اسکول میں طبی جانچ کے دوران طالبہ حاملہ پائی گئی

پٹنہ ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ایک موِضع میں چلائے جارہے سرکاری مڈل اسکول میں زیرتعلیم نابالغ لڑکی آج اسکول میں منعقد کئے گئے طبی چیک اپ میں حاملہ پائی گئی۔ استفسار کرنے پر اس نے بتایا کہ ایک چائے فروخت کرنے والا گذشتہ چار ماہ سے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کررہا تھا۔ گوپال گنج ڈسٹرکٹ کے موضع میر گنج میں واقع نارائنا مڈل اسکول می

کشمیر پر پاکستان کی سعی ، اقوام متحدہ غیرمتاثر

اقوام متحدہ ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی مداخلت طلب کرتے ہوئے پاکستان کی تازہ کوششیں اس عالمی ادارے کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں، جس نے اپنا موقف دوہرایا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو اس تنازعہ کے طویل مدتی حل کی خاطر مذاکرات کے ذریعہ تمام ا ختلافات کی یکسوئی کرلینا چاہئے ۔ پاکستانی وزیراعظم ن

چھ اہم طالبان کمانڈرز داعش میں شامل

پشاور ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد اور پانچ دیگر طالبان کمانڈرز نے داعش میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔بااثر قبائلی محسود گروپ نے 2013 ء میں ٹی ٹی پی کے نئے سربراہ ملا فضل اللہ کی اتھارٹی ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے گزشتہ ایک سال کے دوران طالبان گروپوں کی آپس کی دشمنیوں کی و

ہندوستانی خاتون پولیس انسپکٹر کو انٹرنیشنل ایوارڈ

اقوام متحدہ ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی پولیس انسپکٹر کو اقوام متحدہ کے پولیس ڈیویژن کے جانب سے باوقار انٹرنیشنل خاتون امن بردار ایوارڈ کیلئے نامزد کیاگیا ہے کہ انھوں نے افغانستان میں یو این مشن کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جموںو کشمیر پولیس کی انسپکٹر شکتی دیوی نے جنسی

دہشت گردی کے سائے میں پاکستان کیساتھ بات چیت نہیں

اقوام متحدہ ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے کہا ہے کہ سنجیدہ نوعیت کی باہمی بات چیت صرف ’’دہشت گردی کے سائے کے بغیر ‘‘ ہی ہوسکتی ہے جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اُٹھایا۔ دو ٹوک ہندوستانی موقف یو این جنرل اسمبلی میں جمعہ کو نوآبادیات کے مسائل کے بارے میں منعقدہ فورتھ کمیٹی میٹنگ میں پیش کیاگیا جبکہ پاکستانی

امیر قطر کی جدہ آمد، شاہ عبداللہ سے ملاقات

جدہ۔14 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی دوشنبہ کو سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ پہنچے اور انھوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ امیر قطر اور ان کے وفد کا جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد کے موقع پر سعودی نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعز

شمالی کوریا کے لیڈر چھ ہفتوں بعد چھڑی کیساتھ منظر عام پر

پیانگ یانگ ، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ملکی لیڈر کم جونگ اُن کی نئی تصویروں کے ساتھ ان چہ مگوئیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جو قریب ڈیڑھ ماہ سے ان کے منظر عام پر نہ آنے کی وجہ سے شروع ہو گئی تھیں۔ کمیونسٹ کوریا کے سرکاری اخبار روڈونگ سِن مُن نے آج 31 سالہ کم جونگ اُن کی کئی ایسی تصویریں شائع کیں، جن میں وہ

ترک طیاروں کی کرد پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری

دیار بیر (ترکی)۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں سرگرم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارچ 2013ء میں پی کے کے کی معلنہ جنگ بندی کے بعد ترک فضائیہ کا تنظیم کے ٹھکانوں پر یہ پہلا حملہ ہے۔ ترک لڑاکا طیاروں نے پیر کی شام عراقی سرحد سے ملنے والے

حوثی باغیوں کا اسٹرٹیجیک اہمیت کے الحدیدہ شہر پر قبضہ

صنعا۔14 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی حمایت یافتہ شیعہ مسلک حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے کنارے واقع کلیدی اہمیت کے شہر ’الحدیدہ‘ پر کسی مزاحمت کے بغیر قبضہ کر لیا ہے۔ باغی جنگجو شہر کے ہوائی اڈے، بندرگارہ سمیت دیگر اہم مقامات پر کھلے عام گشت کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ الحدیدہ کا شمار یمن کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے اور گذشتہ روز فوجی وردی

ہیتھرو ایئرپورٹ پر بھی ایبولا اسکریننگ کا آغاز

لندن، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے بعد اب لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بھی ایبولا وائرس کی اسکریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی محکمہ صحت نے ملک میں ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سکریٹری محکمہ صحت جیریمی ہنٹ

