے