برطانیہ کے بعد فرانسیسی طیارے بھی داعش کے تعاقب میں

پیرس۔15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے عراق میں داعش کے خلاف امریکی مہم کا حصہ بنتے ہوئے اپنے جنگی طیاروں کی نگرانی کے مقاصد کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ یہ بات فرانس کے وزیر دفاع نے پیر کے روز بتائی ہے۔وزیر دفاع کے مطابق آج پیر کی صبح ہدف کا پتہ چلانے کے لیے فرانس کے طیارے پرواز کر رہے ہیں ، یہ پروازیں عراقی حکومت کے ساتھ ایک معاہ

خا منہ ای دواخانہ سے ڈسچارج

تہران ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کو پرو اسٹیٹ سرجری سے گزرنے کے ایک ہفتہ بعد دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے اطلاع دی کہ 75 سالہ رہنما جو تمام سرکاری امور پر حرف آخر کی حیثیت رکھتے ہیں اور 1989 ء سے ایران کے اعلیٰ رہنما ہیں، کامیاب آپریشن کے بعدان کی صحت اچھی ہے۔

پاکستان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 300

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب کے نتیجہ میں تقریباً 300 افراد ہلاک اور 2 ملین سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق جنوبی صوبہ پنجاب میں ہنوز پانی کی سطح کافی بلند ہے۔ سیلاب کی وجہ سے صرف پنجاب میں 209 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66 اور گلگت ۔ بلتستان

انتخابات میں حصہ لینے بلاول بھٹو کا اعلان

کراچی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بلاول بھٹو زرداری نے سرگرم سیاست میں داخلہ کا اشارہ دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ 2018ء عام انتخابات میں خاندان کے طاقتور گڑھ لڑکانہ سے مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے بلاول ہاؤز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ ہمارے خاندان کا روایتی طاقتور گڑھ رہا ہے۔

ایک اور سر قلم …

بالائے طاق رکھ کے دواؤں کی شیشیاں
یادِ صحت میں روز مچلتا رہا مرض
ایک اور سر قلم …