اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے انتخابات ظفر جاوید صدر محمد جعفر سکریٹری منتخب

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی سکندرآباد کے انتخابات میں جناب ظفر جاوید صدر، جناب حفیظ الدین شیخ امام نائب صدر اور جناب محمدجعفر سکریٹری منتخب کئے گئے جبکہ مسرس مسعود عبدالقادر، ایس اے وہاب، ایم اے مجید، اے ایس زیدی، سید فاضل حسین پرویز اور فائق احمد اراکین عاملہ منتخب ہوئے۔ اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی 127س

کے سی آر ، لینڈ گرابرس کی ہمت افزائی کررہے ہیں ۔ بی جے پی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این ) : ریاستی بی جے پی نے کے سی آر پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست خاص کر حیدرآباد و سکندرآباد میں لینڈ گرابرس کی ہمت افزائی کررہے ہیں ۔ یہاں احاطہ اسمبلی میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے ڈپٹی فلور لیڈر این وی ایس ایس پربھاکر نے کہا کہ حیدرآباد لینڈ گرابرس کے محفوظ

تلنگانہ میں تعلیمی امور کی یکسوئی کے لیے دفتر چیف منسٹر میں او ایس ڈی کا تقرر

حیدرآباد۔8۔اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دفتر میں تعلیمی امور کی یکسوئی کیلئے علحدہ آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگرچہ چیف منسٹر کے دفتر کے ایک عہدیدار کو محکمہ تعلیم کے امور کی ذمہ داری دی گئی ہے تاہم حکومت کی نئی اسکیم کے جی تا پی جی مفت تعلیم اور مستحق غریب طلباء کو تعلیمی امداد سے متعلق

شکاگو میں مقیم ہندوستانیوں کے جذبہ حب الوطنی کی ستائش

امریکہ ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے شکاگو میں مقیم ہندوستانیوں کے جذبہ حب الوطنی و تعمیر قوم کی ستائش کرتے ہوئے اس بات کا تیقن دیا کہ مستقبل میں جب کبھی وہ امریکہ کا دورہ کریںگے شکاگو ان کے پروگرام میں شامل رہے گا۔ اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے موقع پر ہندوستانی سفیر متعینہ امریکہ ڈاکٹر سبرامنیم جئے شنکر کی جا

اب تاریخی پرانا پل پر بھی دیوی دیوتاؤں کی تصاویر نصب

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( نمائندہ خصوصی ) : حیدرآباد کو پورے ملک میں ایک دوسرے کے تئیں ہمدردی ، بھائی چارگی قومی یکجہتی کے لیے جانا جاتا رہا ہے اور آج بھی یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ لیکن دیگر ریاستوں سے آکر آباد ہوئے چند شرپسند عناصر کی آنکھوں میں یہاں آپسی محبت و بھائی چارگی شائد کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وقفہ وقفہ سے نت نئ

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی گریجویشن میں داخلہ کی کل آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی سال 2014-15 کے دوران ڈگری کورسیس جیسے بی اے ، بی کام اور بی ایس سی سال اول میں دیرینہ فیس 200 روپیوں کے ساتھ داخلہ کی آخری تاریخ 10 اکٹوبر مقرر ہے ۔ یہ بات کوآرڈینٹر اسٹڈی سنٹر گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج فار گرلز حسینی علم جناب مرزا فرید علی بیگ نے بتائی ۔ انہوں ن

فتح میدان میں ٹی آر ایس پلینری اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے پلینری اجلاس کے ضمن میںپارٹی کے اعلی قائدین رکن پارلیمنٹ بالکا سمن‘ وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ اسٹیٹ جتیندر ریڈی‘ ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ اسمبلی شریمتی پدما دیویندر گوڑ ‘ ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما رائو اور پلینری سیشن کے کامیاب انعقاد کے لئے تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیو

گھمسان کی لڑائی میں 3 خاتون نکسلائٹس ہلاک

رائے پور 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے شورش زدہ علاقہ بیجاپور ڈسٹرکٹ میں سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ ایک گھمسان کی لڑائی میں تین خاتون نکسلائٹس ہلاک ہوگئیں۔ دریں اثناء بیجاپور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اندرا کلیان ایلیسلا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گھمسان کی لڑائی جنگلا پولیس اسٹیشن کے تحت کے جنگلات میں اُس وقت ہوئی

انیل امبانی نے چرچ گیٹ اسٹیشن کے قریب جھاڑو لگائی

ممبئی 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت ابھیان نے عوام کے علاوہ خواص کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا ہے جہاں اب خاص خاص لوگوں میں صنعتکار انیل امبانی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ کیرالا کے کانگریس ایم پی ششی تھرور کو بھی ابھیان میں شامل ہونے کے لئے وزیراعظم کی جانب سے مدعو کئے جانے پر فی الحال صورتحال متنا

دو گروپس میں جھڑپ ، 14 زخمی

مظفر نگر ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بڈھانہ مستقر میں اراضیات کے تنازعہ میں ہوئی ایک جھڑپ کے دوران 14 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اراضیات کا تنازعہ تشدد اختیار کر گیا اور دو گروپس آپس میں متصادم ہوگئے جن کی قیادت محسن اور شکیل نامی نوجوانوں نے کی ۔ ان دونوں کا تعلق بڈھانہ مستقر سے ہی بتایا گیا ہے ۔ دونوں گروپس کے ارکان نے ت

