میانماری حکام روہنگیا مسلمانوں کی شناخت مٹانے کوشاں

ینگون ۔ 8 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے واحد مسلم اکثریتی علاقے میں حکام نے دیہاتوں کی ناکہ بندی کردی اور بعض صورتوں میں مقامی لوگوں کو زد و کوب کیا اور حتیٰ کہ گرفتار بھی کیا جو امیگریشن عہدیداروں کے پاس اپنا رجسٹریشن کرانے سے انکار کرتے ہوں۔ مقامی لوگوں اور جہد کاروں کا کہنا ہے کہ اپنی نوعیت کی انتہائی جارحانہ مساعی ہے کہ روہ

جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، سنگین معاملہ فضائیہ چیف کا بیان

ندن (غازی آباد) ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ اروپ راہا نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں نہایت ہی سنگین معاملہ ہے اور حکومت چاہتی ہیکہ اس مسئلہ کا فوری حل نکالا جائے۔ ہم سرحد پر امن و سکون چاہتے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں معمول کے حالات بحال کرنا چاہتے ہیں۔ یہ مسئلہ سنگین ہ

اسکام ہریانہ کو اسکیل ہریانہ میں تبدیل کرنے مودی کا وعدہ

مہیندر گڑھ ؍ روہت ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں بی جے پی کیلئے واضح اکثریت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج رائے دہندوں سے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے خطوط پر بی جے پی کو وہ اسمبلی انتخابات میں بھی کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے ذات پات، مذہب، نسل اور طبقہ واری سے بالاتر ہوکر ووٹ دینے کی عوام سے خواہش کی۔ ہریان

شوہر کے ناجائز تعلقات پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شوہر کے ناجائز تعلقات کا پتہ چلنے کے بعد ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سریشا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ جس کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی ۔ جس نے بورا بنڈہ کے علاقہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کے اوپر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سریشا لنگم پلی عل

حالت نشہ میں سگریٹ نوشی کے دوران جھلس جانے والے شخص کی موت

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں سگریٹ نوشی ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 23 سالہ کے رمیش جو امبیڈکر نگر کالونی تکوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ رمیش 5 اکٹوبر کے دن نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہونچا اور نشہ کی حالت میں اس نے سگریٹ جلایا اور مشتبہ طور پر بستر میں آگ لگنے کے سبب شدید جھلس

زہریلی دوا کا استعمال کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جیل سے رہائی کے بعد شوہر کی دوسری شادی کی اطلاع سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 27 سالہ لکشمی دیوی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لکشمی دیوی نے 2 اکٹوبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا اس

خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ میں زائد جہیز کیلئے ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق خودکشی سے قبل 34 سالہ رخسانہ بیگم نے اپنے بھائی کو فون کیا تھا اور خود کو ہلاک کرنے کی بات کر رہی تھی ۔ اس سے قبل اس خاتون کا بھائی بہن کے سسرال پہونچتا شبانہ نے خودسوزی کرلی ۔ آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ ک

کشائی گوڑہ علاقہ سے نعش برآمد

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش کو پولیس نے برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جمالی گڈہ میں رہتا تھا ۔ وہ ایس آر نگر کالونی کشائی گورہ میں واقع لاری اڈہ میں رہتا تھا اور ریت کی لاریوں پر مزدوری کیا کرتا تھا ۔ کل رات اس کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔

وسرجن کردہ مورتیوں کو نکالنے کے دوران ایک شخص غرقاب

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) وسرجن کی گئی مورتیوں کا لوہا حاصل کرنے کی کوشش میں ایک شخص غرقاب ہوگیا ۔ یہ واقعہ سرورنگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 38 سالہ یادگیری عرف یادیا جو سبرامنیم کالونی میں رہتا تھا 6 اکٹوبر کے دن اپنے ساتھی کے ہمراہ سرور نگر تالاب گیا تھا ۔ پولیس ذرئع کے مطابق دونوں ساتھی وسرجن کی گئی مورتیوں سے لوہا حاصل کر

رشوت ستانی : انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

ہندوستان میں صادق اور امین سیاستدانوں کی جگہ چور اور ڈاکوؤں نے لے لی ہے تو معاشرہ کانظام بگڑجاتا ہے ۔ ہندوستانی معاشرہ علاقائی تہذیب سے مربوط ہے ۔علاقائی سیاستدانوں کی خرابیوں سے صرف ایک ریاست کا سرکاری نظام ہی تباہ نہیں ہوتا بلکہ ا س سے سارے نظم و نسق پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج ریاستی و قومی سطح پر سیاستدانوں و حک

