کشمیری علیحدگی پسند ’’مجاہدین آزادی‘‘: پاکستان

اسلام آباد۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کشمیری علیحدگی پسندوں کو ’’مجاہدین آزادی‘‘ قرار دیا ہے جبکہ ایک دن قبل وزیر دفاع ارون جیٹلی نے پاکستان کو اپنی حد قائم کرنے کا انتباہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو یہ فیصلہ کرلینا چاہئے کہ اسے حکومت ہند کے ساتھ بات چیت کرنا ہے یا پھر وہ ہندوستان کو منقسم کرنے والوں سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ کشمیری (حریت) ہندوستانی علیحدگی پسندنہیں ہیں، وہ مجاہدین آزادی ہیں۔ ان کا تعلق ایک مقبوضہ علاقہ سے ہے جسے اقوام متحدہ قراردادوں میں بھی تسلیم کیا جاتا ہے، تاہم دفتر خارجہ سے جاری کردہ سرکاری بیان میں ان ریمارکس کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے لیکن اس میں کہا گیا کہ کشمیری عوام ہندوستانی علیحدگی پسند نہیں ہیں وہ مقبوضہ علاقہ کے عوام ہیں جو حق خود اختیاری کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور اقوام متحدہ قراردادوں میں اسے تسلیم کیا گیا ہے۔ ترجمان کے اصل بیان کا پاکستان میں مختلف نیوز ویب سائٹس بشمول سرکاری ریڈیو پاکستان میں حوالہ دیا گیا ہے۔ ان کے پریس بریفنگ کی ویڈیو دستیاب نہیں تھی۔ تسنیم اسلم سے جب پاکستانی ٹی وی جرنلسٹ نے ارون جیٹلی کے تبصرہ کے بارے میں ردعمل جاننا چاہا تو انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے ارون جیٹلی کے تبصرہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ مذاکرات کے عمل میں کسی طرح کی شرائط قابل قبول نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی طرح کی شرائط قبول نہیں کریں گے