عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی منقطع

اسلام آباد، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بلوں کی عدم ادائیگی پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ کو بجلی کی فراہمی منقطع کر دی ہے۔ آج مقامی نیوز ایجنسی ’پینا نیوز‘ سے گفتگو میں آئیسکو ترجمان فیاض حسین صدیقی نے بتایا کہ اگست اور ستمبر کے بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے پر بن

پاکستان، ہندوستان کیساتھ امن کا خواہاں، اسحاق ڈار کا بیان

اسلام آباد ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان، ہندوستان کے ساتھ پرامن روابط چاہتا ہے لیکن اگر وہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیرفینانس اسحاق ڈار نے یہ بات کہی۔ اخبار ڈان کی اطلاع کے مطابق اسحاق نے یہ ریمارکس کل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کئے، جہاں وہ امریکی قانون سازوں اور بین الاقوامی مالیاتی اد

مسجد اقصی: اسرائیلی پولیس کی فلسطینی مظاہرین پر چڑھائی

یروشلم ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز فلسطینی مظاہرین پر اس وقت چڑھائی کر دی جب وہ مسجد اقصی میں یہودیوں کے آنے پر احتجاج کر رہے تھے۔ فلسطینی مظاہرین کا احتجاج نماز فجر کے بعد سامنے آیا۔ شدت پسند یہودی مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کے اس حصے میں داخل ہوئے تھے جسے مسلمان اور یہودی دونوں ہی بابر

غزہ کی تعمیر نو

نشیمن پر نشیمن اس طرح تعمیر کرتا جا
کہ گرتے گرتے بجلی آپ خود بیزار ہوجائے
غزہ کی تعمیر نو

شنگھائی ماسٹر فیڈرر کی دوسرے مقام پر واپسی

شنگھائی۔ 13؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ روجر فیڈرر اپنے ایک طویل ترین کریر میں کبھی بھی شنگھائی ماسٹرس خطاب حاصل نہیں کیا تھا اور نہ ہی اپنے طویل سنہری دور میں کبھی ایسا بیانر نہیں دیکھا تھا جس میں لکھا ہو ’’مجھے مفت وائی فائی سے زیادہ روجر فیڈرر کا مظاہرہ پسند ہے‘‘۔ دریں اثناء اپنے کریر میں گزشتہ روز پہلی مرتبہ شنگھائی ماسٹرس خطاب حا

ترقی کی درخواست دینے شرم آتی ہے: جیتو

نئی دہلی۔ 13؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پستول کنگ جیتو رائے جوکہ ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ کامن ویلتھ گیمس اور ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد انھیں عہدہ میں ترقی دی گئی اور اب ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد ترقی کی درخواست دینے میں وہ شرم محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ بر

صورتحال کا شخصی جائزہ لینے وزیراعظم کا آج دورۂ وشاکھاپٹنم

نئی دہلی۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کل وشاکھاپٹنم کا دورہ کریں گے تاکہ سمندری طوفان ہد ہد کی ساحلی آندھرا سے ٹکرانے کے بعد اس علاقہ میں تباہی کا شخصی طور پر جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو سے ان کا مسلسل ربط قائم ہے اور وہ تازہ ترین صورتحال سے واقفیت حاصل کررہے