طوفان ھُد ھُد کے نقصانات کو کم کرنے حکومت اوڈیشہ کی تیاریاں

بھوبنیشور ۔ 8 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) طوفان ھد ھد کے تیزی سے اوڈیشہ ، آندھراپردیش ساحل سے ٹکرا جانے کے امکان کے درمیان حکومت اوڈیشہ نے طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ گزشتہ سال طوفان فالن سے نمٹنے کیلئے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا تھا، اس کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔ خصوصی راحت کاری کمشنر ترجمان نے کہا کہ حک

کشن گنج کرفیو میں 3 گھنٹوں کی نرمی

کشن گنج 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عبادت گاہ کے قریب ایک ذبح کئے ہوئے جانور کے پائے جانے کے بعد منظم کئے گئے زبردست احتجاج اور بعدازاں کشن گنج میں نافذ کئے گئے 40 گھنٹے کے کرفیو کے بعد اب ضلع انتظامیہ نے سہ پہر 3 بجے تا شام 6 بجے کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انیمیش کمار پراشر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کلکٹوریٹ سے 3.30 بجے ایک ا

میں ہمیشہ کانگریسی تھا، کانگریسی رہوں گا: ششی تھرور

تھرواننتاپورم 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج اپنے ہی ایم پی ششی تھرور کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرنے کا سخت نوٹ لیا ہے لہذا پارٹی کی کیرالا یونٹ نے اس سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان کو ایک رپورٹ حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ششی تھرور کے خلاف مناسب کارروائی کی جاسکے۔ دریں اثناء کے پی سی سی صدر وی ایم سدھیرن نے بتا

گوشت لیجانے والے ٹریکٹر پر حملہ

مظفر نگر ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : موضع کھیری میں پولیس نے نو افراد کو گوشت اور جانوروں کی کھال لیجانے والے ایک ٹریکٹر پر حملہ کی پاداش میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو رونما ہوا جب ٹریکٹر پر جانوروں کی کھال اور ان کا گوشت لیجایا جارہا تھا ۔ جن کی بقر عید کے موقع پر قربانی دی گئی تھی ۔ حملہ آوروں نے ٹریکٹر پر حم

بردوان دھماکہ کیس میں سی آئی ڈی تحقیقات

کولکتہ ۔ 8 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی آئی ڈی نے بردوان میں دھماکہ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے جس میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ سی آئی ڈی نے یو اے پی اے قانون کے تحت کیس درج کر کے ملزمین کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ ریاستی وزارت داخلہ کے معتمد باسو دیپ بنرجی نے کہا کہ اس دھماکہ کے تمام ملزمین کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ دو خواتین ک

سی آئی ایس ایف ہیڈ کانسٹبل نے تین ساتھیوں کو ہلاک کردیا

کانچی پورم (ٹاملناڈو) 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی آئی ایس ایف سے تعلق رکھنے والے ایک ہیڈ کانسٹبل نے آج ایک عجیب و غریب واقعہ میں اپنے تین ساتھیوں کو جو کلپکم نیوکلیر کامپلکس سے وابستہ تھے کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ دیگر دو کو زخمی کردیا۔ یہ دلدوز واقعہ پیرا ملٹری کیمپ میں رونما ہوا۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ ملزم ہیڈ کانسٹبل 4

ہیروئن کی عمر بہت مختصر ہوتی ہے : آشا پاریکھ

ممبئی 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنے وقت کی کامیاب اور خصوصی طور پر مرحوم ناصر حسین کی فلموں کی مستقل ہیروئن کہلائی جانے والی آشا پاریکھ یوں تو زندگی کی 75 بہاریں دیکھ چکی ہیں اور آج بھی فلمی پارٹیوں میں کبھی کبھی نظر آجاتی ہیں۔ فلم ’’فائنڈنگ فینی‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کے موقع پر جب اُن سے ملاقات ہوئی تو وہ فلم کے تمام اداکاروں سے ف

داعش کی مدد ؟ بائیڈن کی سعودی عرب سے معافی

واشنگٹن ۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نائب صدر جوزف بائیڈن نے سعودی عرب سے اپنے ایک حالیہ بیان پر معذرت کر لی ہے۔انھوں نے اس بیان میں الزام عاید کیا تھا کہ بعض خلیجی ممالک خطے میں انتہا پسند گروپوں کی حمایت کررہے ہیں۔انھیں اس غیرسنجیدہ بیان پر اس ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ معذرت کرنا پڑی ہے۔جوبائیڈن کے دفتر کی جانب سے منگل کی

لبنان: اسلحے کیلئے ایک ارب ڈالر کی سعودی امداد

پیرس۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)لبنانی فوج کو سعودی عرب کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم کا اسلحہ جلد فراہم کر دیا جائے گا تاکہ لبنان اپنے ان انتہا پسندوں سے لڑ سکے جو شام سے لبنان کی طرف آنا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم سعد الحریری نے اس بارے میں بتایا ہے کہ یہ معاملہ ماہ اگست میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کے موقع پر طے پایا تھا۔ سعد الحریر