مرکز کو پاکستان سے مقابلہ کا حوصلہ نہیں:ادھوٹھاکرے

جالنہ (مہاراشٹرا) ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دوست سے دشمن بن جانے والی بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقیدوں میں اضافہ کرتے ہوئے شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس پاکستان سے مقابلہ کا حوصلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائین آف کنٹرول پر شلباری ، جنگ بندی کی خلاف ورزی اور عام شہریوں کی ہلاکت کے باوجود مر

کشن گنج میں ذبیحہ گاؤ کے خلاف احتجاج ،کرفیو نافذ

کشن گنج (بہار) 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) کشن گنج میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے 48 گھنٹوںکیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ ایک عبادت گاہ کے قریب ذبح کیا ہوا جانور دستیاب ہوا تھا جس کے بعد احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا اور آج دوپہر ایک بجے سے احتیاطی اقدام کے طور پر 48 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ فی الحال صورتحال قابو میں ہ

33 دفاعی پراجکٹس کو منظوری

نئی دہلی ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) حکومت نے آج 33 زیر تصفیہ دفاعی پراجکٹس کو منظوری دیدی۔ ان میں ریلائنس ایرو اسپیس ، بھارت فورج، مہیندرا ٹیلیفونک انٹیگریٹیڈ سسٹم اور ٹاٹا اڈوانسڈ میٹریلس شامل ہیں۔ اس فیصلہ سے اڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کو فروغ ملنے کی توقع ہے ۔ ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن کے سکریٹری کی زیر

فلیگ میٹنگ کی تجویز ملتوی

نئی دہلی ۔ 7 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج فلیگ میٹنگ کی تجویز لمحہ آخر میں ملتوی کردی اور آئندہ چند دن پاکستان کے طرز عمل پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد ہی جموں و کشمیر میں سرحد پر کمانڈر سطح کی بات چیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ کی تجویز زیر غور تھی لیکن ہم نے لمحہ آخر میں یہ م

انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید زاہد علی حال مقیم مکہ معظمہ سعودی عربیہ ( بن لا دین کمپنی ) و سابقہ سکریٹری للی روز پبلک اسکول پنجہ شاہ ولد سید محمد علی صاحب مرحوم موظف کمرشیل ٹیکس آفیسر کا بعد ادائیگی حج مختصر علالت کے بعد کل اچانک انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24521795 ۔ 9703645988 پر ربط کریں ۔۔

مذہبی خبریں

صوفیاء کرام کی تعلیمات ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ
ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام کانفرنس سے علماء و مشائخ کا خطاب

عیدگاہ گنبدان قطب شاہی گولکنڈہ میں نماز عید

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : قربانی تسلیم و رضا صبر و استقامت کا بے نظیر مظاہرہ ہے ۔ اعتراف بندگی اور تقویٰ و پرہیزگاری قربانی کی حقیقی روح ہے ۔ تقویٰ ہی وہ عظیم روحانی جذبہ ہے جو زندگی کا حاصل اور تمام اسلامی عبادات کا جز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولاناسید متین علی شاہ قادری نے کل عیدگاہ گنبدان قطب شاہی قلعہ گولکنڈہ میں عید الاضحی

شادی مبارک اسکیم کے شرائط کی تکمیل ناممکن

حیدرآباد۔7۔ اکتوبر (سیاست نیوز) غریب اقلیتی لڑکیوں کی شادی کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے 51 ہزار روپئے کی امداد پر مشتمل شادی مبارک اسکیم پر عمل آوری کا 2 اکتوبر سے آغاز ہوچکا ہے۔ تاہم محکمہ اقلیتی بہبود کو اسکیم پر عمل آوری میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ حکومت نے ایس سی ، ایس ٹی طبقات سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کیلئے شادی کے موقع پر کلیان

عیدالاضحی کے موقع پر دونوں شہروں میں برقی سربراہی میں خلل

حیدرآباد ۔ 7 اکٹوبر ۔ ( سیاست نیوز) عیدالاضحی کے موقع پر دونوں شہروں میں برقی سربراہی کے متعلق متعدد شکایات موصول ہوتی رہی ۔ صبح کی اولین ساعتوں میں جب مسلمان نماز عیدالاضحی کی ادائیگی کیلئے مساجد و عیدگاہوں میں تھے ایسے وقت بھی برقی سربراہی میں بار بار خلل پیدا ہورہا تھا ۔ صبح 7 بجے کے قریب وٹے پلی ، فاطمہ نگر ، فلک نما ، انجن باؤلی ک

تلگو دیشم قائدین کے دورہ تلنگانہ کی مخالفت

حیدرآباد۔7۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے تلگو دیشم قائدین کے دورہ تلنگانہ پروگرام کی مخالفت کی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ونود کمار نے کہا کہ تلنگانہ کا دورہ کرنے کے بجائے تلگو دیشم قائدین کو چاہئے کہ وہ آندھراپردیش حکومت کے خلاف احتجاج منظم کریں جو مختلف شعبوں میں تلنگانہ سے ناانصافی

غیر مقیم ہندوستانیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے علحدہ وزارت کی تجویز

حیدرآباد۔7۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے کہا کہ وہ غیر مقیم ہندوستانیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے علحدہ وزارت برائے این آر آئیز کی قیام کی تجویز پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے ہندوستانی سفارت خانہ میں تلنگانہ حکومت کے نمائندے کے تقرر پر بھی غور کیا جائے گا۔ جناب محمود علی جو ان دنوں جدہ میں ہے، سیاس

شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے سرپرستوں کیلئے مفت علحدہ دوبدو پروگرام : جناب علی رضا

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں و مینجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خاں و نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کی کاوشوں سے شروع کردہ مقبول عام دوبدو پروگرام جو میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم ( ایم ڈی ایف ) منعقد کرتی آرہی ہے ۔ اب جناب علی رضا صدر مرکزی سیرت زہرا کمیٹی کی خواہش پر شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے سرپرست

ساس کی ہراسانی اور اذیت کا شکار بہو کی خودکشی

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ساس کی مبینہ ہراسانی اور اذیت رسائی کا شکار ایک خاتون عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگئی ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 27 سالہ ارچنا بلندی سے گرنے کے سبب فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ارچنا کی شادی اگست 2014 میں ہوئی تھی اور اس کے شوہر کا نام روی کمار بتایا گیا ہے ۔ ارچنا کو اس کی ساس کی مبی

کمسن طالب علم سوئمنگ پول میں غرقاب

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک کمسن طالب علم سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ محمد عظیم جو وادی محمود علاقہ کے ساکن محمد یعقوب کا بیٹا تھا ۔ ایک انٹرنیشنل ا سکول میں تعلیم حاصل کر رہا تھا جو چوتھی جماعت میں زیر تعلیم تھا ۔ کل اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ وہ مقامی سوئمنگ پول گیا تھا جہاں تیر

بلندی سے چھلانگ لگاکر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ملک پیٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق 34 سالہ وجیندر جو ملک پیٹ گنج میں کام کرتا تھا ۔ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کے استعمال کے بعد اس نے بلندی سے چھلانگ لگادی ۔ وجیندر شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد ہلاک

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر اور کندکور کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت ہوگئے ۔ جو برقی تاروں کی زد میں آگئے تھے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 20 سالہ پنگج جو ایم ایم پہاڑی علاقہ کا ساکن تھا ۔ ڈیری فارم میں مزدوری کا کام کرتا تھا وہ گذشتہ دو سال قبل بہار سے حیدرآباد آیا تھا ۔ اور ک