بردوان دھماکہ : این آئی اے کی مختلف مقامات پر تلاشی مہم

نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی تحقیقاتی ایجنسی نے مغربی بنگال پولیس کے ساتھ مل کر ریاست میں آج کئی مقامات پر دھاوے کئے اور تلاشی لی ۔ یہ کارروائی بردوان میں 2 اکٹوبر کو ہوئے بم دھماکہ کے سلسلہ میں کی گئی ہے ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ اس دھماکہ میں کچھ دہشت گرد گروپس کا ہاتھ ہے ۔ کہا گیا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی اور مغربی بنگال سی

چھتیس گڑھ میں کٹر ماؤیسٹ کی گرفتاری

رائے پور 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے تخریب کاری سے متاثرہ کونڈا گاؤں ضلع میں ایک کٹر ماؤیسٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے سر پر ایک لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔ کہا گیا ہے کہ رائجو پوٹائی نامی 28 سالہ ماؤیسٹ کو مقامی پولیس کی ایک ٹیم نے دھنورا پولیس اسٹیشن کے حدود میں جنگل کے علاقہ سے گرفتار کرلیا ہے ۔ کونڈا گاوں کے اڈیشنل سپرنٹن

آئی ایس کیخلاف ترک فوجی اڈوں کے استعمال پر واشنگٹن اور انقرہ کے متضاد موقف

واشنگٹن ؍ انقرہ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیٹو کے رکن ملکوں امریکہ اور ترکی کے مابین ابھی تک اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ آیا امریکہ اور اس کے اتحادی ملک شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے ترک فوجی اڈے استعمال کر سکتے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا تھا کہ اس بارے میں انقرہ اور و

ہانگ کانگ میں مظاہرہ کرنے والے جوڑے نے شادی کرلی

ہانگ کانگ14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ حکومت مخالف مظاہروں کی شدت میں کمی آگئی ہے۔ ایک جوڑے نے تو شادی کیلئے احتجاج ختم ہونے کا انتظار نہ کیا اور شادی کرلی۔ اسطرح جمہوریت پسند حامیوں نے مظاہروں کے دوران خوشی کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ کسی نے شادی کا پروپوزل دیا تو کسی نے شادی ہی کرلی۔

ملالہ دنیا کے طاقتور کم عمر اسٹارزمیں شامل

واشنگٹن۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ’ٹائم‘ میگزین نے دنیا کے طاقتور ’ٹین ایجرز‘ کی فہرست جاری کر دی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کی بیٹیاں، ملالہ یوسف زئی اور گلوکارہ لورڈ اس فہرست میں شامل ہیں۔ کم عمر اسٹارز میں صدر اوباما کی بڑی صاحبزادی 16 سالہ مالیا پہلے نمبر پر ہے۔ 13 سالہ ساشا، نیوزی لینڈ کی 17 سالہ گلوکارہ لورڈ اور پاکس

برطانوی پارلیمنٹ کی مملکت فلسطین کی تائید

لندن 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی قانون سازوں نے آج فلسطین کو بحیثیت مملکت تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ ایک علامتی اقدام ہے جس کا مقصد اسرائیل ۔ فلسطین تنازعہ کی دو مملکتی حل کیلئے دباؤ میں اضافہ کرنا ہے۔ دارالعوام میں ارکان نے تحریک کے حق میں 274-12 سے ووٹ دیتے ہوئے اِس کی تائید کی اور حکومت برطانیہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل

ششی تھرور ایک اہم پارٹی لیڈر کانگریس کی وضاحت

نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج کہا کہ ششی تھرور پارٹی کے ایک اہم لیڈر ہیں تاہم بحیثیت ترجمان ان کی علیحدگی ایک ختم شدہ باب ہے ۔ واضح رہے کہ کل ہی کانگریس نے ششی تھرور کو پارٹی ترجمان کی حیثیت سے بیدخل کردیا تھا ۔ کانگریس کے ترجمان اجوئے کمار نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھرور ایک اہم لیڈر ہیں ۔ وہ خ

آندھراپردیش کیلئے 1000 کروڑ روپئے عبوری امداد کا اعلان

وشاکھاپٹنم ؍ بھوبنیشور 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے طوفان سے متاثرہ آندھراپردیش کیلئے 1000کروڑ روپئے کی عبوری راحت کا اعلان کیا۔ اُنھوں نے بدترین متاثرہ شہر وشاکھاپٹنم کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے طوفان ہدہد کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو فی کس 2 لاکھ روپئے اور زخمیوں کے لئے فی کس 50

پھسل بنڈہ میں سابق فوجی کے ہاتھوں نوجوان کی پٹائی، عوام کا احتجاج

حیدرآباد۔14۔اکتوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ پھسل بنڈہ ڈی ایم آر ایل چوراہا کے قریب آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ڈیفنس کے سیکوریٹی گارڈ نے مسلم نوجوان کو معمولی سی ٹکر کے واقعہ پر شدید زد و کوب کیا۔ تفصیلات کے بموجب محمد شہباز ساکن بابا نگر جو پیشہ سے پلمبر ہے، آج رات اپنے مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ پھسل بنڈہ کے قریب ڈیفنس کے شعب

مہاراشٹرا و ہریانہ میں آج اسمبلی انتخابات

نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا اور ہریانہ میں کل اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے جو لوک سبھا انتخابات 2014 کے بعد وزیر اعظم نریند رمودی کی مقبولیت کی پہلی کڑی آزمائش سمجھے جا رہے ہیں۔ بی جے پی کو ان دونوں ریاستوں میں اقتدار دلانے کیلئے نریندر مودی نے زبردست انتخابی مہم چلائی تھی اور درجنوں انتخابی جلسوں اور ریلی

پٹرول قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ کمی ‘ ڈیزل قیمت میں 2.50 روپیہ کمی کا امکان

نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول قیمتوںمیں آج ایک روپیہ فی لیٹر کی کٹوتی کردی گئی ہے تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے اور ہوسکتا ہے کہ مہاراشٹرا اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے عمل کی تکمیل کے بعد ان قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائیگا ۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے یکم اکٹوبر کو پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 54 پیسے کی کٹوت

ہند ۔ پاک فوجی عہدیداروں کا ہاٹ لائن پر ربط

نئی دہلی ؍ اسلام آباد 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے ہاٹ لائن پر لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ملٹری آپریشنس ہندوستان و پاکستان کے عہدیدا