چین کے شہر تیان جین میں شدید دھند سے ٹریفک متاثر

بیجنگ۔11 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے ساحلی شہر میں شدید دھند کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی اورپروازیں بھی معطل کر دی گئیں۔چین کے شہر تیان جن میں دھند کی وجہ سے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا۔شدید دھند کا سلسلہ 6 گھنٹے تک جاری رہنے کا اندیشہ ہے،جس کی وجہ سے حد نظر انتہائی کم ہو گئی ہے۔تیان جن سے گزرنے والی 14 شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے اور

کمسن طالب علم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اندرون 10 یوم موصول ہوگی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : کمسن طالب علم شیخ مصطفی الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اندرون 10 یوم موصول ہوگی ۔ جس کو چند روز قبل مہدی پٹنم گیریسن میں مبینہ طور پر چند نامعلوم فوجیوں نے زندہ جلادیا تھا ۔ دواخانہ عثمانیہ میں شعبہ فارنسک کے سربراہ ڈاکٹر تقی الدین خاں نے توثیق کی کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اندرون 10 یوم تیار ہوجائے گی پولیس ک

ملالہ ’’کفار و مشرکین کی ایجنٹ‘‘ پاک طالبان کا ردعمل

اسلام آباد ، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان طالبان کے علحدہ شدہ گروپ جس کے عسکریت پسندوں نے دو سال قبل جسے گولیاں ماریں، اُس نے ملالہ یوسف زئی کو 2014ء کے نوبل امن انعام کیلئے منتخب کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’کافروں کی ایجنٹ‘‘ قرار دیا ہے۔ جماعت الاحرار نے جو اگست میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے علحدہ ہوگئی، اس نے کل رات م

وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ایک عدالت نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے داخل کردہ درخواست کو مسترد کردیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1990 ء کے اوائل میں انٹرسرویس انٹلیجنس جاسوسی ایجنسی کی جانب سے غیرقانونی فنڈس حاصل کئے تھے ۔ جسٹس شوکت صدیق نے اس درخواست کو مسترد کردیا ۔ ابتدائی سماعت کے دوران ہی جج

ستیارتھی اور ملالہ کی تحریک سے کروڑوں بچوں کو فائدہ : کیری

واشنگٹن ۔11 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیلاش ستیارتھی اور ملالہ یوسف زئی نے بین الاقوامی برادری کیلئے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں وہ بے شک امن کے نوبل انعام کے مستحق تھے ۔ بچوں کیلئے لازمی تعلیم کی جد جدوجہد کا ملالہ نے اپنے انداز میں آغاز کیا اُس نے ساری دنیا کی توجہ

ہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان کرنے کے خلاف پاکستان پر زور

اسلام آباد ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جماعت دعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے پاکستانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان کریں ۔ لائین آف کنٹرول اور سرحدی علاقوں پر ہندوستان کی بلااشتعال فائرنگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے خلاف جہاد کرنا ہوگا ۔ جماعت الدعوۃ کے ہزاروں ارکان نے کراچی پریس ک

جموں و کشمیر کو مرکز سے 44,000 کروڑ کا خصوصی پیاکیج درکار

سرینگر ، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر حکومت نے اس ریاست کے سیلاب سے متاثرہ عوام کیلئے بطور راحت 44,000 کروڑ روپئے کے خصوصی اعانتی پیاکیج کو مرکز سے رجوع کرنے کیلئے منظوری دے دی ہے۔ اسپیشل اسسٹنس پیاکیج کو یہ منظوری ریاستی حکومت نے طویل کابینی اجلاس میں عطا کی، جس کی صدارت چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کل کی، ایک سرکاری ترجمان نے یہ

ڈی سی ایم ویان کی ٹکر سے عاشور خانہ کو نقصان

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سعید آباد کے علاقہ میں ایک بے قابو ڈی سی ایم کے سبب عاشور خانہ کو شدید نقصان پہونچا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنکیسر بازار علاقہ میں واقعہ عاشور خانہ کی دیوار کو اس وقت نقصان پہونچا ۔ جب اس علاقہ سے گذر رہی ایک ڈی سی ایم گاڑی اور اس سے جڑا ہوا کنکریٹ مشین عاشور خانہ سے ٹکرا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد مقامی افرا

