افغان صدر اشرف غنی کا جلد دورۂ پاکستان

اسلام آباد ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدر اشرف غنی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن اس سلسلے میںکسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ افغان سفارتی ذرائع کے مطابق صدر غنی رواں ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔گزشتہ ماہ پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مندوب کے طور پر کابل میں افغان صدر سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