ناموس پر بھائیوں نے دو بہنوں اور ماں کو قتل کردیا
لاہور ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں عزت و ناموس پر قتل کے ایک اور معاملے میں دو بھائیوں نے سفاکانہ انداز میں اپنی ماں اور دو کم عمر سوتیلی بہنوں کو آج یہاں کلہاڑی سے قتل کردیا۔ سینئر پولیس آفیسر اعجاز شفیع نے کہا کہ دونوں بھائیوں جن کی شناخت شہزاد اور آصف کی حیثیت سے کی گئی، اپنے جرم کا اقبال کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی ماں