ہریانہ میں 43 باغی ارکان کانگریس سے برطرف

چندی گڑھ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں اسمبلی انتخابات سے 4 دن قبل حکمراں کانگریس نے 43 پارٹی ارکان کو برطرف کردیا جو سرکاری نامزد امیدواروں کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں۔ پارٹی نے 3 دیگر یعنی سابق کابینی وزیر اور دو سابق ارکان اسمبلی کو بھی پارٹی مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں برطرف کردیا ہے۔ کانگریس ریاستی صدر اشوک تنور نے 43 باغی امی

مودی نظریۂ دیہی ترقی پر گاندھی جی سے متاثر

نئی دہلی ، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ مہاتما گاندھی کے نظریہ سے ’’نہایت متاثر‘‘ ہیں جیسا کہ انھوں نے اپنے ’’خوابوں کے‘‘ ولیج ڈیولپمنٹ پراجکٹ …سانسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی)… کا آج یہاں آغاز کیا ہے۔ ’’میں مہاتما گاندھی کے نظریہ سے کافی متاثر رہا ہوں۔ وہ بہت دور اندیش رہے جو یہ جان لیا ت

ہریانہ چناؤ کیلئے تمام پارٹیوں کی جارحانہ مہم

چنڈی گڑھ، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)مختلف سیاسی جماعتیں جو ہریانہ اسمبلی انتخابات میں اپنا حصہ بٹورنے کوشاں ہیں ، اُن کی انتخابی مہم زور پکڑ چکی ہے ، جیسا کہ اُن میں سے ہر ایک ووٹروں کو راغب کرنے اور ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کے لئے اشتہارات کا بھی سہارا لے رہے ہیں ۔ کانگریس ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور انڈین نیشنل لوک دل کے علاوہ اس مقابلے

کانگریس کی حرکت سے فوج کے حوصلے پست : راجناتھ سنگھ

دادری ؍ بھیوانی (ہریانہ) 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے جنگ بندی خلاف ورزی کے مسئلہ پر سیاست کررہی کانگریس اور دیگر جماعتوں کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسا کرنے سے سکیورٹی فورسیس کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے عوام سے خواہش کی کہ ایسی جماعتوں کو سبق سکھائیں۔ دادری اور بھیوانی میں انتخابی

درگا شکتی ناگپال کے آئی اے ایس شوہر معطل

لکھنو / متھرا 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی اے ایس آفیسر ابھیشک سنگھ کو آج چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے ضلع متھورا میں دلت ٹیچر کے ساتھ مبینہ طور پر غیرانسانی سلوک روا رکھنے کی بناء معطل کردیا۔ وہ درگا شکتی ناگپال کے شوہر ہیں اور اِس سے پہلے اُن کی بحیثیت ایس ڈی ایم معطلی پر تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ ابھیشک سنگھ کو متھرا کے مہاو

لڑکی کا جنم روکنا شرم کا معاملہ، وزیراعظم کا تاثر

نئی دہلی ، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی یوم لڑکی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج لڑکی کی متوقع پیدائش کو روکنے کی خاطر اسقاط حمل کو ’’نہایت شرمندگی کا معاملہ‘‘ قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ جنس پر مبنی امتیاز کو ختم کرنے اور لڑکیوں کیلئے مساوات کا ماحول پیدا کرنے کا عہد کریں۔ انھوں نے لوگوں کو مدعو کیا کہ ’MyGov‘ وی

عصمت ریزی پر آر آر پاٹل کا متنازعہ تبصرہ

ممبئی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر این سی پی لیڈر اور مہاراشٹرا کے سابق وزیرداخلہ آر آر پاٹل آج عصمت ریزی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے تنازعہ میں گھِر گئے۔ اُنھوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں ایم این ایس امیدوار کو عصمت ریزی کی وجہ سے جو سزا ہوئی ہے اگر وہ اِس جرم کے ارتکاب میں انتخابات تک انتظار کرلیتے تو اچھا ہوتا۔ اُنھوں نے بت

شیوسینا ، بی جے پی کے سب سے زیادہ داغدار امیدوار

ممبئی، 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کیلئے 4,119 امیدواروں کے منجملہ 2,336 کے حلف ناموں کے جائزے سے انکشاف ہوا ہے کہ اُن میں سے 798 کو فوجداری مقدمات کا سامنا ہے ، جن میں شیوسینا اس طرح کے نامزد امیدواروں کی فہرست میں سب سے آگے ہے اور سابق حلیف بی جے پی کا دوسرا نمبر ہے ۔ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس جس نے حلف ناموں