چیچنیا کے سربراہ کو کراٹے میں بلیک بیلٹ

گروزنی ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روس میں شامل جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان کادیروو کو کراٹے میں بلیک بیلٹ دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کراٹے کی بین الاقوامی اسوسی ایشن کے صدر، کراٹے کے جاپانی ماہر شوکے ماتسوئی نے کیا۔ کراٹے کی روسی اسوسی ایشن کے چیف کوچ الیکساندر الیموو نے بلیک بیلٹ رمضان کادیروو کے حوالے کر دی۔ کادیروو نے اس سلسلے میں

ممبئی طرز کے حملے کی سازش ہورہی تھی : یوکے پراسکیوٹر

لندن۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ایک 26 سالہ مشتبہ دہشت گرد جس کے خلاف موجودہ طورپر مقدمہ زیردوراں ہے ، برطانیہ میں 2008 ء کے ممبئی نوعیت کے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا ، ایک برطانوی عدالت کو آج یہ بات بتائی گئی ۔ پراسکیوٹر رچرڈ ویٹم نے اولڈ بیلی کورٹ کو بتایا کہ ترک نژاد برطانوی شہری ایرل انسیدال مختلف حملوں کے بارے میں م

نیوکلیر معاملہ پر 24نومبر تک معاملت ہوجائیگی : روحانی

تہران۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں سے ایٹمی معاملے پر 24 نومبر تک معاملت ہوجائے گی۔سرکاری ٹی وی پر ایک انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ اگر مغربی طاقتوں سے کوئی جامع معاملت نہ ہوئی تو بھی دونوں میں سے کوئی بھی فریق پیچھے نہیں ہٹے گااور مذاکرات جاری رہیں گے۔ اس حوالے سے 24 نومبر کی حتمی تاری

بیس ملکی فوجی قیادت کا داعش کیخلاف اقدام پر غور

واشنگٹن۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامی کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دینے کی غرض سے 20 ملکوں کی مسلح افواج کے سربراہان کا بین الاقوامی اجلاس امریکہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ غیر معمولی اجلاس واشنگٹن کے قریب اینڈریو ائر بیس پر ہو گا۔اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے پنٹگان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس میں آسٹریلیا سمیت ان تمام ملکو

ایل سلواڈور کے قریب بحرالکاہل میں طاقتور زلزلہ، سونامی کا خطرہ

سان سلواڈور، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بحر الکاہل کے علاقے میں ایل سلواڈور کے قریب پیر کو رات گئے زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ یہ زلزلہ ایل سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور سے 170 کلو میٹر جنوب مشرق کی طرف آیا اور اس کا مرکز زمین میں 70 کلو میٹر کی گ

سعودی اور فرانسیسی کمانڈوز کی مشترکہ مشقیں

پیرس۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب اور فرانس کی مسلح افواج کے کمانڈو یونٹوں نے فرانسیسی پہاڑی علاقہ الپ میں مشترکہ مشقیں شروع کردی ہیں۔سعودی شاہی بری فوج کے کمانڈو، چھاتہ بردار اور خصوصی فورسز کے یونٹ فرانسیسی کمانڈوز کے ساتھ ان مشقوں میں مشغول ہیں۔ فرانسیسی کمانڈر میجر نے کہا کہ مشقوں کے دوران جسمانی تربیت، ٹھنڈے موسم او

ایشین گیمس میڈلسٹ کو وزیراعظم نریندر مودی کی تہنیت

نئی دہلی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج حالیہ منعقدہ ایشین گیمس میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تہنیتی تقریب منعقد کی اور ان کے ساتھ ناشتہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر نریندر مودی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ ملاقات کے بعد اپنے سماجی رابطہ کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2014ء ایشین گی

مصباح الحق کو کپتانی سے برطرف کرنا دانشمندی نہیں: وسیم اکرم

کراچی۔14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اس وقت کوئی بھی کرکٹر مصباح الحق کی جگہ کپتان بننے کے لئے موجود نہیں لہذا اس مرحلے پر انہیں کپتانی سے برطرف کرنا دانشمندی نہیں ہوگی۔ایک اور سابق کپتان وسیم باری نے کہا کہ کوچز اور ٹیم انتظامیہ نے کوئی حکمت عملی نہیں دکھائی ہے۔ہمیں سری لنکا کی سیریز

پی سی بی عنقریب سعید اجمل کو بائیو میکانک معائنہ کیلئے روانہ کرے گا

کراچی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ کے ارباب مجاز نے آج کہا ہیکہ وہ عنقریب معطل شدہ آف اسپنر سعید اجمل کو بائیو میکانک معائنہ کیلئے روانہ کریں گے تاکہ انہیں آئندہ برس منعقد شدنی ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی جانب سے بولنگ کی اجازت فراہم کی جاسکے۔ پی سی بی کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہیکہ سعیداجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری کے ب