داعش کی مدد ؟ بائیڈن کی سعودی عرب سے معافی

واشنگٹن ۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نائب صدر جوزف بائیڈن نے سعودی عرب سے اپنے ایک حالیہ بیان پر معذرت کر لی ہے۔انھوں نے اس بیان میں الزام عاید کیا تھا کہ بعض خلیجی ممالک خطے میں انتہا پسند گروپوں کی حمایت کررہے ہیں۔انھیں اس غیرسنجیدہ بیان پر اس ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ معذرت کرنا پڑی ہے۔جوبائیڈن کے دفتر کی جانب سے منگل کی

برطانیہ میں چار شدت پسند گرفتار

لندن8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے جہادی سرگرمی کے شبے میں چار نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے، جن کی عمریں 20 تا 30 سال ہیں۔ گرفتاری کے وقت مسلح پولیس نے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے کیونکہ پولیس کو شبہ تھا کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوسکتا ہے۔ چاروں محروسین سے پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا گیا۔ تفتیشی عمل میں برطانی

فلسطینی مظاہرین سے تصادم، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی

یروشلم۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ملٹری پولیس کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کی شام فلسطینی شہریوں نے قبلہ اول پر یہودی یلغار کے خلاف ایک احتجاجی

کراچی میں زہریلی شراب پینے سے 16 ہلاک

کراچی ۔ 8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا ہے کہ کچی شراب پینے سے متاثر ہونے والے افراد کی اسپتال آمد کا سلسلہ منگل کو شروع ہوا تھا۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت بھی اسپتال میں ایسے متعدد

لبنان: اسلحے کیلئے ایک ارب ڈالر کی سعودی امداد

پیرس۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)لبنانی فوج کو سعودی عرب کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم کا اسلحہ جلد فراہم کر دیا جائے گا تاکہ لبنان اپنے ان انتہا پسندوں سے لڑ سکے جو شام سے لبنان کی طرف آنا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم سعد الحریری نے اس بارے میں بتایا ہے کہ یہ معاملہ ماہ اگست میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کے موقع پر طے پایا تھا۔ سعد الحریر

روسی صدر پوٹن کی 62 ویں سالگرہ

ماسکو۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی 62 ویں سالگرہ پر ہزاروں لوگوں نے روسی پرچم کے کپڑے زیب تن کئے۔ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ہزاروں لوگوں نے سرخ ، سفید اور نیلے رنگ کے کپڑوں میں مارچ کرکے پوٹن کو مبارکباد پیش کی۔ کئی لوگوں نے روسی اور چیچن قائدین کے پورٹریٹ بھی اٹھا رکھے تھے۔

جنوب مغربی چین میں زلزلہ

شامی تیل سے داعش کو ماہانہ 90 ملین ڈالر کی آمدنی

لندن۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) شدت پسند تنظیم دولت اسلامی’’داعش‘‘ نے عراق اور شام میں صرف اپنی خود ساختہ ریاست ہی قائم نہیں کر رکھی بلکہ اپنے قلمرو میں شامل علاقوں کے وسائل سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق شام اور عراق میں داعش کو تیل کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کے بدلے ماہانہ 90 ملین ڈالر کی آمدنی ہورہی ہے، جس سے

اقوام متحدہ کے کیمپ پر مالی کے جہادیوں کا حملہ

بماکو، 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے کیمپ پر جہادیوں کے راکٹ حملوں میں سینیگال کا فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ ایک سابق طوارق باغی کو حملہ کا ذمہ دار کہا جارہا ہے، جس نے بعد میں انصار الدین نامی جہادی تنظیم قائم کی تھی۔ وہ جنوری 2013ء میں فرانسیسی فوج کی آمد پر غائب ہوا اور اب اگست میں اُس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ،

طبعیات کے شعبہ میں نوبل انعام کا اعلان

اسٹاکہوم۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنس کی نوبل کمیٹی نے ایسام آکاساکا، ہیروشی آمانو اور شوجی ناکامورا کو علم طبعیات کے شعبہ میں 2014ء کے نوبل انعام سے نوازا ہے۔اس بارے میں اطلاع کل یہاںدی گئی۔ واضح رہے کہ ان سائنسدانوں کو رنگین لیڈ کی ایجاد کے صلے میں نوبل انعام ملا ہے۔ انہیں نوبل انعام دیئے جانے کی رسم ر