نریندر مودی سے عظیم پریم جی کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 30 اکٹوبر (پی ٹی آئی) وپرو کے چیرمین عظیم پریم جی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہیکہ عظیم پریم جی نے مودی سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے ڈیجیٹل انڈیا اور میکن انڈیا جیسے اقدامات پر تاجرین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

مایارام کا قلمدان تبدیل

بیت الخلاء میں دھماکہ10 سالہ لڑکا ہلاک

تھانے ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عوامی بیت الخلاء میں ہوئے دھماکے میں ایک 10 سالہ لڑکا ہلاک اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا۔ دریں اثناء تھانے میونسپل کارپوریشن کے ریجنل ڈیساسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ سنتوش کدم نے بتایا کہ شہر کی لوکمانیہ نگر کالونی میں عوامی بیت الخلاء کے سیپٹک ٹینک میں گیاس جمع ہوجانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ حادثہ کے و

جو لوگ کالے دھن پر شور مچا رہے ہیں وہی اکاؤنٹ ہولڈرس کو بچا رہے ہیں

بھوپال۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ جو لوگ کالے دھن پر شور مچا رہے ہیں، وہی اکاؤنٹ ہولڈرس کو بچا رہے ہیں۔ کانگریس نے بی جے پی کو للکارتے ہوئے کہا کہ وہ ان کالے دھن والے اکاونٹ ہولڈرس کا نام ظاہر کرے۔ اس کے جواب میں نائیڈو نے کہا کہ کانگریس ہی کالے دھن کے مالکین کی پس پردہ مدد کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی

اسرائیلی وزیراعظم کو بزدل یا چوزہ نہیں کہا: امریکہ

واشنگٹن۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی حکام نے اس امر کو تسلیم کرنے سے انکار کی کوشش کی ہے کہ امریکی حکام میں شامل کوئی ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بزدل قرار دیتا ہے۔اسرائیل کی طرف سے معروف صحافی جیفری گولڈ برگ کی شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ پر اسرائیل کی طرف سے سخت ناپسندیدگی سامنے آنے کے بعد امریکہ کی قومی

مملکت فلسطین کو تسلیم کرنے سویڈن کا فیصلہ افسوسناک : اسرائیل

یروشلم ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج مملکت فلسطین کو تسلیم کرنے سویڈن کے اعلان کی مذمت کی اور کہا کہ اس کا یہ فیصلہ افسوسناک ہے۔ اس سے فلسطین اسرائیل اہم تنازعہ کو حل کرنے بین الاقوامی کوششوں کو دھکہ پہنچے گا۔ اسرائیل کے وزیرخارجہ اویگوڈر لیبرمیان نے کہا کہ سویڈن کی یہ حرکت قابل مذمت ہے۔ اس سے انتہاء پسندوں کو مستحکم ہونے

اسامہ کو ہلاک کرنے والا امریکی کمانڈو آئندہ ماہ ٹیلی ویژن پرپیش

واشنگٹن 30اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کے SEALکمانڈ و جس نے امریکہ کو مطلوب اورالقاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کوگولی مارکر ہلاک کیا تھا، آئندہ ماہ 11 اور12نومبر کو دو قسطوں کے ایک ٹیلی ویژن ڈاکیو منٹری میں پیش ہوتے ہوئے پہلی باراپنی شناخت ظاہرکریںگے ۔ مذکورہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے آج یہ بات بتائی۔

عراقی قبیلے کیلئے حلال کھانے کے 7000 پیکٹ

بغداد۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی فضائیہ نے عراق کے مغربی صوبہ الانبار کے قصبے ہیت میں دولت اسلامیہ (داعش) کے حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کیلئے حلال کھانے کے سات ہزار سے زیادہ پیکٹ گرائے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع نے کل جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ فضائیہ کے سی 130 طیارے نے عراق میں الاسد ائیربیس کے نزدیک گ

فیس بک پر’’استغفر اللہ العظیم‘‘کی عبارت بلاک؟

دبئی۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی رابطے کی مقبول عام ویب سائٹ’’فیس بک‘‘ کی خاتون ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ جمانہ عنتر نے وضاحت کی ہے کہ ویب سائٹ پر ’’استغفر اللہ العظیم‘‘کی عبارت کی بار بار بندش کی بنیادی وجہ کوئی سیاسی یا مذہبی محرک نہیں بلکہ تکنیکی وجوہات کی بناء پر یہ عبارت ’ایڈجسٹ‘ نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم جلد ہی اس تکنیک

اسرائیل۔امریکہ تعلقات ٹھیک نہیں

واشنگٹن۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اوباماانتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو وہائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کو سب سے زیادہ پریشان کرنے والے غیرملکی رہنما ہیں۔ یہ تبصرہ اس بات کا اظہار ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں تناؤ ہے اوریہ اس بات کی علامت ہے کہ نیتن یاہو اور اوباما حکومتوں کے

جامع معاملت سے پہلے پابندیاں اٹھائی جائیں: ایران

تہران ۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی کوشش ہے کہ عالمی برداری کے ساتھ جاری جوہری پروگرام پر جامع معاملت سے قبل اس ملک پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل سکیورٹی اور خارجہ امور کمیشن کے چیئرمین علاؤ الدین بروجردی نے گزشتہ روز کہا کہ عالمی برداری 24 نومبر تک اگرکوئی حتمی معاملت چاہتی ہے تو اسے فوری طور پر پ

پاکستان :تخریب کاری کی سازش ناکام

کوئٹہ۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر ایف سی اور حساس اداروں نے تخریب کاری کی بڑی کارروائیاں ناکام بنادی اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کوئٹہ ، مستونگ اور گلستان سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا۔ کارروائی میں ایف سی کیساتھ حساس اداروں نے بھی حصہ لیا۔ ایف سی ذرائ