عام آدمی پارٹی کی یوتھ ونگ کی عنقریب تشکیل

نئی دہلی ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : عام آدمی پارٹی عنقریب اپنا یوتھ ونگ بھی شروع کرے گی ۔ رپورٹس کے مطابق یوتھ ونگ تشکیل دئیے جانے کا اعلان 27 ستمبر کو متوقع ہے جو عظیم ترین مجاہد آزادی شہید بھگت سنگھ کا 107 واں یوم پیدائش ہے ۔ یوتھ ونگ کی تشکیل کا مقصد نوجوان نسل میں صاف و شفاف سیاست کا فروغ ہے ۔ نئی دہلی میں یوتھ ونگ یونٹ کی قیادت تلک نگر سے پارٹی ایم ایل اے جرنیل سنگھ کریں گے جب کہ قرول باغ ایم ایل اے وشیش روی یوتھ ونگ کے کنوینر ہوں گے۔ یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال ان دنوں پارٹی کو مستحکم کرنے کوشاں ہیں۔