سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 27 سالہ انیل کمار جو بوئن پلی علاقہ کے ساکن شیوا کا بیٹاتھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنی ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات

ضعیف خاتون کے قبضہ سے زیورات کا سرقہ

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں تین نامعلوم افراد نے ایک ضعیف خاتون کے قبضہ سے 10 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 63 سالہ ایلزبتھ جو سرکاری وظیفہ یاب خاتون تھی ۔ پی این ریڈی نگر کالونی میں رہتی تھی ۔ کرانہ دوکان کیلئے اپنے مکان سے پیدل جارہی تھی کہ پہلے دو افراد اس خاتون کے قریب آئے اور ہمدر

پھانسی کے ذریعہ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ غوثیہ بیگم جو چمپاپیٹ علاقہ کے ساکن محمد عثمان کی بیوی تھی ۔ گذشتہ روز اپنے مکان میں افراد خاندان شوہر اور بچوں کے ہمراہ بیٹھی تھی ۔ اچانک بات چیت کے دوران غوثیہ بیگم اپنے مکان کے کمرے میں چلی گئی اور انتہ

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ اور دبیرپورہ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 32 سالہ لنگم گوڑ جو پیشہ سے آر ٹی سی کنڈاکٹر تھا ۔ کمرشیل ٹیکس کالونی ، حیات نگر میں رہتا تھا ۔ کل وہ ٹرین کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

بلندی سے گرکر زخمی ہونے والے ویلڈر کی موت

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف اور پیٹ بشیرآباد کے حدود میں دو افراد مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 27 سالہ دیناکر دھونک جو جل پلی میں رہتا تھا ۔ مغربی بنگال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ ایک کنٹراکٹر کے یہاں رہتا تھا ۔ جو پیشہ سے ویلڈر تھا ۔ کل کام کے دوران مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر زخمی ہوگی

بیوی کے مائیکہ جانے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ جعفر جو بیکری میں کام کرتا تھا ۔ رنگ بستی جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گھریلو جھگڑوں سے پریشان ہوکر جعفر کی بیوی اپنے مائیکے

نیپال میں ہمالیہ کے پہاڑوں پر برفانی طوفان، 22 ہلاک

کھٹمنڈو ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں ہمالیہ کی پہاڑیوں پر شدید ژالہ باری اور برفانی طوفان سے 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 10 غیرملکی اور بہت سے پہاڑوں پر چھڑنے والے مہم جو ہیں۔ ہمالیہ کی پہاڑیوں پر چڑھنے والے برفانی طوفان کی زد میں آ گئے۔ کھٹمنڈو میں حکام نے بتایا کہ یہ غیر متوقع برفانی سمندری طوفان ہدہد کی وجہ سے بھی

اثاثہ جات کا مسئلہ: پاکستان کے 210 ارکان پارلیمنٹ معطل

اسلام آباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی پارلیمنٹ کے زائد از 210 ارکان پارلیمنٹ کو اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیٹی نے معطل کردیا ہے۔ یہ ارکان اپنے سالانہ اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کرنے میں ناکام ہوئے تھے۔ دستور کے تحت قانون سازوں کو ہر سال اپنی دولت کی تفصیلات 30 ستمبر تک پیش کرنی ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان ار

امریکہ میں ایک اور شخص ایبولا وائرس سے متاثر

ہوسٹن ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام نے بتایا کہ یہاں ایک اور طبی اہلکار ایبولا کے وائرس سے متاثر ہوگیا ہے۔ ٹیکساس میں پہلے ہی ایک امریکی نرس اس وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے ایبولا کیس سامنے آنے کے بعد اپنی مہم کو منسوخ کرکے وائیٹ ہاؤز میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں شرکت کی اور ایبولا کیس پر

سعودی عرب میں ہیرائن کی اسمگلنگ، پاکستانی شہری کا سر قلم

ریاض ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ہیرائن کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اس سال سعودی عرب میں تقریباً 60 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔ محمد یونس ، محمد شعیب کو سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قاطف میں سزاء دی گئی ہے۔ اسے بڑی مقدار میں ہیرائن اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھ

مملکت فلسطین کو تسلیم کرنے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا ووٹ

لندن ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے ساتھ مملکت فلسطین کو بھی تسلیم کرنے کیلئے برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے آج دارالعوام میں تاریخی ووٹ دیا۔ 274-12 رائے دہی میں 262 ارکان کی اکثریت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مملکت فلسطین کو تسلیم کرے، اسرائیل کے ساتھ فلسطین کو بھی تسلیم کرنا ضروری ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعہ مسائل ح

سعودی عرب میں شیعہ عالم کو سزائے موت

ریاض ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک عدالت نے آج معروف شیعہ عالم آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔ آیت اللہ شیخ کے خلاف مقدمہ کی کارروائی گذشتہ سال ریاض میں شروع ہوئی تھی اور ان پرملک میں نفرت پیدا کرنے اور قومی یکجہتی و اتحاد کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کئے گئ

جموں و کشمیر میں جنگ بندی کی دوبارہ پاکستانی خلاف ورزی

جموں۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے ایک بار پھر آج جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارٹر شلباری اور فائرنگ کا ضلع پونچھ کے خط قبضہ پر آغاز کردیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پونچھ شمشیر حسین نے کہا کہ سرحد پار سے خط قبضہ پر ضلع پونچھ کے سوجیان سیکٹر میں آج صبح سے فائرنگ شروع ہوگئی۔ پاکستانی فوجیوں نے کرنی اور شاہ پور پٹیوں کے ہر

عبدالکلام کی سالگرہ ، وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سابق صدرجمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سابق صدرڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ خدا ان کو اچھی صحت اوردراز عمر عطا کرے۔ عبدالکلام ہندوستانی گائیڈیڈ میزائل تیاری پروگرام میں اپنا حصہ ادا کرنے کی وجہ

عوام مجھے چیف منسٹرمہاراشٹرا دیکھنا چاہتے ہیں : پنکج منڈے

ناگپور؍ پرلی۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ماقبل انتخابات سروے کی پیش قیاسی ہے کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی چنانچہ آئندہ چیف منسٹر کون ہوگا اس پر تبصرہ شروع ہوگئے ہیں۔ اعلیٰ سطحی بی جے پی قائد گوپی ناتھ منڈے کی دختر اور رکن اسمبلی پنکج منڈے نے کہا کہ عوام کا آشیرواد ان کے آنجہانی والد کے ساتھ تھا۔ وہ ان کی

آج ویانا میں ایران کے جوہری مسئلے پر اجلاس مقرر

ویانا۔15 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریائی دارالحکومت میں جمعرات کو ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق چھہ فریقی مصالحت کار گروپ اور ایران کے مذاکرات ہوں گے۔ اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ جان کیری، یورپی یونین کے امور خارجہ کی سربراہ کیتھرین ایشٹن اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی ملاقات ہوگی۔ اس بارے میں روس کے نائب وزیر خارجہ س

نامور قائد غفران اعظم کا کانگریس سے اخراج

بھوپال۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس قائد غفران اعظم کو آج مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر پارٹی سے خارج کردیا گیا۔ ریاستی کانگریس کے ترجمان کے کے مشرا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غفران اعظم کو کل ہند کانگریس کمیٹی نے پارٹی دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور پارٹی قیادت کے خلاف غیرضروری بیانات دینے کی بناء پ