باہمی بات چیت میں پاکستان کو دلچسپی نہیں : ہندوستان

نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کشمیر کے بشمول تمام باہمی مسائل پر سنجیدہ بات چیت کے حق میں ہے تاہم پاکستان بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور وہ اقوام متحدہ میں اس مسئلہ پر شکایت کرتے ہوئے توجہ ہٹانے کی حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہیں اور ہتکھنڈے اختیار کر رہا ہے ۔ ہندوستان نے پاکستان سے

کشمیر میں آئی ایس آئی ایس کا کوئی وجود نہیں : عمر عبداللہ

نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں احتجاج کے دوران آئی ایس آئی ایس کے پرچم لہرائے جانے کو اہمیت دینے سے انکار کرتے ہوئے چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ ریاست میں اس گروپ کا کوئی وجود نہیں ہے اور جن بیوقوف نوجوانوں نے یہ پرچم لہرائے تھے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ راج نا

سکھوئی طیارہ کو حادثہ : پائلٹ محفوظ

پونے 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین ائر فورس کا ایک سکھوئی 30 لڑاکا طیارہ پونے کے قریب آج حادثہ کا شکار ہوگیا تاہم اس کے دونوں پائلٹس محفوظ رہے ۔ دفاع اور پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ یہ طیارہ پونے ائر بیس سے معمول کی ٹریننگ مشن پر تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ پونے سے کچھ فاصلے پر جب یہ طیارہ لینڈنگ کیلئے آر ہا تھا اس وقت حادثہ کا شکار ہ

کشمیر پاکستان کی شہ رگ : زرداری

لاہور 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ان کی پارٹی یہ مسئلہ بین الاقوامی فورمس میں اٹھائیگی ۔ زرداری نے اپنی پارٹی کے ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہے اور وادی میں ہونے والا کوئی بھی حادثہ پارٹی کے ورکرس اور قیادت کو متاثر کرتا

پولٹری تحدیدات : ڈبلیو ٹی او میں ہندوستان کو امریکہ کے خلاف شکست

جنیوا / نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کو آج امریکہ کے خلاف پولٹری تحدیدات پر ڈبلیو ٹی او میں ایک مقدمہ میں شکست ہوگئی ۔ متعلقہ پیانل نے اپنی رولنگ میں کہا کہ ہندوستان کا موقف بین الاقوامی اصولوں پر غیر مستقل ہے ۔ ہندوستان کو ڈبلیو ٹی او پیانل کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے 60 دن کا وقت دستیاب ہے ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ محکم

ملک میں فی کس دولت میں 4,650 ڈالرس تک اضافہ

ممبئی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 14 برس میں رئیل اسٹیٹ کاروبار ایک اہم وجہ رہا جس کے نتیجہ میں ملک میں بالغ آبادی کی فی کس دولت میں 4,650 ڈالرس تک اضٰافہ ہوگیا ہے جو روپئے میں 283,650 روپئے ہوتی ہے ۔ یہ اضافہ 2000 – 2014 کے درمیان ہوا ہے ۔ کریڈٹ سوئیز نے اپنی عالمی دولت رپورٹ 2014 میں یہ بات بتائی ہے اور کہا کہ روپئے ک

بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار

حیدرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چندا نگر پولیس نے بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 35 تولہ طلائی زیورات اور 5 کیلو سے زائد چاندی کی اشیاء اور دو موٹر سائیکل ضبط کرلئے ۔ اے سی پی مادھاپور ڈیویژن مسٹر ایس سریدھر نے بتایا کہ گذشتہ روز چندا نگر بس اسٹاپ کے قریب پولیس کی گشت کے دوران ایک شخص مشتبہ انداز میں گھوم رہا ت

ایک خاتون مشتبہ طور پر تالاب میں غرقاب

حیدرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر تالاب میں غرقاب ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ ونیتا جو ایچ ایم ٹی کالونی علاقہ کے ساکن نرسمہا کی بیوی تھی ۔ جمنا بنڈہ تالاب میں کپڑے دھونے کیلئے گئی تھی اور اس دوران مشتبہ طور پر غرقاب ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

شادی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور ( بانی ادارہ ادبیات اردو حیدرآباد ) کے نبیرہ ڈاکٹر سید ابرار الدین قادری فرزند سید رفیع الدین قادری کا عقد نکاح جناب محمد عثمان کی دختر زرینہ نورین سے 12 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب میجسٹک گارڈن فنکشن پلازہ ٹولی چوکی میں انجام پایا ۔ مولانا قاضی سید اعظم علی صوفی نے خطبہ نکاح پ